counter easy hit

بھارتی اداکارہ داھنیامیری 130 کروڑ کے فراڈ میں گرفتار

Indian actress Dhanya Mary arrested for fraud of 130 crore

Indian actress Dhanya Mary arrested for fraud of 130 crore

کیرالہ: بھارت کی مقامی ملائم فلم نگری کی صف اول کی اداکارہ داھنیا میری کو پولیس نے 130 کروڑ کے فراڈ میں گرفتار کرلیا۔

بھارتی ریاست کیرالہ کی پولیس نے مقامی فلم نگری کی صف اول کی اداکارہ داھنیا میری کو130 کروڑ کے فراڈ کیس میں گرفتار کرلیا جب کہ اداکارہ کی  گرفتاری ان کے شوہر کی بلڈرز کمپنی کے جھوٹ اور دھوکادہی سے پیسے جمع کرنے کے مقدمے میں ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق اداکارہ داھنیامیری  کے شوہر اور خاندان نے  اپارٹمنٹ کی تعمیر کے نام پر لوگوں سے 130 کروڑ روپے  جمع کیے تھے تاہم مقررہ وقت پر اپارٹمنٹ نہ بنانے پر متاثرین نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ماہ قبل اداکارہ کے سسر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ داھنیا میری متعدد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website