counter easy hit

مقامی خبریں

محمد مرسی کی سزائے موت کی مذمت کرنے پر مصر کا پاکستان سے احتجاج

محمد مرسی کی سزائے موت کی مذمت کرنے پر مصر کا پاکستان سے احتجاج

قاہرہ : مصر کی حکومت نے پاکستان کی جانب سے سابق صدر محمد مرسی کی سزائے موت پر مذمت کرنے پر پاکستانی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا۔ مصری وزارت خارجہ نے پاکستانی سفیر محمد اعجاز کو طلب کرکے پاکستان کے بیان پر احتجاج کیا جب کہ وزارت خارجہ کے حکام نے واضح […]

پنجاب میں کہیں آگ نہیں لگی ہوئی، احتجاج ضرور ہوا: پرویز رشید

پنجاب میں کہیں آگ نہیں لگی ہوئی، احتجاج ضرور ہوا: پرویز رشید

اسلام آباد : پرویز رشید نے کہا کہ ایگزیکٹ کو ٹی وی لائسنس نواز حکومت نے نہیں بلکہ اس سے پہلے جاری کیا گیا۔ موجودہ حکومت نے اس چینل کی سیکیورٹی کلیيرنس منسوخ کی۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ ڈسکہ واقعہ کے ردعمل میں پنجاب میں پرامن احتجاج ہوا ہے کہیں پر بھی جلاؤ […]

کراچی : پولیس موبائل پر دہشت گردوں کی فائرنگ، تین پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی : پولیس موبائل پر دہشت گردوں کی فائرنگ، تین پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی : شہر قائد کے تھانے عزیز آباد کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ تینوں اہلکار نائٹ ڈیوٹی پر علاقے مین گشت کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ واقعہ کے بعد پولیس […]

ہر حلقے میں دھاندلی کے الزامات دیکھنا انکوائری کمیشن کا مینڈیٹ نہیں، چیف جسٹس

ہر حلقے میں دھاندلی کے الزامات دیکھنا انکوائری کمیشن کا مینڈیٹ نہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد : تحریک انصاف کے وکیل عبد الحفیظ پیرزادہ اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے وکیل شاہ خاور نے سابق الیکشن کمشنر بلوچستان سید سلطان پر جراح کی۔ عبدالحفیظ پیرزادہ نے کہا کہ درکار اضافی بیلٹ پیپرز چار فیصد چھپتے ہیں آپ نے 8 فیصد کیوں چھپوائے؟ جس پر سابق الیکشن کمشنر بلوچستان نے کہا […]

ملک بھر میں عدالتی بائیکاٹ، احتجاج، لاہور میں وکلاء کا پنجاب اسمبلی پر دھاوا، توڑ پھوڑ

ملک بھر میں عدالتی بائیکاٹ، احتجاج، لاہور میں وکلاء کا پنجاب اسمبلی پر دھاوا، توڑ پھوڑ

لاہور : ڈسکہ میں ایس ایچ او کی مبینہ فائرنگ سے ڈسکہ بار کے صدر سمیت دو وکلا جاں بحق ہوگئے جس کیخلاف وکلاء برادری نے ملک بھر میں آج عدالتی بائیکاٹ کیا۔ ڈسکہ، کراچی، راولپنڈی، گجرات ، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں وکلاء نے جاں بحق ہونے والے وکلا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا […]

ملک کے مختلف شہروں میں 9 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

ملک کے مختلف شہروں میں 9 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

لاہور : لاہور کوٹ لکھپت جیل میں دو افراد کو پھانسی دی گئی۔ مجرم عبد الخالق نے فیکٹری ایریا میں خاتون اور مجرم شہزاد نے ایک شخص کو قتل کیا تھا۔ روالپنڈی اڈیالہ جیل میں ایک مجرم کو پھانسی دی گئی۔ مجرم بہادر خان نے 1997 میں یاسر محمود کو قتل کیا تھا۔ گجرات میں […]

ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کو گرفتار کر لیا

ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کو گرفتار کر لیا

کراچی : ایف آئی اے نے جعلی ڈگری اسکینڈل میں سی ای او شعیب شیخ اور سی او او وقاص سمیت چھ ڈائریکٹرز کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔ شعیب شیخ کے خلاف مقدمے میں جعلی ڈگریاں، دھوکا دہی، فراڈ اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ اس سے پہلے ایف […]

