کولکتہ: کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک اور بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنے چھوٹے بیٹے ابرام کو ہاکی پلیئر بنانے کی خواہش ظاہر کردی۔

واضح رہے کہ رائل چیلنجرز بنگلور کیخلاف کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے پہلے میچ میں 5 سالہ ابرام بھی بڑی بہن سوہانا کے ہمراہ موجود تھا۔ شاہ رخ خان نے کے کے آر کے شائقین سے نئے کپتان دنیش کارتھک کو مکمل طور پر سپورٹ کرنے کی درخواست بھی کی۔








