counter easy hit

کامن ویلتھ گیمز: قومی ہاکی ٹیم سیمی فائنلز کی دوڑ سے باہر

گولڈ کوسٹ: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم سیمی فائنلز کی دوڑ سے باہر ہو گئی جب کہ پول بی سے انگلینڈ اور بھارت نے فائنل فور کیلیے کوالیفائی کر لیا۔

84کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم سیمی فائنلز کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ قومی ہاکی ٹیم نے اب تک تین میچز کھیلے اور سارے ہی ڈرا کئے، گرین شرٹس کی سیمی فائنل کھیلنے کی تمام اُمیدوں کا انحصار ملائیشیا اور بھارت کے مابین میچ ڈرا ہونے کے بعد ساتھ بھارت کے آخری میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست پر منحصر تھا تاہم بھارت نے ملائیشیا کو 1-2 سے شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا جبکہ انگلینڈ نے ویلز کو 2-3 سے ہراتے ہوئے فائنل فور میں جگہ پکی کر لی۔ قومی ٹیم بدھ کو ملائیشیا کے خلاف میدان میں اترے گی تاہم سیمی فائنلز میں رسائی کے امکانات معدوم ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پول بی میں انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں3،3 میچز میں 2،2 فتوحات حاصل کر چکی ہیں، انگلش ٹیم اعشاریائی فرق کے ساتھ سرفہرست جبکہ بھارتی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے۔ ملائیشیا 3 میچز میں ایک فتح کے ساتھ تیسرے، پاکستان تینوں ڈرا میچز کیساتھ چوتھے اور ویلز بغیر کسی فتح کے آخری نمبر پر موجود ہے۔