آرمی چیف سے جرمنی کے پارلیمانی وفد کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے جرمنی کے پارلیمانی وفد کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی : آرمی چیف سے ملاقات میں جرمنی کے وفدکی قیادت جرمن رکن پارلیمنٹ اور اقتصادی کمیٹی کی سربراہ مس ڈگمر جی ورل نے کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جرمنی کے وفد نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں اور خطے میں استحکام کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔ ملاقات میں دونوں […]

وکلاء صبروتحمل کا مظاہرہ کریں، وزیرِ داخلہ پنجاب

وکلاء صبروتحمل کا مظاہرہ کریں، وزیرِ داخلہ پنجاب

لاہور : پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کاکہناہےکہ طویل عرصے بعدکوئی بین الاقوامی کرکٹ ٹیم وطن میں آئی ہوئی ہے۔وکلاء صبروتحمل کا مظاہرہ کریں یقین دلاتے ہیں،کہ مجرم سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔لاہورسےجاری بیان میں وزیرِ داخلہ پنجاب نےوکلاء سے اپیل کی کہ وہ پُرامن رہیں،ان کاکہناتھاکہ ڈسکہ واقعےکےحوالےسےجائنٹ انویسٹی گیشن […]

کراچی میں دہشتگردی کابڑا منصوبہ ناکام بنا دیا،ترجمان رینجرز

کراچی میں دہشتگردی کابڑا منصوبہ ناکام بنا دیا،ترجمان رینجرز

کراچی : کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ، مختلف علاقوں میں حساس اداروں اور رینجرز کے ساتھ دو مقابلوں میں چھ دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔ دو نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، راکٹ ، خودکش جیکٹس ،بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔سیکٹر کمانڈر بریگیڈر خرم نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ […]

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ منصفانہ طریقے سے نہ بنا تو وفاق کمزور ہوگا، عمران خان

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ منصفانہ طریقے سے نہ بنا تو وفاق کمزور ہوگا، عمران خان

پشاور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصفانہ طریقے سے نہ بنایا گیا تو پنجاب کے خلاف نفرت بڑھے گی اور اس سے وفاق کمزور ہوگا۔ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر حکومت اور […]

دھاندلی کی تحقیقات: انکوائری کمیشن کی کارروائی آج پھر ہو گی

دھاندلی کی تحقیقات: انکوائری کمیشن کی کارروائی آج پھر ہو گی

اسلام آباد : مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمیشن کی کارروائی آج پھر ہوگی۔ سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان بیان قلم بند کرائیں گے۔ چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں قائم کمیشن عام انتخابات میں منظم دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کر ررہاہے۔ پیر کے روز تحریک انصاف، مسلم لیگ ن […]

صدر ممنون حسین کے صاحبزادے کے قافلے پر حملہ میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد

صدر ممنون حسین کے صاحبزادے کے قافلے پر حملہ میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد

حب : سیکورٹی فورسز نے حساس اداروں کی رپورٹ پر حب کے علاقہ رمضان گوٹھ میں آپریشن کر کے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ سیکورٹی فورس کے ترجمان کے مطابق گرفتار افراد 24 مئی کو حب بازار میں صدر ممنون حسین کے صاحبزادے کے قافلے پر بم حملے اور حب میں […]

وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان گلے شکوے دور

وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان گلے شکوے دور

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ کے درمیان تمام گلے شکوے دور اور ناراضگیاں ختم ہو گئی ہیں جس کے بعد چوہدری نثار نے حکومتی اجلاسوں میں ایک بار پھر بھرپور طریقے سے شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے وزیراعظم نواز شریف اسلام آباد میں طویل ملاقات کی جس […]

ڈسکہ بار کے صدر کے قتل کے خلاف ملک بھر میں وکلاء کی ہڑتال

ڈسکہ بار کے صدر کے قتل کے خلاف ملک بھر میں وکلاء کی ہڑتال

اسلام آباد : گزشتہ روز پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ڈسکہ بار کے صدر سمیت 2 وکلاء کے قتل کے خلاف ملک بھر میں وکلاء نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ڈسکہ بار کے صدر رانا غالب اور ساتھی وکیل عرفان چوہان کے قتل کے خلاف سپریم کورٹ بار، پاکستان […]

