counter easy hit

کتے نے نومولود کی جان بچالی

کتے نے نومولود کی جان بچالی

پورٹ الزبتھ: جنوبی افریقا میں ایک پالتو کتے نے نومولود بچے کی جان بچالی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ پورٹ الزبتھ شہر میں پیش آیا جہاں ایک خاتون اپنے پالتو کتے کے ساتھ واک کررہی تھی لیکن اچانک کتا ایک برساتی نالے کے قریب رک گیا اور زور زور سے بھونکنے لگا۔ خاتون کا کہنا […]

جاپان کا 112 سالہ شخص دنیا کا معمر ترین انسان قرار

جاپان کا 112 سالہ شخص دنیا کا معمر ترین انسان قرار

ٹوکیو: جاپان کے 112 سالہ ماسازو نوناکا نے دنیا کے معمر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے 112 سالہ جاپان کے رہائشی ماسازو نوناکا کو دنیا کے معمر ترین شخص ہونے کی سند ایک تقریب میں پیش کی گی۔ انہیں یہ […]

ہولو گرافک فلم میں 1000 ڈی وی ڈی کے برابر ڈیٹا محفوظ

ہولو گرافک فلم میں 1000 ڈی وی ڈی کے برابر ڈیٹا محفوظ

بیجنگ: دنیا بھر میں کم جسامت پر زیادہ سے زیادہ ڈیٹا سمونے کی کاوشیں جاری ہیں اب چینی ماہرین نے اس ضمن میں ایک نیا میدان دریافت کیا ہے اور انہوں نے ہولو گرافک چپ پر ڈیٹا کی عظیم مقدار سمونے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان ماہرین نے نینو ذرات پر مبنی ایک فلم تیار کی ہے جس […]

امریکا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

امریکا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

ایری زونا: امریکا کی ریاست ایریزونا میں واقع ایک گولف کورس کے قریب مسافر طیارہ گرنے سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی طیارے نے اسکاٹس ڈیل ایئرپورٹ سے اڑان بھری ہی تھی کہ کچھ ہی دیر بعد ایری زونا گولف کورس کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ […]

گوانتا ناموبے میں قید بے گناہ پاکستانیوں کیلئے امریکاسے رابطے میں ہیں، خواجہ آصف

گوانتا ناموبے میں قید بے گناہ پاکستانیوں کیلئے امریکاسے رابطے میں ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گوانتا نامو بے میں 3 پاکستانی کسی الزام کے بغیر قید ہیں اور اس معاملے پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سوالوں کے جواب دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ افغان کیمپوں کو دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں […]

جعلی فیس بک اکاؤنٹس سے پاکستانی انتخابات پر اثرانداز ہوا جا سکتا ہے، زکربرگ

جعلی فیس بک اکاؤنٹس سے پاکستانی انتخابات پر اثرانداز ہوا جا سکتا ہے، زکربرگ

واشنگٹن: فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان، بھارت اور برازیل سمیت کئی ممالک میں انتخابات ہونے جارہے ہیں جس کے لیے ہماری پہلی ترجیح سابقہ غلطی سدھارنا ہوگی کیونکہ جعلی اکاؤنٹس سے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیس بک […]

کمسن بچی کی جبری شادی، سپریم کورٹ کا ملزم کی گرفتاری کا حکم

کمسن بچی کی جبری شادی، سپریم کورٹ کا ملزم کی گرفتاری کا حکم

کوئٹہ: سپریم کورٹ نے کمسن بچی کی جبری شادی سے متعلق کیس میں ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ کوئٹہ رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے قلعہ سیف اللہ میں کمسن بچی کی بوڑھے شخص سے جبری شادی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ […]

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے خورشید شاہ کی ملاقات، نگراں حکومت پر مشاورت

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے خورشید شاہ کی ملاقات، نگراں حکومت پر مشاورت

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی ملاقات ہوئی جس میں نگراں حکومت پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں نگراں وزیراعظم کیلئے سابق چیف جسٹس پاکستان […]

ایم کیو ایم کے ایک اور رکن اسمبلی حاجی انور پی ایس پی میں شامل

ایم کیو ایم کے ایک اور رکن اسمبلی حاجی انور پی ایس پی میں شامل

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے ایک اور رکن اسمبلی حاجی انور رضا نے پارٹی سے ناطہ توڑ کر پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) میں شمولیت اختیار کرلی۔ پی ایس پی نے ایم کیو ایم کی اور پتنگ کاٹ دی ہے۔ ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی انور نے پاک سرزمین پارٹی […]

