counter easy hit

مسلمانوں اور دلتوں پر تشدد، مودی سرکار کیخلاف “ناٹ ان مائی نیم” نامی تحریک کا آغاز

بھارتی شہریوں نے مودی سرکار کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا، مظاہرین نے اپنی ہی حکومت کی دھجیاں بکھیر دیں۔

Violence on Muslims and Dalits, movement starts against Modi's government the movement called "Not in my name"

Violence on Muslims and Dalits, movement starts against Modi’s government the movement called “Not in my name”

نئی دہلی: بھارتی شہریوں نے مودی سرکار کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا، مسلمانوں اور دلتوں پر تشدد کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں   ناٹ ان مائی نیم   احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے اپنی ہی حکومت کی دھجیاں بکھیر دیں۔

نئی دلی، کولکتہ، حیدرآباد سمیت بھارت کے مختلف شہروں میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، انکا پیغام ہے کہ گائے کے تحفظ کے نام پر مسلمانوں اوردلتوں کو نشانہ بنانے والوں سے ان کا کوئی واسطہ نہیں، یہ لوگ بھارت سرکار کے خلاف   ناٹ ان مائی نیم   یعنی میرے نام پرخون مت بہاؤ، نامی تحریک کے سلسلے میں سڑکوں پر نکلے، مظاہرین کا کہنا تھا حکومت کو واضح پیغام دینا چاہیے کہ جو کوئی بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تحریک فیس بک پر فلم ساز صبا دھون کی ایک پوسٹ سے شروع ہوئی، جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ اب اس تشدد کے خلاف آواز اٹھانے کا وقت آگیا ہے، انہوں نے منگل کے روز جھاڑکھنڈ میں گائے کو مارنے کے شبے میں ایک شخص کو پیٹنے اور اس کے گھر کو آگ لگانے کے واقعے خلاف یہ پیغام دیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website