counter easy hit

وزیراعظم سے دشمنی میں عمران خان خودکش بمبار بنتے جا رہے ہیں، حنیف عباسی

وزیراعظم سے دشمنی میں عمران خان خودکش بمبار بنتے جا رہے ہیں، حنیف عباسی

راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے دشمنی میں عمران خان خود کش بمبار کی شکل اختیار کرتے جارہے ہیں اور  بیرونی طاقتوں کے کندھوں پر بیٹھ کر سی پیک منصوبہ بھی خراب کر رہے ہیں۔ راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم […]

ایران سے فائر کئے گئے 9 گولے پاکستانی حدود میں آگرے، ایک شخص جاں بحق

ایران سے فائر کئے گئے 9 گولے پاکستانی حدود میں آگرے، ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ: ایران کی جانب سے فائرکئے گئے 9 گولے بلوچستان کے علاقے پنجگور کی آبادی میں گرنے سے  ایک شخص جاں بحق جب کہ ایک  زخمی ہوگیا یس نیوز کے مطابق ایرانی حدود سے فائر کئے گئے 9 مارٹر گولے بلوچستان کے شہر پنجگور کے علاقے نکر کے مقام پر گرے جس کے نتیجے میں  ایک […]

آصف زرداری 23 دسمبر کو پاکستان پہنچیں گے، بلاول بھٹو زرداری

آصف زرداری 23 دسمبر کو پاکستان پہنچیں گے، بلاول بھٹو زرداری

 کراچی: پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر 23 دسمبر کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر اپنے چار مطالبات دہراتے ہوئے کہا کہ ہم ہی پاکستان […]

سقوط ڈھاکہ اور سانحہ پشاور کے درمیان ایک نامور پبلشر

سقوط ڈھاکہ اور سانحہ پشاور کے درمیان ایک نامور پبلشر

سانحہ پشاور کے بچوں کو یاد کرنے کے لیے ہم اکٹھے ہوئے تھے۔ بہت معروف شاعرہ صوفیہ بیدار نے پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام جناح باغ کی خوبصورت پہاڑی پر ایک شاندار تقریب کی تھی۔ پہاڑی پر چڑھتے ہوئے اردگرد سارے درخت، درختوں پر بیٹھے ہوئے پرندے اس طرح چہچہا رہے تھے جیسے سسکیاں لے […]

خادم اعلی ایک نجی محفل میں

خادم اعلی ایک نجی محفل میں

وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے جو خادم اعلیٰ کے طور پر معروف ہیں ، اکثر ملاقات لاہور میں ہمارے دیرینہ خاندانی دوست اور عزیز کیپٹن شاہین خالد بٹ کی رہائشگاہ پر ہوتی ہے۔ شاہین بٹ آجکل اوورسیز کمیشن پنجاب کے وائس چئیرمین ہیں۔ میاں شہباز شریف کے دوست ہونے کے ناطے اپنی دوستی […]

شکر کرو، توبہ کرو اور خوش رہو

شکر کرو، توبہ کرو اور خوش رہو

ہوائی امریکا کی 40 ویں ریاست ہے‘ یہ ریاست بحر الکاہل میں ایک وسیع جزیرہ ہے‘ یہ آسٹریلیا سے قریب اور امریکا کی دوسری ریاستوں سے دور واقع ہے‘ امریکا میں تین طویل ترین ڈومیسٹک فلائیٹس چلتی ہیں‘ پہلی فلائیٹ 13 گھنٹے‘ دوسری 12 گھنٹے اور تیسری 11 گھنٹے لمبی ہے‘ یہ تینوں فلائیٹس ہوائی […]

سعید قیس

سعید قیس

دل کو سیراب کیا اور نہ پیاسا رکھا ہم نے دریا سے عجب درد کا رشتہ رکھا شوق تو اس کو بھی تھا بِھیڑ میں کھو جانے گا جانے کیا سوچ کے اس نے مجھے تنہا رکھا تیری سانسوں کی مہک آئے، جہاں سے آئے ہم نے دیوار میں ہر سمت دریچہ رکھا جس کی […]

نیشنل ایکشن پروگرام! حکمرانوں کی ترجیح کبھی رہا ہی نہیں

نیشنل ایکشن پروگرام! حکمرانوں کی ترجیح کبھی رہا ہی نہیں

امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا، آسٹریا، فرانس، ناروے، کینیڈا، آئرلینڈ، ڈنمارک، اسپین، پرتگال اور اٹلی سمیت 44 ممالک میں ’’نیشنل ایکشن پلان‘‘ کا قانون نافذ ہوا جس پر عملدرآمد کر کے بہت سے ممالک نے بہتر نتائج حاصل کیے ہیں‘ پاکستان میں بھی اس نوع کا منصوبہ (نیشنل ایکشن پلان) 16 دسمبر 2014ء کو اے پی ایس […]

