اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے خواجہ آصف نا اہلی کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ کل وقتی نوکری کرنے والا شخص پاکستان میں وزارت کیسے چلا سکتا ہے؟ ہمارے وزیر کو بیرون ملک کمپنی میں نوکری کی کیا ضرورت تھی؟

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کل وقتی نوکری کرنے والا شخص پاکستان میں وزارت کیسے چلا سکتا ہے؟ وکیل نے کہا کہ خواجہ آصف کمپنی میں صرف مشیر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔عثمان ڈار کے وکیل نے کہا کہ نوکری سے خواجہ آصف کی سالانہ آمدن 3 کروڑ 40 لاکھ روپے تھی۔ عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کسی دوسرے ملک میں ملازمت کرنے والا وزیر پاکستان کا وفادار نہیں ہوسکتا۔








