counter easy hit

آپریشن خیبر ون، پاک فوج کی فضائی کارروائی میں 7 دہشتگرد ہلاک

Jet Plane

Jet Plane

راولپنڈی (یس ڈیسک) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خیبر ون کامیابی سے جاری ہے۔ خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی میں سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

بمباری سے شدت پسندوں کے آٹھ خفیہ ٹھکانے بھی ملیامیٹ ہو گئے۔ آپریشن خیبر ون میں اب تک خودکش حملوں کے ماسٹر مائنڈ اور اہم کمانڈرز سمیت 180 سے زائد دہشت گرد ہلاک کئے جا چکے ہیں۔

کئی اہم کمانڈرز سمیت چار سو سے زائد دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو سیکورٹی فورسز کے حوالے کیا ہے