اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی اے سی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ نیب ہیڈکوارٹرز بلڈنگ میں ہیٹنگ، وینٹیلیشن اور ائیرکنڈیشنگ کا ٹھیکہ چھ کروڑ روپے اضافی رقم میں دیا گیا۔ 23 کروڑ 57 لاکھ سے زائد کا منصوبے بعد میں تخمینہ 29 کروڑ 45 لاکھ لگایا گیا۔

کمیٹی نے ریٹائرڈ افسران کی ہاؤسنگ سکیم میں تاخیر اور ان سے 15 لاکھ جرمانے کے نوٹس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کل کو آپ نے بھی ریٹائرڈ ہونا ہے، اس طرح زیادتی نہ کریں۔وزارت حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ اس پر 60 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ کمیٹی نے معاملے پر ڈاکٹر عارف علوی کی سربراہی میں کمیٹی بنادی ہے جو موقعہ پر ہاؤسنگ سکیم کا دورہ کریگی، کمیٹی نے تمام تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔








