counter easy hit

مقامی خبریں

تحریک انصاف کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

تحریک انصاف کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خان نے پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری کوعہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور نئے سیکریٹری اطلاعات کے لیے رکن قومی اسمبلی شفقت محمود کے نام کی منظوری جلد دے دی جائے گی جبکہ عمران خان کے لیے دوبارہ سے ترجمان […]

حب : صدر مملکت کے بیٹے کے قافلے کے قریب دھماکا، تین افراد جاں بحق

حب : صدر مملکت کے بیٹے کے قافلے کے قریب دھماکا، تین افراد جاں بحق

حب : دھماکا اس وقت ہوا جب صدر مملکت ممنون حسین کے بیٹے سلیمان ممنون اپنے قافلے کے ہمراہ فارم ہاؤس سے واپس آ رہے تھے۔ دھماکا خیز مواد سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ واقعہ میں سلیمان ممنون کے سکواڈ میں شامل موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔ اے ایس آئی سمیت پانچ اہلکار زخمی […]

حقوق نہ ملے تو سسٹم کو آگ لگا دیں گے اور کاشغر روٹ گزرنے نہیں دیں گے، پرویز خٹک

حقوق نہ ملے تو سسٹم کو آگ لگا دیں گے اور کاشغر روٹ گزرنے نہیں دیں گے، پرویز خٹک

مردان : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اگر صوبے کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا تو ہم سارے سسٹم کو آگ لگا دیں گے اور اگر کاشغر گوادر روٹ میں خیبرپختون خوا کو شامل نہ کیا گیا تو یہ سڑک یہاں گزرنے ہی نہیں دیں گے۔ مردان میں تقریب سے […]

فیصل آباد : منشیات فروشوں کے ڈیرے، وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی

فیصل آباد : منشیات فروشوں کے ڈیرے، وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی

فیصل آباد : فیصل آباد میں موت کے سوداگروں نے ڈیرے ڈال لئے، بیوپاریوں نے گلی گلی، محلے محلے منڈیاں سجا لیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔ فیصل آباد شہر کے مرکز میں کھلےعام منشیات بک رہی ہیں، لائنیں لگائے منشیات کے عادی یہ لوگ، کچھ اور نہیں اپنے […]

ایگزیکٹ آفس سے ملنے والے تمام کمپیوٹرز کا ڈیٹا ریکور کر لیا گیا

ایگزیکٹ آفس سے ملنے والے تمام کمپیوٹرز کا ڈیٹا ریکور کر لیا گیا

کراچی : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ایگزیکٹ ہیڈ آفس سے قبضے میں لئے گئے تمام کمپیوٹرز کا ڈیٹا ریکور کر لیا۔ ایگزیکٹ اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی ٹیمیں آئی ٹی کمپنی ایگزیکٹ کے ہیڈ آفس میں موجود ہیں جب کہ تحقیقاتی ٹیموں نے قبضے میں لئے گئے تمام […]

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،سراج الحق نے جواب جمع کرادیا

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،سراج الحق نے جواب جمع کرادیا

لاہور : جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق نوٹس کا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی طرف سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے انتخابی قوانین اور ضابطہ اخلاق پر عمل کرینگے ، امیر […]

ذوالفقار مرزا کے 12 حامیوں کیخلاف فائرنگ اور دکانیں بند کرانے کا مقدمہ

ذوالفقار مرزا کے 12 حامیوں کیخلاف فائرنگ اور دکانیں بند کرانے کا مقدمہ

بدین : ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے 12 حامیوں کیخلاف ہوائی فائرنگ اور زبردستی دکانیں بند کرانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ بدین کی تحصیل گولارچی میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حامیوں کی جانب سے کراچی میں ذوالفقار مرزا کے گھر کے باہر سے گارڈز کو پولیس نے زبردستی گرفتار کرنے کے خلاف، گولارچی […]

