counter easy hit

مری میں لفٹ کھائی میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق

 راولپنڈی: چھرہ پانی کے قریب بنواڑی گاؤں میں لفٹ ٹوٹ کر کھائی میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔

Ten people killed on lift fall into the ditch in Muree

Ten people killed on lift fall into the ditch in Muree

مری میں چھرہ پانی کے قریب بنواڑی گاؤں کو مرکزی شاہراہ سے ملانے کیلئے مقامی لوگوں نے لفٹ لگا رکھی تھی۔ لوگ حسب معمول لفٹ کے ذریعے اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھے کہ اچانک رسی ٹوٹنے سے لفٹ سیکڑوں گہری فٹ کھائی میں جا گری۔ حادثے کے بعد مقامی افراد نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو نکالنے کے لیے اقدامات شروع کردیئے، لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طبی عملے نے 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ واقعے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں  ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website