counter easy hit

مقامی خبریں

ایگزیکٹ اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے انٹرپول اور ایف بی آئی سے مدد لینے کا فیصلہ

ایگزیکٹ اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے انٹرپول اور ایف بی آئی سے مدد لینے کا فیصلہ

اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹ اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے انٹرپول اور ایف بی آئی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ضرورت پڑنے پر قانونی معاونت کے لئے برطانیہ سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری […]

مسلم لیگ (ن) نے اقتدار کے حصول کے لئے عوام کو دھوکہ دیا ہے، خورشید شاہ

مسلم لیگ (ن) نے اقتدار کے حصول کے لئے عوام کو دھوکہ دیا ہے، خورشید شاہ

سکھر : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اقتدار کے حصول کے لئے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں 18 گھنٹے تک ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری عذاب کی زندگی […]

جوڈیشل کمیشن میں حقائق سامنے آ رہے ہیں، جہانگیر ترین

جوڈیشل کمیشن میں حقائق سامنے آ رہے ہیں، جہانگیر ترین

اسلام آباد : تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں حقائق سامنے آ رہے ہیں۔ انگوٹھوں کے نشان سے متعلق سازش کوبے نقاب کرناہوگا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے تحفظات پرابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔جوڈیشل کمیشن […]

ایگزیکٹ اسکینڈل پر تحقیقات جاری ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

ایگزیکٹ اسکینڈل پر تحقیقات جاری ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کہتے ہیں کہ ایگزیکٹ اسکینڈل پر تحقیقات جاری ہیں، الزامات ثابت ہونے پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی۔ ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقدہ تعلیمی نمائش کے دورے کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جعلی […]

عذیر بلوچ ، حبیب جان بلوچ ، راشد لاڈلہ سمیت 26 ملزمان کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری

عذیر بلوچ ، حبیب جان بلوچ ، راشد لاڈلہ سمیت 26 ملزمان کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری

کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت نے دو بچوں سمیت 8 افراد کے قتل کے مقدمے میں عذیر بلوچ ، حبیب جان بلوچ ، راشد لاڈلہ سمیت 26 ملزمان کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں دو بچوں سمیت 8 افراد کے […]

حکومت کم آمدن والے افراد کیلئے کم قیمت ہاوسنگ سکیم لانے پر غور کر رہی ہے، نواز شریف

حکومت کم آمدن والے افراد کیلئے کم قیمت ہاوسنگ سکیم لانے پر غور کر رہی ہے، نواز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کم آمدن والے افراد کیلئے کم قیمت پر ہاوسنگ سکیم لانے پر غور کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نواز شریف نے ایس پی ٹیک پرائیویٹ لمٹیڈ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو کم آمدن […]

ایگزیکٹ سے متعلق جن یونیورسٹیز کی فہرست دیکھی وہ سب جعلی ہیں، سابق چیرمین ایچ ای سی

ایگزیکٹ سے متعلق جن یونیورسٹیز کی فہرست دیکھی وہ سب جعلی ہیں، سابق چیرمین ایچ ای سی

اسلام آباد : ہائرایجوکیشن کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر عطاالرحمان کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹ سے متعلق جن یونیورسٹیز کی فہرست دیکھی وہ سب جعلی ہیں اور یہ بین الاقوامی سطح پر فراڈ ہورہا ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عطاالرحمان کا کہنا تھاکہ ایگزیکٹ والے یقیناً مجرم ہیں جو لاکھوں معصوم لوگوں کے مستقبل […]

ملتان میں اسکول کی چھت گرنے سے 39 بچے ملبے تلے دب گئے

ملتان میں اسکول کی چھت گرنے سے 39 بچے ملبے تلے دب گئے

ملتان : مظفرآباد میں اسکول کی چھت گرنے سے 39 بچے ملبے تلے دب گئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ملتان کے نواحی علاقے مظفر آباد میں واقع نجی اسکول میں بچے زیر تعلیم تھے کہ اسکول کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 39 بچے ملبے تلے دب گئے۔ واقعے کی […]

بچوں کا مستقبل کوڑے کا ڈھیر نہیں ہونا چاہئے، ریحام خان

بچوں کا مستقبل کوڑے کا ڈھیر نہیں ہونا چاہئے، ریحام خان

لاہور : شادی کے بعد ریحام خان پہلی بار لاہور پہنچیں اور سٹریٹ چلڈرن کے حوالے سے تقریب میں شرکت کی۔ بچوں کے ساتھ تصویریں بنوائیں اور ان میں گھل مل گئیں۔ ریحام خان کو اپنے درمیان پا کر بچوں کی خوشی بھی دیدنی تھی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ […]

عمران خان کا پارٹی انتخابات میں دھاندلی کے مرتکب عہدیداروں کو ہٹانے کا فیصلہ

عمران خان کا پارٹی انتخابات میں دھاندلی کے مرتکب عہدیداروں کو ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وجہیہ الدین ٹریبونل کی رپورٹ کے تحت پارٹی انتخابات میں دھاندلی اور بے ضابطگیوں کے مرتکب پارٹی عہدیداروں کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بنی گالہ میں عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے اجلاس میں پارٹی انتخابات سے متعلق وجییہ […]

سانحہ صفورا میں تحقیقات میں اہم پیشرفت، دہشتگردوں کا گروپ 40 افراد پر مشتمل ہے

سانحہ صفورا میں تحقیقات میں اہم پیشرفت، دہشتگردوں کا گروپ 40 افراد پر مشتمل ہے

کراچی : سانحہ صفورا چورنگی میں معصوم افراد کے خون سے ہاتھ رنگنے والے دہشت گردوں کے بارے میں تحقیقاتی اداروں نے خاصی پیش رفت کی ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد گروپ کے 13 کارندے بیرون ملک فرار ہیں تاہم ان کے 23 ساتھی اب بھی پاکستان میں موجود ہیں۔ گروپ پولیس […]

کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک

کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک

کراچی : کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملیر کے علاقے ماڈل کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر صولت حسین نامی شخص زخمی ہو گیا۔ مقتول ہوٹل کا مالک تھا،واقعے کے وقت رکشے میں گھر جارہا تھا کہ 3 موٹرسائیکل سوار افراد نے اسے لوٹنے […]

چارسدہ میں مسجد میں خودکش حملہ، 4 افراد زخمی

چارسدہ میں مسجد میں خودکش حملہ، 4 افراد زخمی

چارسدہ : شب قدر میں مسجد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جب کہ حملہ آور مسجد کا سابق پیش امام تھا۔ چارسدہ کے علاقے شب قدر کی کونڑا کالونی میں مسجد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کرکے زخمیوں کو […]

کور کمانڈر کراچی کی گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات

کور کمانڈر کراچی کی گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات

کراچی : گورنر ہاؤس کراچی میں کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اور ان فیصلوں پر تیزی سے عملدرآمد کے لئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ ملاقات میں سانحہ صفورا میں […]

پاک چین اقتصادی راہدی کے معاملے پر وزیراعظم نے اے پی سی طلب کر لی

پاک چین اقتصادی راہدی کے معاملے پر وزیراعظم نے اے پی سی طلب کر لی

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے 28 مئی کو آل پارٹیز دوبارہ طلب کی ہے جو صبح ساڑھے 8 بجے وزیر اعظم ہاوس میں ہو گی۔ اے پی سی میں پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ کے معاملے پر سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کی جائے گی۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے سیاسی رہنماؤں کو […]

انکوائری کمیشن، تحریک انصاف نے مزید بارہ گواہوں کے نام پیش کر دیئے

انکوائری کمیشن، تحریک انصاف نے مزید بارہ گواہوں کے نام پیش کر دیئے

اسلام آباد : چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں انکوائری کمیشن کے اجلاس میں فافن کے سابق سربراہ مدثر رضوی نے تحریک انصاف کے وکیل کے سوالوں کے جواب میں بتایا کہ انتخابات 2013 کے دوران الیکشن کمیشن کی اجازت سے فافن نے 40 ہزار سے زائد مبصروں کو38 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز […]

کراچی: نیگلیریا سے متاثرہ ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا

کراچی: نیگلیریا سے متاثرہ ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا

کراچی : پانی میں موجود جراثیم نیگلیریا رواں برس بھی کراچی میں اموات کا باعث بن رہا ہے۔ ٹھٹھہ کا رہائشی 40 سالہ سرفراز نواز کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھا۔ جہاں اس کی موت واقع ہو گئی۔ ایک ماہ میں ہونے والی نگلیریا سے یہ تیسری ہلاکت تھی۔ محکمہ صحت سندھ نے […]

سانحہ ماڈل ٹاؤن: جے آئی ٹی نے حقائق مسخ کیے، طاہر القادری

سانحہ ماڈل ٹاؤن: جے آئی ٹی نے حقائق مسخ کیے، طاہر القادری

اسلام آباد : ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کا خون اتنا سستا نہیں کہ قاتلوں کی بنائی جے آئی ٹی اس پر مٹی ڈال سکے۔ حکومتی جے آئی ٹی نے حقائق مسخ کیے اور انصاف کا جنازہ نکالا، مظلوموں کے لئے آواز بلند کرنے پر اینکر پرسنز ، […]

ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل، ایف آئی اے کو اہم شواہد مل گئے

ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل، ایف آئی اے کو اہم شواہد مل گئے

کراچی : ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو ایگزیکٹ کمپنی کے جعلی ڈگریوں کے اجرا میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے شواہد مل گئے اور اس نے ابتدائی رپورت تیار کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایگزیکٹ کمپنی جعلی ڈگریوں کے اجرا میں مبینہ طورپر ملوث پائی گئی ہے۔ ایف آئی اے کی […]

ذوالفقار مرزا کے گھر چھاپہ، دو ملازمین گرفتار، ججز انصاف کر رہے ہیں، سابق وزیر داخلہ

ذوالفقار مرزا کے گھر چھاپہ، دو ملازمین گرفتار، ججز انصاف کر رہے ہیں، سابق وزیر داخلہ

کراچی : پولیس نے ذوالفقار مرزا کے گھر چھاپہ مارکر ان کے دو ملازمین کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے ڈیفنس میں واقع ذوالفقار مرزا کے گھر پر اچانک چھاپہ مار، پولیس کی موبائلز اور بکتر بند گاڑیا ں بھی موجود تھیں۔ پولیس نے گھر سے ذوالفقار مرزا کے دو ملازمین کو […]

ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کراچی سے ڈگریاں قبضے میں لے لیں، وزیر داخلہ آج جائزہ لینگے

ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کراچی سے ڈگریاں قبضے میں لے لیں، وزیر داخلہ آج جائزہ لینگے

کراچی : ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے کراچی آفس سے ڈگریاں قبضے میں لے لیں، سی ای او شعیب شیخ اور دیگر کے بیان سائبر کرائم سرکل میں ریکارڈ کئے جائیں گے ، وزیر داخلہ بھی آج تحقیقات کا جائزہ لیں گے۔ کمپیوٹرز کو ڈی کوڈ کرنے کے لئے ایف آئی اے کے دو […]