میں دہشت گرد نہیں جو جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی کو شامل کیا گیا، نواز شریف

میں دہشت گرد نہیں جو جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی کو شامل کیا گیا، نواز شریف

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں دہشتگرد تو نہیں جو پاناما جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی کو شامل کیا گیا اور اڈیالہ جیل میں صفائیاں ہو رہی ہیں تو انہیں کیسے پتہ چلا کہ کوئی آرہا ہے۔ ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے لیے احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے […]

پاکستان میں خواجہ سراؤں کے لئے پہلا باقاعدہ اسکول قائم کرنے کی تیاریاں مکمل

پاکستان میں خواجہ سراؤں کے لئے پہلا باقاعدہ اسکول قائم کرنے کی تیاریاں مکمل

لاہور: پاکستان میں خواجہ سراؤں کے لئے پہلا باقاعدہ اسکول قائم ہونے جارہا ہے جہاں انہیں روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ کوکنگ، بیوٹیشن اور فیشن ڈیزائنگ کا ہنر بھی سکھایا جائے گا۔ خواجہ سراؤں کے لئے پہلا روایتی اسکول قائم کرنے کا فیصلہ ایکسپلورنگ فیوچر فاؤنڈیشن نامی این جی او نے کیا ہے، فاؤنڈیشن کے چیف […]

مرضی کے فیصلے نہیں کرتے بلکہ آئین اور قانون کے مطابق چلتے ہیں، چیف جسٹس

مرضی کے فیصلے نہیں کرتے بلکہ آئین اور قانون کے مطابق چلتے ہیں، چیف جسٹس

کوئٹہ: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ہم وہ قاضی اور جج ہیں جو اپنے فرائض قانون کےمطابق سرانجام دیتے ہیں اور ہم مرضی  کے فیصلے نہیں کرتے بلکہ آئین اور قانون کے مطابق چلتے ہیں۔ کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا […]

کامن ویلتھ گیمز: قومی ہاکی ٹیم سیمی فائنلز کی دوڑ سے باہر

کامن ویلتھ گیمز: قومی ہاکی ٹیم سیمی فائنلز کی دوڑ سے باہر

گولڈ کوسٹ: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم سیمی فائنلز کی دوڑ سے باہر ہو گئی جب کہ پول بی سے انگلینڈ اور بھارت نے فائنل فور کیلیے کوالیفائی کر لیا۔ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم سیمی فائنلز کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ قومی ہاکی ٹیم نے اب تک تین میچز کھیلے اور […]

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا بھوک ہڑتال کا اعلان

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا بھوک ہڑتال کا اعلان

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امیت شاہ نے اپوزیشن کے حالیہ رویے کے خلاف 12 اپریل کو ایک روزہ بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپوزیشن جماعتوں پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے […]

فلپائنی مچھیرے کے جال میں اکٹوپس پھنس گئی

فلپائنی مچھیرے کے جال میں اکٹوپس پھنس گئی

اہور:  فلپائنی مچھیرے نے جال تو لگایا تھا مچھلیاں پکڑنے کے لئے لیکن اس میں پھنس گئی آٹھ فٹ لمبی آکٹوپس، گاؤں والے حیران ہو گئے۔ فلپائن کے جنوبی علاقے منداناو کے گاؤں توی توی  کے مچھیرے نے آکٹوپس پکڑی جو ڈیڑھ فٹ چوڑی اور آٹھ فٹ لمبی ہے۔ اس کا رنگ سفید ہے۔ مچھیرے […]

خواجہ آصف نا اہلی کیس میں فیصلہ محفوظ

خواجہ آصف نا اہلی کیس میں فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:  اسلام آباد ہائی کورٹ نے خواجہ آصف نا اہلی کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ کل وقتی نوکری کرنے والا شخص پاکستان میں وزارت کیسے چلا سکتا ہے؟ ہمارے وزیر کو بیرون ملک کمپنی میں نوکری کی کیا ضرورت تھی؟ اسلام آباد ہائی کورٹ میں خواجہ آصف نااہلی کیس […]

