counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

بے مقصد احتجاج اور صرف میں کے رویئے نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا، شہباز شریف

بے مقصد احتجاج اور صرف میں کے رویئے نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا، شہباز شریف

لاہور (یس ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتشار کی حالیہ سیاست سے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچا اور بے مقصد احتجاجی سیاست پر آج پوری قوم دکھی ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اتحاد اور ایثار وقت کی اہم […]

عمران خان کراچی پہنچ گئے، جگہ جگہ استقبال، گو نواز گو کے نعرے

عمران خان کراچی پہنچ گئے، جگہ جگہ استقبال، گو نواز گو کے نعرے

کراچی (یس ڈیسک) پلان سی کے تحت احتجاج میں شرکت کے لیے عمران خان کراچی پہنچ گئے، کہتے ہیں آج کے بعد حکومت پر مزید دباؤ بڑھے گا، کل بتائیں گے کہ فیصل آباد میں سارے رانا ثناء اللہ کے غنڈے تھے، مذاکرات وہیں سے شروع ہونے چاہئیں جہاں ختم ہوئے تھے۔ عمران خان، شاہ […]

مذاکراتی ماحول کیلئے کنٹینر سے سیاسی درجہ حرارت کم کیا جائے، احسن اقبال

مذاکراتی ماحول کیلئے کنٹینر سے سیاسی درجہ حرارت کم کیا جائے، احسن اقبال

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ واپس لے لیا ہے، اب مذاکرات کی کامیابی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے۔ ماحول سازگار بنانے کیلئے کنٹینرز سے سیاسی درجہ حرارت میں کمی کی جائے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال […]

این آر او سے متعلق عدالتی فیصلے عملدرآمد نہ ہونے پر وزیراعظم کیخلاف درخواست دائر

این آر او سے متعلق عدالتی فیصلے عملدرآمد نہ ہونے پر وزیراعظم کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد (یس ڈیسک) این آر او سے متعلق عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے پر سپریم کورٹ میں وزیراعظم نواز شریف سمیت کئی اعلٰی سرکاری حکام کے خلاف توہین عدات کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ فرخ نواز بھٹی نامی ایک شہری کی جانب سےسپریم کورٹ میں دائر درخواست میں وزیراعظم نواز شریف، […]

احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کو مزید 2 ریفرنسز میں بری کر دیا

احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کو مزید 2 ریفرنسز میں بری کر دیا

اسلام آباد (یس ڈیسک) احتساب عدالت نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو 2 ریفرنسز میں بری کر دیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف زرداری کے خلاف مختلف ریفرنسز کی سماعت کی۔ اس موقع پر نیب کی جانب سے جواب الجواب جمع کرایا […]

تھر پارکر میں غذائی قلت نے 12 دنوں میں 40 بچوں کی جان لے لی

تھر پارکر میں غذائی قلت نے 12 دنوں میں 40 بچوں کی جان لے لی

تھر پارکر (یس ڈیسک) تھر پار کر میں غذائی کمی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا آج مزید 2بچے انتقال کر گئے ہیں۔ ماہ دسمبر میں جاں بحق بچوں کی تعداد 40تک جا پہنچی ہے۔ تھر میں غذائی کمی اور بیماریوں کے شکار بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ آج بھی سول اسپتال مٹھی […]

شہر بند نہیں کرنا چاہتے لیکن اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، عمران خان

شہر بند نہیں کرنا چاہتے لیکن اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، عمران خان

اسلام آباد (یس ڈیسک) عمران خان اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ بنی گالہ سے کراچی روانہ ہوئے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے احتجاج کے باعث لوگوں کو ہونے والی مشکلات پر معذرت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پر جب تک دباؤ نہیں ڈالتے وہ مذاکرات کی میز پر نہیں آتے۔ مذاکرات وہیں سے […]

تحریک انصاف کراچی میں کوئی بڑی خبر بنانا چاہتی ہے، پولیس چیف

تحریک انصاف کراچی میں کوئی بڑی خبر بنانا چاہتی ہے، پولیس چیف

کراچی (یس ڈیسک) کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کراچی میں کوئی بڑی خبر بنانا چاہتی ہے، پولیس محتاط ہے، کوئی خبر بننے نہیں دے رہی۔ پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے بتایا کہ پارٹی قیادت نے پولیس، رینجرز اور ہنگامی امداد کے شعبے بند کرنے کی کوشش […]

راولپنڈی : آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس

راولپنڈی : آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس

راولپنڈی (یس ڈیسک) راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس جاری ہے جس میں آپریشن ضرب عضب آئی ڈی پیز سمیت ملک کی اندرونی و بیرونی سیکورٹی پر غور کیا جا رہا ہے۔ جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت ہونے والی کور […]

پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران سکیورٹی صورتحال یقینی بنائی جائے: چوہدری نثار

پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران سکیورٹی صورتحال یقینی بنائی جائے: چوہدری نثار

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی رینجرز کو سکیورٹی کی صورتحال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ چوہدری نثار نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور گورنر سندھ سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کراچی میں کل ہونے والے احتجاج کے حوالے سے مشاورت […]

کابل میں دو خود کش حملوں میں سات افراد ہلاک، متعدد زخمی

کابل میں دو خود کش حملوں میں سات افراد ہلاک، متعدد زخمی

کابل (یس ڈیسک) حکام کے مطابق شام کے وقت فرانسیسی حکومت کے زیر انتظام چلنے والے ایک سکول کی تقریب کے دوران ایک نو عمر لڑکے نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔ جسکے نتیجے میں ایک جرمن شہری ہلاک اور سولہ افراد زخمی ہو گئے۔ دوسرا حملہ صبح سویرے کابل کے مشرقی […]

