counter easy hit

نیپرا کا کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تحقیقات کا اعلان

اسلام آباد: نیپرا نے کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کرنے کا اعلان کردیا۔

Nepra announced announcement of loadshedding in Karachiنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی  نے کراچی میں بجلی فراہم کرنے کے ذمہ دارادارے کے-الیکٹرک کی جانب سے شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔ نیپرا نے  شدید گرمی میں بجلی کی عدم دستیابی کے ستائے شہریوں کی سُن لی اور گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تحقیقات کا اعلان کردیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ نیپرا نے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کےالیکٹرک کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی 11 سے 13 اپریل تک کراچی کا دورہ کرے گی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی عوامی شکایات کا جائزہ لے گی۔