ایری زونا: امریکا کی ریاست ایریزونا میں واقع ایک گولف کورس کے قریب مسافر طیارہ گرنے سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تباہ ہونے والا طیارہ پی اے- 24 سنگل انجن پائپر طیارہ تھا جس میں 6 افراد سوار تھے جب کہ فیڈرل ایوی ایشن نے نیشنل ٹرانپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے ساتھ مل کر مشترکہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تاحال حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ این ٹی ایس بی کے ترجمان ایرک ویز کا کہنا تھا کہ دو تفتیش کار واقعے کی تفتیش کے لیے جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوچکے ہیں جو تین سے پانچ دنوں میں اپنی رپورٹ مرتب کرلیں گے۔ روپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔








