counter easy hit

ایگزیکٹ سی ای او شعیب احمد ممکنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے

Shoaib Ahmed

Shoaib Ahmed

کراچی : جعلی ڈگری سکینڈل کے مرکزی کردار اور ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب احمد شیخ بالاخر منظر عام پر آ گئے، ممکنہ گرفتاری کے مد نظر حفاظتی ضمانت کے لئے سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

ایگزیکٹ کپمنی کے سی ای او شعیب شیخ اپنے وکلا کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ پہنچے ہیں۔

ان کے وکلا ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر حفاظتی ضمانت کے لٗے درخواست دیں گے۔ اس کے علاوہ شعیب شیخ کے وکلا ایگزیکٹ کے خلاف ممکنہ کارروائی کے سلسلے میں بھی آئینی درخواست دائر کریں گے۔