کنویں میں سچ

کنویں میں سچ

دنیا کی ہر ریاست سچ پر دبیز پردہ ڈالنے کی کوشش کرتی ہے، ابتدا میں وہ اپنی ان کوششوں میں کامیاب ہو جاتی ہے، پرانی نسل حقائق کو نسیان کے طاقچے میں دھر دیتی ہے اور زندگی آرام سے گزارتی ہے۔ نئی نسل نصاب میں درج کیے جانے والے واقعات کو سچ جانتی ہے اور […]

طلاق، خلع اور اثرات (حصہ اول)

طلاق، خلع اور اثرات (حصہ اول)

چند دن قبل سپریم کورٹ کے حوالے سے ایک خبر نے میری توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔ سپریم کورٹ میں میاں بیوی نے طلاق کے لیے درخواست دی جس میں شوہر نے بیوی کو دو طلاقیں دے دی تھیں، بیوی نے بچوں کی حوالگی سے کیس دائر کیا ہوا تھا۔ چیف جسٹس نے بتایا کہ […]

برسبین : پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار،5وکٹ پر203رنز

برسبین : پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار،5وکٹ پر203رنز

برسبین ٹیسٹ میںپاکستان نے490رنز کے تعاقب میں ڈنر کے وقفے تک 5وکٹ کے نقصان پر 203رنز بنالئے ہیں،مشکلات کا شکار ہونے والی گرین شرٹس کے کپتان مصباح الحق دوسری اننگ میں دوہرے ہندسےمیں داخل نہ ہوسکے ۔پاکستان کو میچ میں کامیابی کے لئے مزید 287 رنز درکار ہیں۔ چوتھے روز بارش کی باعث دو بار […]

کراچی :جنید جمشید،ایدھی اور شہدا اے پی ایس کیلئے واک

کراچی :جنید جمشید،ایدھی اور شہدا اے پی ایس کیلئے واک

کراچی کے ساحل پر نوجوانوں کی جانب سے معروف نعت خواں اور مذہبی اسکالر شہید جنید جمشید ، عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنما مولانا عبدالستار ایدھی اور سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے ننھے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے واک کا اہتما م کیا گیا۔ کراچی میں نوجوانوں ،بچوں اور مختلف شعبہ […]

عدن میں خود کش دھماکا ،30فوجی اہلکار ہلاک

عدن میں خود کش دھماکا ،30فوجی اہلکار ہلاک

یمن کے دارالحکومت عدن میں خودکش دھماکے میں 30 فوجی اہلکار ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ خودکش بمبار نے عدن کے شمال مشرقی علاقے العریش میں اس وقت دھماکا کیا، جب فوجی اہلکار تنخواہیں لینے کیلئے وہاں موجود تھے ، دھماکے میں متعدد فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔آٹھ روز قبل الساولابن میں بھی اسی […]

چوہدری نثارکی پریس کانفرنس سپریم کورٹ پر براہ راست حملہ ہے، شاہ محمود قریشی

چوہدری نثارکی پریس کانفرنس سپریم کورٹ پر براہ راست حملہ ہے، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چوہدری نثارکی پریس کانفرنس سپریم کورٹ پر براہ راست حملہ ہے جب کہ کمیشن کی رپورٹ سے حکومت کی نااہلی سامنے آئی ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ […]

وزیراعلیٰ پنجاب کے نئے ہیلی کاپٹر کیلئے1 ارب روپے جاری

وزیراعلیٰ پنجاب کے نئے ہیلی کاپٹر کیلئے1 ارب روپے جاری

لاہور: محکمہ خزانہ پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی وی وی آئی پی موومنٹ کے لئے نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کے لئے 1 ارب روپے کا فنڈ جاری کردیا ہے۔ یس نیوز کے مطابق حکومت پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے نئے ہیلی کاپٹر کی خریداری کے لئے 1 ارب روپے جاری کردیئے ہیں۔ […]

تحریک انصاف نے وزیر داخلہ چوہدری نثارسے استعفے کا مطالبہ کردیا

تحریک انصاف نے وزیر داخلہ چوہدری نثارسے استعفے کا مطالبہ کردیا

 اسلام آباد: پاكستان تحریك انصاف نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے فوری مستعفی ہونے كا مطالبہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ كی رپورٹ كے بعد چوہدری نثار كوئی معقول راستہ اختیار كریں گے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار كی پریس كانفرنس پر اپنے ردعمل میں ترجمان تحریك انصاف كا كہنا تھا كہ […]

