counter easy hit

the

پاناما جے آئی ٹی نے تحقیقات کا عمل تیز کر دیا

پاناما جے آئی ٹی نے تحقیقات کا عمل تیز کر دیا

 اسلام آباد: پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے تحقیقات کا عمل تیز کر دیا ہے جب کہ تحقیقاتی ٹیم 10 جولائی تک رپورٹ مرتب کرے گی۔ پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کے حکم پر بنائے جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے  تحقیقات کا عمل تیز کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق جے […]

کراچی: تیز بارشوں سے شہر کی اہم عمارتوں کے اطراف پانی جمع

کراچی: تیز بارشوں سے شہر کی اہم عمارتوں کے اطراف پانی جمع

جگہ جگہ کھڑے پانی اور کیچڑ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ، سندھ اسمبلی اور سیکرٹریٹ بلڈنگ کے اطراف میں بھی کئی کئی فٹ پانی جمع کراچی: کراچی میں دو روز سے جاری بارش نے جہاں سندھ اور شہری حکومت کے دعووں کی قلعی کھول دی۔ سندھ اسمبلی کے باہر بھی کئی کئی […]

نئی دہلی میں سڑک پر کرکٹ کھیلنے سے منع کرنے پر نوجوان قتل

نئی دہلی میں سڑک پر کرکٹ کھیلنے سے منع کرنے پر نوجوان قتل

نئی دہلی: دہلی میں کم عمر لڑکوں نے سڑک پر کرکٹ کھیلنے سے منع کرنے والے شخص کو ہی بیٹ مارمار کر قتل کرڈالا۔ یہ واقعہ سبزی منڈی کے علاقے میں پیش آیا جہاں پرایک 22 سالہ شخص اپنی آنٹی کے گھر جارہا تھا کہ اس کو زور سے گیند لگی جس سے وہ غصے میں […]

الیسٹر کک نے بروقت کیچ تھام کررپورٹر کو زخمی ہونے سے بچالیا

الیسٹر کک نے بروقت کیچ تھام کررپورٹر کو زخمی ہونے سے بچالیا

 لندن: انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کک نے بروقت کیچ تھام کر رپورٹر کو زخمی ہونے سے بچالیا۔ وہ ایک ماہر اوپننگ بیٹسمین ہی نہیں بلکہ سلپ کے ماہر فیلڈر بھی ہیں، ایسیکس کائونٹی کی جانب سے ان کی ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں وہ بائونڈری سائیڈ پر انٹرویو دے رہے ہیں جب اچانک بیٹسمین […]

یونس نے بال ٹیمپرنگ کے حربوں سے پردہ اٹھا دیا

یونس نے بال ٹیمپرنگ کے حربوں سے پردہ اٹھا دیا

 لاہور: یونس خان نے بال ٹیمپرنگ کے حربوں سے پردہ اٹھا دیا، سابق کپتان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ، آسٹریلیا،جنوبی افریقہ اور بھارت کے کرکٹرز بھی مختلف طریقوں سے گیند کی شکل بگاڑتے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یونس خان نے ایک انٹرویو میں کہاکہ کرکٹ میں مختلف طریقوں سے بال ٹیمپرنگ ہوتی ہے،انگلینڈ اور آسٹریلیا […]

’’جانان‘‘ ہمیشہ دل کے قریب رہے گی، عزت، شہرت اس فلم کی بدولت ملی ہے، ہانیہ

’’جانان‘‘ ہمیشہ دل کے قریب رہے گی، عزت، شہرت اس فلم کی بدولت ملی ہے، ہانیہ

 کراچی:  فلم جانان سے شہرت کی بلندی چھو جانے والی ہانیہ عامر رواں سال ریلیز ہونے والی دو بڑے بینرز کی فلموں فلم’’نامعلوم افرادٹو‘‘ اور ’’پرواز ہے جنون‘‘ کا حصہ ہیں، انھوں نے بتایا کہ فلم ’’جانان‘‘ زندگی میں ہمیشہ دل کے قریب رہے گی، میں آج جو بھی اس فلم کی بدولت ہوں، کبھی نہیں […]

ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹر کی تعداد 9 کروڑ 70 لاکھ سے تجاوز کرگئی

ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹر کی تعداد 9 کروڑ 70 لاکھ سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 6 ماہ بعد قومی ووٹر لسٹوں کا نیا ڈیٹا جاری کردیا جس کے بعد عام انتخابات 2018 تک ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوزکرنے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے چھ ماہ بعد قومی ووٹرلسٹوں کا نیا ڈیٹا جاری کردیا، جس کے بعد پاکستان میں کل ووٹرز9 کروڑ 70 لاکھ 21 […]

پیرس: ہجوم پر گاڑی چڑھانے کی کوشش، ڈرائیور گرفتار

پیرس: ہجوم پر گاڑی چڑھانے کی کوشش، ڈرائیور گرفتار

پیرس کے مضافاتی علاقے میں ایک شخص کی ہجوم پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق واقعے میں خوش قسمتی سےکوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ روز ایک مسجد کے سامنے پیش آیا۔ راستے میں کھڑی رکاوٹ کے باعث ڈرائیور ہجوم پر […]

دھابیجی پر تیسرا بریک ڈاؤن، 72 انچ قطر کی لائن پھٹ گئی

دھابیجی پر تیسرا بریک ڈاؤن، 72 انچ قطر کی لائن پھٹ گئی

شہر کو پانی فراہم کرنے والے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے تیسرے بریک ڈاؤن کےباعث 72انچ قطر کی پائپ لائن 2جگہ سے پھٹ گئی ،جس کےباعث شہر کو 150ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا۔ ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر اچانک بریک ڈاؤن کی وجہ […]

ملک بھر میں مون سون بارشیں، ندی نالوں میں طغیانی

ملک بھر میں مون سون بارشیں، ندی نالوں میں طغیانی

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، کئی مقامات پر بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ حب میں بارش سے مکانات کی چھتیں گرنے کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بلوچستان میں حب، خضدار لورالائی، موسیٰ خیل سمیت دیگر شہروں میں بارش کا سلسلہ گزشتہ تین دن سے […]

لاہور: فلم پروڈیوسر علی رضا کے گھر پر فائرنگ

لاہور: فلم پروڈیوسر علی رضا کے گھر پر فائرنگ

لاہور میں نامعلوم افراد اسٹیج اور فلم پروڈیوسر علی رضا کے گھر پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ علی رضا کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم افراد نے علامہ اقبال ٹاؤن میں واقعہ ان کے گھر پر اچانک فائرنگ کر دی، تاہم وہ اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے۔ علی رضا کی درخواست پر پولیس […]

شاہ کوٹ: وین میں آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی

شاہ کوٹ: وین میں آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی

شاہ کوٹ میں وین میں آگ لگنے سے جھلسنے والے مزید 3 افراد دم توڑ گئے۔ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ۔ ننکانہ صاحب کے نزدیک شاہ کوٹ میں گزشتہ روز مسافر وین میں گیس لیکیج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔ حادثے میں 2 خواتین اور ایک بچہ جھلس کرجاں […]

بابر اعوان نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ بھجوا دیا

بابر اعوان نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ بھجوا دیا

سینیٹر نے ڈاک کے ذریعے اپنا استعفیٰ چیئرمین کو بھجوایا ، سینیٹ رکنیت میرے لئے ہمیشہ اعزاز رہی :بابر اعوان اسلام آباد: سینیٹر ظہیر الدین بابر اعوان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد سینٹ کی رکنیت سے استعفیٰ بھجوا دیا ۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کا کہنا تھا کہ سنا ہے استعفیٰ ڈاک کے ذریعہ […]

عدالت نے خدیجہ اور ڈرائیور کو جرح کے لیے طلب کرلیا

عدالت نے خدیجہ اور ڈرائیور کو جرح کے لیے طلب کرلیا

لاہور کی مقامی عدالت نےقاتلانہ حملے کے مقدمے میں متاثرہ قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی اور ان کے ڈرائیور کو جرح کے لیے یکم جولائی کو طلب کر لیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر اعوان نےکیس کی سماعت کی، ملزم شاہ حسین کے وکیل نے اقدامِ قتل کی دفعات کے اخراج کی متفرق درخواست دائر کی۔ […]

حافظ آباد میں لوئر چناب نہر کے پل کا درمیانی حصہ ٹوٹ گیا

حافظ آباد میں لوئر چناب نہر کے پل کا درمیانی حصہ ٹوٹ گیا

حافظ آباد میں ہیڈ ساگر کے مقام پر لوئر چناب نہر کے پل کا درمیانی حصہ ٹوٹ گیا، بارشوں اور ہیوی ٹریفک کے باعث پل گرنے کا خدشہ بڑھ گیا۔ محکمہ انہار نے مرمت کے بجائے پل پر پتھر رکھ دیئے۔ دریائے چناب سے نکلنے والی چار نہروں کے سنگم ہیڈ ساگر کے مقام پر […]

بارشوں سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بڑھنے لگی، الرٹ جاری

بارشوں سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بڑھنے لگی، الرٹ جاری

آج رات کو دریائے چناب میں پانی ایک لاکھ کیوسک تک پہنچ جائے گا: ڈویژنل فلڈ کنٹرول حکام گوجرانوالہ: بارشوں سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے اور ڈویژنل فلڈ کنٹرول حکام کا کہنا ہے کہ آج رات کو دریائے چناب میں پانی ایک لاکھ کیوسک تک پہنچ جائے گا۔ دریائے چناب […]

مسلمانوں اور دلتوں پر تشدد، مودی سرکار کیخلاف “ناٹ ان مائی نیم” نامی تحریک کا آغاز

مسلمانوں اور دلتوں پر تشدد، مودی سرکار کیخلاف “ناٹ ان مائی نیم” نامی تحریک کا آغاز

بھارتی شہریوں نے مودی سرکار کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا، مظاہرین نے اپنی ہی حکومت کی دھجیاں بکھیر دیں۔ نئی دہلی: بھارتی شہریوں نے مودی سرکار کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا، مسلمانوں اور دلتوں پر تشدد کے خلاف ملک […]

کوئٹہ: مستونگ روڈ پر گاڑی الٹنے سے دو سگے بھائی جاں بحق

کوئٹہ: مستونگ روڈ پر گاڑی الٹنے سے دو سگے بھائی جاں بحق

گاڑی شہر کی جانب آ رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہیں پاسکا ، زخمی ہونے والے تین افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا کوئٹہ: کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر گاڑی الٹنے سے سگے بھائی جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق مستونگ […]

جسٹس آصف سعید نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

جسٹس آصف سعید نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

سپریم کورٹ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی جس میں جسٹس دوست محمد خان نے جسٹس آصف سعید کھوسہ سے حلف لیا۔ تقریب میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان اٹارنی جنرل اور رجسٹرار نے بھی شرکت کی۔ جسٹس […]

کراچی: سپر مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی: سپر مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی میں شارع فیصل اسٹار گیٹ کے قریب سپر مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ سپر مارکیٹ کے جنریٹر روم میں لگی تھی جس پر قابو پانے کے لیے تین فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔ ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی جانب سے بروقت ریسکیو آپریشن کے […]

جے آئی ٹی: سابق چیئرمین نیب نے بیان ریکارڈ کرا دیا

جے آئی ٹی: سابق چیئرمین نیب نے بیان ریکارڈ کرا دیا

سابق چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید محمد امجد نے جےآئی ٹی کے روبرو اپنا بیان قلمبند کرادیا۔ سابق چیئرمین نیب سید محمد امجد جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو بیان ریکارڈ کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے جے آئی ٹی کو حدیبیہ […]

’’کلید کعبہ‘‘ کی خدمت فتح مکہ کے بعد سے ایک ہی خاندان کے سپرد

’’کلید کعبہ‘‘ کی خدمت فتح مکہ کے بعد سے ایک ہی خاندان کے سپرد

دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے خانہ کعبہ سے زیادہ مقدس جگہ کوئی اور نہیں، خانہ کعبہ دنیا میں موجود تمام مسلمانوں کیلئے مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ ہرسال لاکھوں کروڑوں افراد حج و عمرہ کی ادائیگی کیلئے بیت اللہ کا رخ کرتے ہیں، خانہ کعبہ کی خدمت ایک اہم فریضہ ہے جو خوش قسمت لوگوں کو […]

مری میں لفٹ کھائی میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق

مری میں لفٹ کھائی میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق

 راولپنڈی: چھرہ پانی کے قریب بنواڑی گاؤں میں لفٹ ٹوٹ کر کھائی میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔ مری میں چھرہ پانی کے قریب بنواڑی گاؤں کو مرکزی شاہراہ سے ملانے کیلئے مقامی لوگوں نے لفٹ لگا رکھی تھی۔ لوگ حسب معمول لفٹ کے ذریعے اپنی منزل کی جانب رواں دواں […]

وائس چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن فرانس حاجی مزمل حسین کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ منجانب قاری فاروق احمد مینجنگ ڈائریکٹر یس اردو

وائس چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن فرانس حاجی مزمل حسین کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ منجانب قاری فاروق احمد مینجنگ ڈائریکٹر یس اردو

وائس چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن فرانس حاجی مزمل حسین کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ منجانب قاری فاروق احمد مینجنگ ڈائریکٹر یس اردو پیرس(یس اردو نیوز) مینجنگ ایڈیٹر یس اردو قاری فاروق احمد نے ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت و چیئرمین مسلم لیگ ن فرانس حاجی مزمل حسین کو […]