counter easy hit

سلمان خان کا اپنی سالگرہ پرمداحوں کو بڑا تحفہ دینے کا اعلان

Salman Khan announced to give a gift fans on his birthday

Salman Khan announced to give a gift fans on his birthday

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ خان اپنی اداکاری کے باعث تو خاصے مشہور ہیں لیکن وہ اپنی ذاتی زندگی اور مختلف اداکاراؤں سے گہری دوستی، منگنی اور شادی کی خبروں کے باعث بھی خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں اور اب انہوں نے مداحوں کو اپنی سالگرہ پر”بڑا تحفہ” دینے کا اعلان کیا ہے۔

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنی ٹویٹ کے ذریعے مداحوں کو تجسس میں ڈال میں دیا ہے، اداکار رواں ماہ 27 دسمبر کو 51 برس کے ہوجائیں گے جس کے حوالے انہوں نے لکھا کہ مداح ان کی جانب سے آنےوالی سالگرہ پربڑے سرپرائز کے لیے تیار ہو جائیں۔

سلمان خان کی سالگرہ ہرسال ہی شاندار طریقے سے منائی جاتی ہے لیکن ان کے اس ٹویٹ کے بعد ان کے مداح سرپرائزکے لیے خاصے پرجوش اوربے تاب ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان ہدایتکارکبیرخان کی نئی آنے والی “ٹیوب لائٹ” میں جلوہ گرہوں گے جو 2017 میں عید کے موقع پرریلیزکی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website