counter easy hit

مقامی خبریں

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزيراعظم کی زیر صدارت ہو گا

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزيراعظم کی زیر صدارت ہو گا

اسلام آباد : ترجمان وزير اعظم ہاؤس کے مطابق وزيراعظم نواز شريف نے وفاقی کابينہ کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے۔ وزيراعظم نواز شريف اجلاس کی صدارت کريں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس ميں بجٹ تجاویز اور گيس کی قیمتوں پرغور کيا جائے گا۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ حکمت عملی […]

کراچی کے علاقے فقیر کالونی میں رینجرز کے آپریشن کے دوران خود کش حملہ، 2 دہشت گرد ہلاک

کراچی کے علاقے فقیر کالونی میں رینجرز کے آپریشن کے دوران خود کش حملہ، 2 دہشت گرد ہلاک

کراچی : اورنگی ٹاؤن کے علاقے فقیر کالونی میں رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں حملہ آور ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا۔ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر اورنگی ٹاؤن کے علاقے فقیر کالونی میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا تو علاقے میں […]

ملک کے مختلف شہروں میں قتل کے 10 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

ملک کے مختلف شہروں میں قتل کے 10 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

لاہور : ملک کی مختلف جیلوں میں قید قتل کے مجرموں پر عرصہ حیات تنگ ہو گیا ہے۔ آج لاہور میں 2، فیصل آباد میں 2، ملتان 1، ساہیوال 1، گوجرانوالہ 1، ٹوبہ ٹیک سنگھ 1، مچھ 1 اور سرگودھا میں بھی ایک مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔ پھانسی پانے والوں میں ٹوبہ ٹیک […]

ڈسکہ واقعے کیخلاف تحریک انصاف کا کل ملک گیر احتجاج کا اعلان

ڈسکہ واقعے کیخلاف تحریک انصاف کا کل ملک گیر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق پارٹی کے سربراہ عمران خان نے ڈسکہ واقعے کے خلاف کل ملک گیر احتجاج کی کال دی ہے۔ تحریک انصاف کے کارکن ملک بھر میں بڑے شہروں میں پریس کلب کے سامنے دن 3 بجے مظاہرے کریں گے۔ احتجاج پر امن ہوگا جو پنجاب پولیس […]

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی داخلی اور خارجی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: 30

ڈسکہ میں وکلا کی ہلاکت, وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

ڈسکہ میں وکلا کی ہلاکت, وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد: وزیراعظم محمد نواز شریف نے ڈسکہ میں وکلاء کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعظم نے نے ڈسکہ میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال کو فوری کنٹرول کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا ہے […]

وزیراعلی پنجاب کا ڈسکہ واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم

وزیراعلی پنجاب کا ڈسکہ واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم

لاہور : وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ڈسکہ واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے ڈسکہ میں پولیس افسر کے ہاتھوں 2 وکیلوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے جوڈیشل انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ٹی ایم او ڈسکہ کو معطل کردیا۔ ترجمان کا کہنا ہے […]

بیلا روس کے صدر 2 روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے

بیلا روس کے صدر 2 روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد: بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو 2 روزی سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔ بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو صدر ممنون حسین کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پرکل اسلام آباد پہنچیں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بیلاروس کے صدر کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے […]

پنجاب کی گلو پولیس شہریوں کی محافظ نہیں قاتل بن چکی ہے، عمران خان

پنجاب کی گلو پولیس شہریوں کی محافظ نہیں قاتل بن چکی ہے، عمران خان

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب کی گلوپولیس نے ایک مرتبہ پھر ڈسکہ میں بے گناہ شہریوں کا قتل کیا اور پولیس محافظ نہیں قاتل بن چکی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنی ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس شہریوں کی محافظ نہیں […]

سیالکوٹ میں ایس ایچ او کی فائرنگ سے 2 وکیلوں کی ہلاکت کے بعد مختلف شہروں میں ہنگامے

سیالکوٹ میں ایس ایچ او کی فائرنگ سے 2 وکیلوں کی ہلاکت کے بعد مختلف شہروں میں ہنگامے

سیالکوٹ : تحصیل ڈسکہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر کی فائرنگ سے بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا خالد سمیت 2 وکیل جاں بحق ہوگئے جب کہ فائرنگ سے ایک راہ گیر بھی زخمی ہوگیا۔ وکلا کی جانب سے میونسپل ایڈمنسٹریشن آفس کے باہراحتجاج کیا جارہا تھا جس کے دوران وکیلوں اور پولیس کے […]

الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیر جماعت اسلامی کا معافی نامہ قبول کرلیا

الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیر جماعت اسلامی کا معافی نامہ قبول کرلیا

اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت دیگر کی معافی کی درخواست قبول کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ 30 مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق، خیبر پختونخوا کے سیکرٹری زکوۃ […]

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی پولیس چیف کو کام سے روک دیا

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی پولیس چیف کو کام سے روک دیا

