counter easy hit

the

چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں آرمی ہاؤس میں تقریب

چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں آرمی ہاؤس میں تقریب

بھارت کو دھول چٹا کر چیمپئنز ٹرافی جیتنے کی خوشی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ۔ راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق، فاتحین کی پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں آرمی ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ […]

سندھ اسمبلی سے منظور کردہ نیب آرڈیننس منسوخی کا بل غیر آئینی قرار

سندھ اسمبلی سے منظور کردہ نیب آرڈیننس منسوخی کا بل غیر آئینی قرار

اسلام آباد: قومی احتساب قوانین سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے سندھ اسمبلی میں منظور کردہ انسداد بدعنوانی بل کو غیر آئینی قرار دے دیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی احتساب قوانین سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سندھ اسمبلی میں منظور کردہ انسداد بدعنوانی بل پر غور کیا گیا۔ کمیٹی نے سندھ […]

ترکی سمیت 8 ممالک کی پروازوں سے برقی آلات امریکا لے جانے پر عائد پابندی ختم

ترکی سمیت 8 ممالک کی پروازوں سے برقی آلات امریکا لے جانے پر عائد پابندی ختم

امریکا نے ترکی اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک کی پروازوں سے برقی آلات لے جانے پر عائد پابندی ختم کردی۔ امریکی حکام نے 3 ماہ قبل 8 ممالک کے 10 فضائی اڈوں سے برقی آلات امریکا لے جانے پر پابندی عائد کی تھی۔ جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی تھی ان میں مصر، […]

ہندو انتہا پسندوں کا خوف: بھارتی مسلمان مرد برقع پہن کر سفر کرنے پر مجبور

ہندو انتہا پسندوں کا خوف: بھارتی مسلمان مرد برقع پہن کر سفر کرنے پر مجبور

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں قتل کے خوف سے مسلمان نوجوان برقع پہن کر سفر کرنے لگے۔ بھارت میں آئے روز اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے قتل عام کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جب کہ بی جے پی کے بر سر اقتدار آنے کے بعد مسلمان نوجوانوں کو گاؤ رکشا کے نام پر […]

مائیکل کلارک آسٹریلوی بورڈ اور کھلاڑیوں میں تنازع ختم کرانے کیلیے سرگرم

مائیکل کلارک آسٹریلوی بورڈ اور کھلاڑیوں میں تنازع ختم کرانے کیلیے سرگرم

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان مالی معاملات پر جاری تنازع حل کرنے کے لئے تجویز پیش کردی۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بورڈ کی جانب سے تنخواہوں کے معاملے پر نئے معاہدے پر دستخط نہ کرنے کی وجہ سے پہلے بھی بے روزگار ہوچکے ہیں […]

کرس گیل کی طویل عرصہ بعد ویسٹ انڈین اسکواڈ میں واپسی

کرس گیل کی طویل عرصہ بعد ویسٹ انڈین اسکواڈ میں واپسی

کنگسٹن: بھارت کے خلاف واحد ٹی 20 میچ کیلیے ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج اوپنر کرس گیل کی طویل عرصہ بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ کرکٹ بورڈ کے ساتھ مالی تنازع کے باعث اوپنر طویل عرصہ سے قومی ٹیم سے باہر تھے، سلیکٹرز نے ایک مرتبہ پھر کرس گیل پر اعتماد کرتے ہوئے 9 جولائی […]

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں توہین رسالت پر فسادات پھوٹ پڑے

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں توہین رسالت پر فسادات پھوٹ پڑے

کولکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال میں سوشل میڈیا پر توہین رسالت کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے جس کے باعث فوج کو طلب کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے ضلع ’’نارتھ 24 پارگاناس‘‘ کے علاقے بدوریہ میں کالج کا ہندو طالب علم  فیس بک پرتوہین رسالت کا مرتکب ہوا جس پر ہزاروں افراد […]