نیب ہیڈکوارٹرز بلڈنگ کی مرمت کا ٹھیکہ، بے ضابطگیوں کا انکشاف

نیب ہیڈکوارٹرز بلڈنگ کی مرمت کا ٹھیکہ، بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی اے سی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ نیب ہیڈکوارٹرز بلڈنگ میں ہیٹنگ، وینٹیلیشن اور ائیرکنڈیشنگ کا ٹھیکہ چھ کروڑ روپے اضافی رقم میں دیا گیا۔ 23 کروڑ 57 لاکھ سے زائد کا منصوبے بعد میں تخمینہ 29 کروڑ 45 لاکھ لگایا گیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا […]

کراچی کو اب یرغمال نہیں بنایا جاسکے گا ،گورنر سندھ

کراچی کو اب یرغمال نہیں بنایا جاسکے گا ،گورنر سندھ

گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ 22 سال تک کراچی کو یرغمال بنا کر رکھا گیا ،اب ایسا کچھ نہیں ہوگا، کراچی اب پرامن شہر بن کر سامنے آیا ہے۔ یہ بات گورنر سندھ محمد زبیر نے سی ایف او کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اور کہاکہ سرمایہ کار کراچی میں سرمایہ […]

ایون فیلڈ ریفرنس، نیب پراسیکیوٹرکی نواز کے وکیل پر تنقید

ایون فیلڈ ریفرنس، نیب پراسیکیوٹرکی نواز کے وکیل پر تنقید

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی ۔ سماعت کے دوران آج نیب پراسیکیوٹر اور نواز شریف کے وکیل میں تکرار ہوئی، نیب پراسیکیوٹر نے نواز شریف کے وکیل پر تنقید کی اور کہا کہ خواجہ حارث نےیہاں […]

ایس ایس پی تشدد کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

ایس ایس پی تشدد کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2014 کے دھرنے کے دوران ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد سے متعلق کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جسے 25 اپریل کو سنایا جائے گا۔ اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ […]

آئرلینڈ اورانگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز،تربیتی کیمپ کیلیے قومی ٹیم کا اعلان

آئرلینڈ اورانگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز،تربیتی کیمپ کیلیے قومی ٹیم کا اعلان

لاہور: آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل تربیتی کیمپ کے لیے ممکنہ قومی کرکٹرز کا اعلان کردیا گیا۔ بیٹسمینوں میں اظہرعلی، سمیع اسلم، حارث سہیل، اسد شفیق، بابراعظم، فخرزمان، عثمان صلاح الدین، فواد عالم، سعد علی، امام الحق، اسپنرز بلال آصف، محمد اصغر، شاداب خان، کاشف بھٹی، فاسٹ بولرز محمد عامر، حسن علی، راحت علی، میر […]

نیپرا کا کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تحقیقات کا اعلان

نیپرا کا کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تحقیقات کا اعلان

اسلام آباد: نیپرا نے کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کرنے کا اعلان کردیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی  نے کراچی میں بجلی فراہم کرنے کے ذمہ دارادارے کے-الیکٹرک کی جانب سے شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔ نیپرا نے  شدید گرمی میں بجلی کی عدم دستیابی کے ستائے […]

شاہ رخ خان نے چھوٹے بیٹے کو ہاکی پلیئر بنانے کی خواہش ظاہر کردی

شاہ رخ خان نے چھوٹے بیٹے کو ہاکی پلیئر بنانے کی خواہش ظاہر کردی

کولکتہ:  کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک اور بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنے چھوٹے بیٹے ابرام کو ہاکی پلیئر بنانے کی خواہش ظاہر کردی۔ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ ابرام نے ابھی کرکٹ کھیلنا شروع نہیں کی، وہ فٹبال کھیلتا ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ وہ بھارت کیلیے فیلڈ ہاکی کھیلے۔ واضح رہے […]

پہلی ’ٹرانس جینڈر‘ ویٹ لفٹر کا سفر ختم

پہلی ’ٹرانس جینڈر‘ ویٹ لفٹر کا سفر ختم

گولڈ کوسٹ:  کامن ویلتھ گیمز میں شریک پہلی مخنث ویٹ لفٹر کا سفر انجری کے ساتھ ختم ہوگیا۔ 40 سالہ لاؤریل ہبرڈ نے پلس 90 کے جی کیٹیگری میں حصہ لیا تاہم گیم ریکارڈ 132 کے جی وزن اٹھانے کی کوشش میں ان کی کہنی جواب دے گئی، وہ گیمز میں شریک ہونے والی پہلی ’ٹرانس جینڈر‘ […]