دشمن فرقہ واریت پھیلا کر اسلام کو کمزور کر رہے ہیں : حافظ محمد سعید

دشمن فرقہ واریت پھیلا کر اسلام کو کمزور کر رہے ہیں : حافظ محمد سعید

پشاور : جماعتہ الدعوۃ پاکستان کے سربراہ حافظ سعید نے کہا ہے کہ اسلام دشمن فرقہ واریت پھیلا کر مسلمانوں کو کمزور کر رہے ہیں۔ اسلامی معاشرے میں قتل و غارت عام کرنا اللہ کے دشمنوں کی سازش ہے۔ پشاور کے مدرسہ الاثریہ کی سالانہ تقریب کے مہمان خصوصی جماعۃ الدعوہ پاکستان کے سربراہ حافظ […]

زمبابوے ٹیم کے پاکستان آنے سے ملک کا امیج بہتر ہوا : گورنر پنجاب

زمبابوے ٹیم کے پاکستان آنے سے ملک کا امیج بہتر ہوا : گورنر پنجاب

ملتان : گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم کا پاکستان میں آنا اچھا اقدام ہے، زمبابوے کے آنے سے امیج بہتر ہوا ہے۔ ملتان میں مسلم لیگ ن کے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی کے گھر آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کا کہنا تھا […]

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا اپنے مغوی بیٹے سے 2 سال بعد ٹیلیفونک رابطہ

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا اپنے مغوی بیٹے سے 2 سال بعد ٹیلیفونک رابطہ

ملتان : سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو نامعلوم مقام سے ٹیلیفونک کال آئی جس کے بعد ان سے مغوی بیٹے علی حیدر گیلانی کی گفتگو کرائی گئی۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی جلال پورمیں بزرگ رہنما فتح محمد کی قل خوانی میں شریک تھے جہاں انہیں نامعلوم نمبر سے فون کال آئی اور ان […]

سندھ حکومت حکمرانی کا جمہوری حق کھو چکی ہے: فہمیدہ مرزا

سندھ حکومت حکمرانی کا جمہوری حق کھو چکی ہے: فہمیدہ مرزا

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی عبوری ضمانت میں ایک ہفتے کی توسیع کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی ذوالفقار مرزا کے خلاف مزید مقدمات درج نہ کئے جائیں۔ ذوالفقار مرزا کو بحفاظت گھر تک پہنچانے کے عدالتی حکم پر رینجرز کے اعلیٰ حکام سندھ ہائی کورٹ پہنچے۔ رینجرز نے ذوالفقار […]

پشاور میں سرچ آپریشن کے دوران غیرملکیوں سمیت 100سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

پشاور میں سرچ آپریشن کے دوران غیرملکیوں سمیت 100سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

پشاور : پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران غیر ملکیوں سمیت 100 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پشاور میں پولیس نے گلبرگ، نوتھیہ، باڑہ روڈ، صدربازار اور پشتخرہ میں مصدقہ اطلاعات پر سرچ آپریشن کیا، کارروائی کے دوران پولیس نے 100 سے مشتبہ افراد کو حراست […]

عمران خان کا دورہ گلگت موسم کی خرابی کے باعث پھر منسوخ

عمران خان کا دورہ گلگت موسم کی خرابی کے باعث پھر منسوخ

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا دورہ گلگت ایک بار پھر موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو آج اسکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب کرنا تھا۔ عمران خان کے ہمراہ ان کی اہلیہ ریحام خان، جہانگیر ترین اور فیصل جاوید […]

بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے خدشات کی تصدیق ہو گئی : سرتاج عزیز

بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے خدشات کی تصدیق ہو گئی : سرتاج عزیز

اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے دہشت گردی کی حمایت میں بیان پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، مشیر خارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں بھارت کے متعلق خدشات کی تصدیق ہو گئی۔ منہ میں چھری رکھ کر رام رام کرنے والے بھارت کی اصلیت بے نقاب ہو ہی گئی۔ بھارتی وزیر […]

عمران خان نے پارٹی کے عبوری تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان کر دیا