بینظیر قتل کیس میں مارک سیگل کا وڈیو لنک پر بیان لینے کے انتظامات مکمل

بینظیر قتل کیس میں مارک سیگل کا وڈیو لنک پر بیان لینے کے انتظامات مکمل

راولپنڈی : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب مارتھ نے وزارت داخلہ اورجوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ کو بینظیر بھٹو قتل کیس میں پرویز مشرف کے خلاف اہم گواہ اور امریکی صحافی مارک سیگل کاوڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کے انتظامات کا حکم دے دیا۔ وزارت داخلہ نے […]

ڈسکہ بار کے صدر رانا خالد کی نماز جنازہ ادا، شہر میں مکمل ہڑتال، رینجرز تعینات

ڈسکہ بار کے صدر رانا خالد کی نماز جنازہ ادا، شہر میں مکمل ہڑتال، رینجرز تعینات

ڈسکہ : ڈسکہ میں پولیس کی فائرنگ سے قتل بار کے صدر رانا خالد عباس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، شہر میں مکمل ہڑتال، سیکورٹی کے سخت انتظامات، رینجرز تعینات کر دی گئی۔ ڈسکہ میں پولیس کی فائرنگ سے قتل بار کے صدر رانا خالد عباس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی […]

کراچی: ملزمان کی فائرنگ سے راہگیر چل بسا، ایک گرفتار، آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک

کراچی: ملزمان کی فائرنگ سے راہگیر چل بسا، ایک گرفتار، آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک

کراچی : کراچی میں رینجرز کی کارروائی کے دوران تین دہشتگردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے، ملزمان کے قبضے سے دستی بم اور رائفل برآمد کر لی گئی ہیں، مومن آباد میں ملزمان کی فائرنگ سے ایک راہگیر ہلاک اور ایک زخمی بھی ہوا۔ […]

ایان علی کے خلاف کالا دھن سفید کرنے کے ٹھوس ثبوت ہیں، انٹیلی جنس ذرائع

ایان علی کے خلاف کالا دھن سفید کرنے کے ٹھوس ثبوت ہیں، انٹیلی جنس ذرائع

اسلام آباد : ماڈل ایان علی کے خلاف کالا دھن سفید کرنے کے مقدمہ میں ٹھوس ثبوت ملنے کے بعد انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے تحقیقات کا عمل تیز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اینڈ انٹیلی جنس ان لینڈ ریونیو کو کافی شواہد ملے ہیں جس کی بنیاد پر […]

بول گروپ نے آلات ومشینری غیرقانونی طریقے سے منگوائی، ایف بی آر

بول گروپ نے آلات ومشینری غیرقانونی طریقے سے منگوائی، ایف بی آر

کراچی : ایف بی آر نے بول گروپ کے لیے آلات اور مشینری ڈیوٹی ادا کیے بغیر غیر قانونی طور پر پاکستان منگوانے پر گروپ کے چیئرمین شعیب شیخ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 روز میں وضاحت طلب کر لی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن ایف بی آر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر […]

پرویز رشید سے بیلا روس کے وزیر کی ملاقات، ثقافتی تعلقات پر تبادلہ خیال

پرویز رشید سے بیلا روس کے وزیر کی ملاقات، ثقافتی تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد : وفاقی وزیر پرویز رشید سے بیلاروس کے وزیر ثقافت سوٹلوو نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک گہرے ثقافتی تعلقات کے ضامن ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مظبوط دوطرفہ معاشی، تجارتی اور دفاعی تعلقات ہیں۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان رنگا رنگ ثقافتوں […]

تفتیش فوری مکمل نہیں ہو سکتی، ایگزیکٹ اسکینڈل بڑا کیس ہے: ڈائریکٹر ایف آئی اے

تفتیش فوری مکمل نہیں ہو سکتی، ایگزیکٹ اسکینڈل بڑا کیس ہے: ڈائریکٹر ایف آئی اے

کراچی : ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات ایگزیکٹ اسکینڈل کی تحقیقات کے حوالے سے کراچی میں مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ شاہد حیات نے ایف آئی اے کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ایگزیکٹ کے دفتر میں شواہد کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد حیات کا کہنا تھا […]