اسلام آباد: پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے تحقیقات کا عمل تیز کر دیا ہے جب کہ تحقیقاتی ٹیم 10 جولائی تک رپورٹ مرتب کرے گی۔

Panama JIT accelerated the investigation process
پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کے حکم پر بنائے جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے تحقیقات کا عمل تیز کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے شریف خاندان کے افراد کے بیانات میں تضادات پر سوالنامہ تیار کر لیا ہے جب کہ وزیر اعظم کے صاحبزادوں ،صاحبزادی اور طارق شفیع سے حتمی بیانات لیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی حدیبیہ پیپر ملزکیس پر اسحاق ڈار کے 164 کے بیان کو بنیاد بنا رہی ہے جب کہ جے آئی ٹی شریف خاندان کے افراد سے حتمی بیانات لینے کے بعد 10جولائی تک رپورٹ مرتب کرے گی۔ واضح رہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والے کرنے والی جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کے بعد مریم نواز کو بھی طلب کر لیا ہے، جے آئی ٹی نے حسن نواز کو تیسری مرتبہ، حسین نواز کو چھٹی مرتبہ جب کہ مریم نواز کو پہلی بار طلب کیا ہے۔