مسلم ممالک کو عسکریت پسند ذہنیت کا چیلنج درپیش ہے، زرداری

مسلم ممالک کو عسکریت پسند ذہنیت کا چیلنج درپیش ہے، زرداری

تہران (یس ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کو عسکریت پسندی کی ذہنیت سے لڑنے کا چیلنج درپیش ہے۔ ایرانی رہبر آیت اللہ علی خامنائی کے مشیر خارجہ علی اکبر ولایتی سے تہران میں ملاقات میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ اس لڑائی میں علاقائی […]

کراچی میں 2 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی میں 2 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی (یس ڈیسک) شہر میں 2 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق ہو گیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے 12 اور13 دسمبر کو کراچی سمیت صوبے بھر میں لگائی گئی موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق ہو گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے […]

دھاندلی میں افتخار چوہدری اور مسلم لیگ (ن) سمیت ایک میڈیا گروپ کا بڑا کردار ہے، پرویز مشرف

دھاندلی میں افتخار چوہدری اور مسلم لیگ (ن) سمیت ایک میڈیا گروپ کا بڑا کردار ہے، پرویز مشرف

کراچی (یس ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2013 کی دھاندلی میں افتخار چوہدری، نگراں حکومتوں،مسلم لیگ(ن) اور ایک میڈیا گروپ کا بڑا کردار ہے اور عمران خان کی اس سے متعلق تمام باتیں درست ہیں کیونکہ افتخار چوہدری کا (ن) لیگ سے گٹھ جوڑ تھا اوروہ پس پردہ ان […]

تحریک انصاف آج کراچی میں 25 مختلف مقامات پر احتجاج کرے گی

تحریک انصاف آج کراچی میں 25 مختلف مقامات پر احتجاج کرے گی

کراچی (یس ڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے “پلان سی” کے تحت آج شہرکے مختلف 25مقامات پر انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا جب کہ کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ کسی کو زبردستی دکانیں بند کرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہر کے 25 مقامات پر آج تحریک انصاف کی […]

تحریک انصاف نے کراچی بند کرانا شروع کر دیا، معمولات زندگی متاثر، پولیس کا لاٹھی چارج

تحریک انصاف نے کراچی بند کرانا شروع کر دیا، معمولات زندگی متاثر، پولیس کا لاٹھی چارج

کراچی (یس ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے کراچی بند کرانا شروع کر دیا، شاہراہ فیصل پر مختلف مقامات پر احتجاج، سٹار گیٹ پر ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔ نرسری کے مقام پر پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا، راشد منہاس روڈ پر ٹریفک بحال کر دی گئی۔ کئی نجی […]

کراچی میں پُرامن احتجاج ہو گا، کاروبار بند نہیں کروائیں گے: عمران خان

کراچی میں پُرامن احتجاج ہو گا، کاروبار بند نہیں کروائیں گے: عمران خان

اسلام آباد (یس ڈیسک) دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تبدیلی کیلئے نکلے ہیں۔ کراچی میں کسی کو زبردستی دکانیں بند کرنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔ جو موجودہ نظام سے مطمئن ہیں وہ اپنے کاروبار کُھلے رکھیں لیکن جو تبدیلی چاہتے ہیں وہ پی ٹی آئی کا […]

عمران اعتراف کریں کہ وزیراعظم نے کھلے دل سے مذاکرات کی دعوت دی: پرویز رشید

عمران اعتراف کریں کہ وزیراعظم نے کھلے دل سے مذاکرات کی دعوت دی: پرویز رشید

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویزر شید نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرعظم نواز شریف نے کھلے دل کے ساتھ تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ حکومت تمام مسائل کا سیاسی حل چاہتی ہے۔ احتجاج ہر سیاسی جماعت کا […]

آرمی چیف سے ایساف کمانڈر کی ملاقات، پاک افغان امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے ایساف کمانڈر کی ملاقات، پاک افغان امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (یس ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایساف کمانڈر جنرل جان کیمبل نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت سمیت پاک افغان سرحدی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایساف کمانڈر جنرل […]

کراچی میں 23 مقامات پر کل احتجاج کریں گے، پی ٹی آئی

کراچی میں 23 مقامات پر کل احتجاج کریں گے، پی ٹی آئی

کراچی (یس ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے پلان سی کے تحت کل کراچی میں احتجاج کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق 23 مقامات پر احتجاج کیا جائے گا، کارکنوں کو ہدایت ہے کہ کسی کا کاروبار بند نہ کروائیں۔ ادھر پولیس نے بھی لائحہ عمل تیار کرلیا ہے۔ کراچی پولیس […]

ڈیرہ غازی خان میں کالج کی بس پر فائرنگ، 3 طالبعلم زخمی

ڈیرہ غازی خان میں کالج کی بس پر فائرنگ، 3 طالبعلم زخمی

ڈیرہ غازی خان (یس ڈیسک) ڈیرہ غازی خان میں گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی بس پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 3 طالبعلم زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق طالب علم کالج سے چھٹی کے بعد اپنے گھروں کی طرف جارہے تھے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ […]

روس اور بھارت میںجوہری ری ایکٹر سمیت 20 معاہدے طے پا گئے

روس اور بھارت میںجوہری ری ایکٹر سمیت 20 معاہدے طے پا گئے

نئی دہلی (یس ڈیسک) بھارت اور روس کے درمیان جوہری ری ایکٹر لگانے سمیت 20 معاہدے طے پا گئے، بھارت اور روس کے درمیان معاہدوں پر دستخط کی تقریب، حیدرآباد ہائوس میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں روسی صدر پوٹن اور بھارتی وزیراعظم شریک تھے۔ ایٹمی توانائی، تیل کی تلاش اور فوجی تربیت کے منصوبوں کے […]