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے 2 روز قبل عدالت کے احاطے میں نقاب پوش پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں صحافیوں پر تشدد پر کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو اور ڈی آئی جی کراچی جنوبی کو تاحکم ثانی کام سے روک دیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ نے ذوالفقارمرزا کی سیکیورٹی اور […]

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چودھری رشید کو چیئرمین پیمرا کے عہدے پر بحال کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چودھری رشید کو چیئرمین پیمرا کے عہدے پر بحال کر دیا

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا برطرفی کیس میں حکومت کا جواب آنے پر چند ماہ قبل سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جسٹس نور الحق قریشی نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ، عدالت عالیہ نے حکومتی جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے اور چودھری رشید احمد […]

ایگزیکٹ سی ای او شعیب احمد ممکنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے

ایگزیکٹ سی ای او شعیب احمد ممکنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے

کراچی : جعلی ڈگری سکینڈل کے مرکزی کردار اور ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب احمد شیخ بالاخر منظر عام پر آ گئے، ممکنہ گرفتاری کے مد نظر حفاظتی ضمانت کے لئے سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ ایگزیکٹ کپمنی کے سی ای او شعیب شیخ اپنے وکلا کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ پہنچے ہیں۔ ان […]

آئندہ نسلوں کو دہشت گردی سے پاک محفوظ پاکستان دینا چاہتے ہیں، پرویز رشید

آئندہ نسلوں کو دہشت گردی سے پاک محفوظ پاکستان دینا چاہتے ہیں، پرویز رشید

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا راستہ نقصان کا راستہ ہے اسی لئے اپنے بچوں کو دہشت گردی سے پاک محفوظ پاکستان دینا چاہتے ہیں۔ راولپنڈی میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ دہشت گردی نے […]

صوابی : پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ تباہ، پائلٹ اور معاون محفوظ رہے

صوابی : پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ تباہ، پائلٹ اور معاون محفوظ رہے

صوابی : صوابی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، پائلٹ اور معاون حادثے میں محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ اس کے انجن میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔ پائلٹ نے طیارے کو کنٹرول کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن اس […]

شانگلہ : مسافر وین کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق

شانگلہ : مسافر وین کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق

شانگلہ : شانگلہ میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے ایک مسافر جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر وین کو حادثہ الپوری کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار وین کا ڈرائیور وین پر قابو نہ پا سکا اور وین کھائی میں جا گری۔ حادثے […]

ایگزیکٹ جعلی ڈگری سکینڈل، برطانیہ نے تحقیقات کیلئے تعاون کی پیشکش کر دی

ایگزیکٹ جعلی ڈگری سکینڈل، برطانیہ نے تحقیقات کیلئے تعاون کی پیشکش کر دی

اسلام آباد : امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے صحافی ڈیلکن والش نے ایگزیکٹ کمپنی کے فراڈ اور جعلی ڈگریوں کا بھانڈا پھوڑا تھا جس سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی۔ نیویارک ٹائمز میں چھپی اس سنسنی خیز خبر کے مطابق ایگزیکٹ کمپنی نے دنیا بھر کے ہزاروں افراد کو بھاری معاوضے کے بدلے […]

پھول نگر میں سکول وین کو حادثہ، ڈرائیور جاں بحق، 15 بچے زخمی

پھول نگر میں سکول وین کو حادثہ، ڈرائیور جاں بحق، 15 بچے زخمی

پھول نگر : پھول نگر چک 279 گلشن اقبال کالونی عارف والا میں گرین وچ سکول کے پلے تا نرسری گروپ کے طلبہ لاہور تفریح کے لئے جا رہے تھے کہ بائی پاس کے قریب ٹائی راڈ کھلنے سے کوچ الٹ گئی۔ کرین کی مدد سے کوچ کو سیدھا کرکے بچوں کو نکالا گیا۔ زخمی […]

پشاور میں ایک ماہ کے لئے موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی

پشاور میں ایک ماہ کے لئے موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی

پشاور : ڈپٹی کمشنر کے آفس سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق 30 مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے پشاور میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144عائد کر دی گئی ہے جس کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، اسلحے کی نمائش اور جلسے جلوسوں […]

الطاف حسين کا وزير اعلٰی سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ، مختلف امور پر تبادلہ خیال

الطاف حسين کا وزير اعلٰی سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ، مختلف امور پر تبادلہ خیال

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسين نے سانحہ صفورا ميں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری پر وزير اعلٰی سندھ اور آئی جی کی کوششوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس افسران شاباش کے مستحق ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پر زور دیا کہ وہ کراچی میں پانی کا بحران حل […]

کراچی: سانحہ صفورا میں ملوث چار مزید ملزم گرفتار

کراچی: سانحہ صفورا میں ملوث چار مزید ملزم گرفتار

کراچی : ڈی آئی جی سائوتھ کراچی کے دفتر میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ سانحہ صفورا میں ملوث مزید چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان سے مختلف ہائی پروفائل افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے بھی تفتیش کی جا رہی […]