ہاں میں بے نظیر کا بچہ ہوں مجھ سے ڈرو، بلاول بھٹوزرداری

ہاں میں بے نظیر کا بچہ ہوں مجھ سے ڈرو، بلاول بھٹوزرداری

چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میں ہاں میں بے نظیر بھٹو کا بچہ ہوں اس لئے مجھ سے ڈرو۔ گزشتہ روز وزیرداخلہ چوہدری نثار کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اپنے ٹویٹ میں چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا […]

کراچی میں ڈینگی اور نگلیریا کے بعد ’چکن گونیا‘ وائرس کا حملہ

کراچی میں ڈینگی اور نگلیریا کے بعد ’چکن گونیا‘ وائرس کا حملہ

 کراچی: کراچی میں ملیریا، ڈینگی اور نگلیریا کے بعد چکن گونیا وائرس پھیل گیا ہے جس کے باعث اب تک 1500 سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ یس نیوز کے مطابق کراچی میں ملیریا، ڈینگی اورنگلیریا کے بعد ’چکن گونیا‘ وائرس تیزی کے ساتھ شہر بھر میں پھیل گیا ہے جس کے باعث اب تک […]

والدین اور اہلیہ کے درمیان جھگڑا سلجھانے عامر خان خود میدان میں آ گئے

والدین اور اہلیہ کے درمیان جھگڑا سلجھانے عامر خان خود میدان میں آ گئے

لندن: باکسنگ رنگ میں ریفری کے فیصلے کا انتظار کرنے والے عامر خان خود حقیقی زندگی میں ریفری بن گئے ہیں، والدین اور اہلیہ کے درمیان گزشتہ کئی روز سے جاری لفظی گولہ باری نے ورلڈ چیمپئن باکسر کو بھی شدید مشکل میں ڈال دیا تھا لیکن اب اس جھگڑے کو سلجھانے کے لیے عامر خان […]

ینگ ڈاکٹرز کا ایک ہفتے بعد او پی ڈیزمیں جانے کا فیصلہ

ینگ ڈاکٹرز کا ایک ہفتے بعد او پی ڈیزمیں جانے کا فیصلہ

 لاہور: ینگ ڈاکٹرز اورپنجاب حکومت میں مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد ینگ ڈاکڑ ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یس نیوزکے مطابق پنجاب حکومت نے ینگ ڈاکڑز کو ان کے مطالبات ماننے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد ینگ ڈاکڑزایسوسی ایشن نے 7 روزسے جاری احتجاج ختم کرنے کا اعلان […]

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے تحریک انصاف کا پیپلزپارٹی کیساتھ مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پرغور

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے تحریک انصاف کا پیپلزپارٹی کیساتھ مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پرغور

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاناما لیکس اور کوئٹہ […]

ارمینا رعنا خان 50 پرکشش ایشیائی خواتین میں شامل

ارمینا رعنا خان 50 پرکشش ایشیائی خواتین میں شامل

اسلام آباد: پاکستانی اداکارہ ارمینا رعنا خان کو ایشیاء کی50 پرکشش ترین خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ مقبول ترین برطانوی جریدے ایسٹرن آئی کے سالانہ اجراء میں50پرکشش ترین ایشیائی خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے۔اداکارہ ارمینا اپنی پہلی فلم جاناں کیساتھ ٹیلی ویژن سیریل بن روئے میں کام کرچکی ہیں۔ان کے نئے […]

بھارتی اداکارہ داھنیامیری 130 کروڑ کے فراڈ میں گرفتار

بھارتی اداکارہ داھنیامیری 130 کروڑ کے فراڈ میں گرفتار

کیرالہ: بھارت کی مقامی ملائم فلم نگری کی صف اول کی اداکارہ داھنیا میری کو پولیس نے 130 کروڑ کے فراڈ میں گرفتار کرلیا۔ بھارتی ریاست کیرالہ کی پولیس نے مقامی فلم نگری کی صف اول کی اداکارہ داھنیا میری کو130 کروڑ کے فراڈ کیس میں گرفتار کرلیا جب کہ اداکارہ کی  گرفتاری ان کے شوہر […]

سلمان خان کا اپنی سالگرہ پرمداحوں کو بڑا تحفہ دینے کا اعلان

سلمان خان کا اپنی سالگرہ پرمداحوں کو بڑا تحفہ دینے کا اعلان

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ خان اپنی اداکاری کے باعث تو خاصے مشہور ہیں لیکن وہ اپنی ذاتی زندگی اور مختلف اداکاراؤں سے گہری دوستی، منگنی اور شادی کی خبروں کے باعث بھی خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں اور اب انہوں نے مداحوں کو اپنی سالگرہ پر”بڑا تحفہ” دینے کا اعلان کیا ہے۔ بالی ووڈ […]