counter easy hit

سبی نشتر روڈ پر دھماکہ چھ افراد زخمی

Sibi

Sibi

سبی (یس ڈیسک) سبی میں نشتر روڈ پر زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چھے افراد زخمی ہوگئے، گاڑیوں اور دکانوں کو معمولی نقصان ہوا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جسے ٹائم ڈیوائس کے ذریعے آپریٹ کیا گیا، تاحال دھماکے کے نتیجے میں کسی شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

دوسری طرف پولیس نے علاقے سے چند مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے کر انہیں تفتیس کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