عمران خان نے پارٹی کے عبوری تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد : پارٹی اجلاس کے بعد عمران خان نے پریس کانفرنس میں پارٹی عہدے ختم کرنے اور نئے عبوری سیٹ اپ کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا چودھری محمد سرور کو پنجاب، ڈاکٹر عارف علوی کو سندھ، اظہر فاروق کو اسلام آباد کا آرگنائرز بنایا ہے۔ عمران خان نے کہا جسٹس(ر ) وجہیہ […]

جعلی ڈگری اسکینڈل، کامران خان سمیت نامور صحافی بول سے مستعفی

جعلی ڈگری اسکینڈل، کامران خان سمیت نامور صحافی بول سے مستعفی

لاہور : ایگزیکٹ کمپنی کے جعلی ڈگری اسکینڈل نے بول کو رول دیا۔ نشریات شروع ہونے سے پہلے ہی بول کی بنیادیں ہلنے لگیں۔ ایک ایک کر کے پتے جھڑنے لگے۔ سینئر صحافی کامران خان بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں کامران خان نے بول سے راہیں جدا کر لیں۔ کہتے […]

کامیاب حج درخواست گزاروں کو پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت

کامیاب حج درخواست گزاروں کو پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت

کراچی (جیوڈیسک) وفاقی وزارت مذہبی امورنے کامیاب حج درخواست گزاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 25 مئی تک اپنے اور یجنل پاسپورٹ بینکوں میں جمع کرادیں تاکہ پاسپورٹ پر ویزا لگانے کا عمل شروع کیا جاسکے۔ وفاقی وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم میں کامیاب ہونے والے تمام حج درخواست گزاروں سے کہا […]

بے گھروں کو مکان کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے، نواز شریف

بے گھروں کو مکان کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے، نواز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کم آمدنی والے خاندانوں کیلیے سستے رہائشی یونٹس کی تعمیر پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ چیئرمین ہانس ویلمسن کی قیادت میں ایس پی ٹیک (پی وی ٹی) لمیٹڈ کے ایک وفد نے ہفتے کو وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع […]

سندھ حکومت نے رخصتی کا راستہ آسان کرلیا، شیخ رشید

سندھ حکومت نے رخصتی کا راستہ آسان کرلیا، شیخ رشید

کراچی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے کراچی میں پانی کا مسئلہ کھڑا کر کے اپنی رخصتی کا راستہ آسان کر لیا ہے، اب حکمرانوں کے لئے گھر جانے کے راستے آسان ہو جائینگے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے دھرنوں سے مسائل حل […]

شمالی وزیرستان :دتہ خیل میں ریمورٹ بم حملہ، 4 سیکیورٹی اہلکار شہید

شمالی وزیرستان :دتہ خیل میں ریمورٹ بم حملہ، 4 سیکیورٹی اہلکار شہید

میران شاہ : شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ریمورٹ کنٹرول بم حملہ ہوا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حملے میں 4 سیکیورٹی اہل کارشہید اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بم حملہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کےقریب ہوا،حملے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا،زخمی اورشہید اہلکاروں کی […]

بھارتی وزیر دفاع کا بیان علاقائی امن کیلئے خطرناک ہے: پرویز رشید

بھارتی وزیر دفاع کا بیان علاقائی امن کیلئے خطرناک ہے: پرویز رشید

لاہور : خصوصی گفتگو میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عالمی قوتیں ہندوستانی وزیر دفاع کے بیان کا نوٹس لیں اور عالمی امن کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ ہندوستانی وزیر دفاع کا بیان علاقائی امن کے حوالہ سے خطرناک ہے اس وقت دنیا کو امن، ترقی اور خوشحالی کی ضرورت […]

سندھ ہائیکورٹ نے ذوالفقار مرزا کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کردی

سندھ ہائیکورٹ نے ذوالفقار مرزا کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کردی

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے ذوالفقار مرزا کی حفاظتی ضمانت میں ایک ہفتے کی توسیع کرتے ہوئے پولیس کو انہیں کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے ذوالفقار مرزا کو ایک ہفتے تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کی […]