counter easy hit

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے خورشید شاہ کی ملاقات، نگراں حکومت پر مشاورت

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی ملاقات ہوئی جس میں نگراں حکومت پر مشاورت کی گئی۔

Khursheed Shah meets with prime Minister Shahid Khaqan Abbasi, consultation on the watchers governmentوزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں نگراں وزیراعظم کیلئے سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی سمیت مختلف ناموں پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم اور اپوزیشن رہنما کی ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس، قانون سازی سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ واضح رہے کہ موجودہ حکومت کی مدت 31 مئی کو پوری ہوگی جس کے بعد نگراں حکومت اقتدار سنبھالے گی اور 60 روز میں عام انتخابات کرائے گی۔