counter easy hit

ملک بھر میں مون سون بارشیں، ندی نالوں میں طغیانی

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، کئی مقامات پر بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ حب میں بارش سے مکانات کی چھتیں گرنے کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

Moonsoon rains across the country, trenches in stream

Moonsoon rains across the country, trenches in stream

بلوچستان میں حب، خضدار لورالائی، موسیٰ خیل سمیت دیگر شہروں میں بارش کا سلسلہ گزشتہ تین دن سے وقفے وقفے سے جاری ہے۔ حب میں پتھرکالونی دارو ہوٹل کے مقام پر بارش کے باعث مکانات کی چھتیں گرنے کے واقعات میں ملبے تلے دب کر 5 افراد جاں بحق ہوئے جن کی لاشیں نکال لی گئیں۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ راجن پور ،کوہ سلیمان کے پہاڑی برساتی ندی نالوں کا سیلابی پانی کی سطح کم ہوگئی ہے تاہم مختلف علاقوں میں سیلابی پانی سے فصلیں اور مکانات متاثر ہوئے ہیں۔ سندھ میں حیدر آباد ،میرپور خاص، ٹھٹھہ، بدین، سانگھڑ سمیت دیگر شہروں میں بھی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website