ڈالر کو پرلگ گئے، 109 روپے 10 پیسے پر پہنچ گیا

ڈالر کو پرلگ گئے، 109 روپے 10 پیسے پر پہنچ گیا

کراچی: پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور اس وقت یہ بہت ہی کم شرح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔ امریکی ڈالر جو گزشتہ روز تک 104 روپے 90 پیسے میں مل رہا تھا وہ آج اوپن مارکیٹ میں 109 روپے 10 پیسے میں دستیاب ہے جبکہ درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ […]

پورا ملک ہی اپنے لیڈر کے زیر کفالت ہوتا ہے، کیپٹن (ر) صفدر

پورا ملک ہی اپنے لیڈر کے زیر کفالت ہوتا ہے، کیپٹن (ر) صفدر

 اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ پورا ملک ہی اپنے لیڈر کے زیر کفالت ہوتا ہے۔ اپنی اہلیہ اور وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے […]

مریم نواز اپنے والد کے تماشے کی فرنٹ وومن ہیں، ترجمان تحریک انصاف

مریم نواز اپنے والد کے تماشے کی فرنٹ وومن ہیں، ترجمان تحریک انصاف

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز اپنے والد کے تماشے کی فرنٹ وومن ہیں تو کیا بیٹیوں کے نام پر چوری کا پیسہ رکھنا جائز ہے؟ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے (ن) لیگ سے سوال کیا کہ اس کے خلاف […]

پشاور: میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان، طالبات بازی لے گئیں

پشاور: میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان، طالبات بازی لے گئیں

تمام ٹاپ پوزیشنز پرنجی سکول کے طلباء براجمان، سرکاری سکولوں کے طلباء ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ پشاور: پشاور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا، زیادہ تر طالبات بازی لے گئیں، تمام ٹاپ پوزیشنز پرنجی سکول کے طلباء براجمان، سرکاری سکولوں کے طلباء ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں ناکام […]

زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ، سابق چیف سیکرٹری کیخلاف پیشرفت رپورٹ طلب

زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ، سابق چیف سیکرٹری کیخلاف پیشرفت رپورٹ طلب

سابق چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ افسروں پر عہدے کا ناجائز استعمال کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں سابق چیف سیکرٹری صدیق میمن اور دیگر کے خلاف 9 اگست تک پیشرفت سےمتعلق رپورٹ طلب کرلی۔ سندھ ہائی کورٹ میں زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس […]

ورن اور انوشکا پہلی مرتبہ ایک ساتھ بڑی اسکرین پر دکھائی دیں گے

ورن اور انوشکا پہلی مرتبہ ایک ساتھ بڑی اسکرین پر دکھائی دیں گے

بالی وڈ فلم نگری میں تیزی سے ترقی کی منازل طے کرنے والے اداکار ورن دھون خوبرو اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ پہلی بار بڑی اسکرین پر نظر آئیں گے۔ ورن اور انوشکا ایک ساتھ یش راج فلم کے بینر تلے بننے والی فلم “سوئی دھاگا میڈ اِن انڈیا” میں دکھائی دیں گے۔ ورن دھون کا کہنا […]

فلم دنگل نے 2000 کروڑ کا بزنس نہیں کیا، ترجمان عامرخان

فلم دنگل نے 2000 کروڑ کا بزنس نہیں کیا، ترجمان عامرخان

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم دنگل کی دھوم اب بھی جاری ہے یہی وجہ ہے کہ باکس آفس پر اس کے بزنس سے متعلق مختلف خبریں گردش کرنے لگیں تاہم اب ان کے ترجمان نے اس کی وضاحت کردی ہے۔ عامر خان کے چاہنے والوں کے ساتھ ساتھ فلم بینوں نے […]

چینی اداکارہ کا فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی ناکامی کے بعد بھارت آنے سے انکار

چینی اداکارہ کا فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی ناکامی کے بعد بھارت آنے سے انکار

بالی وڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کے بھارتی باکس آفس پر فلاپ ہونے کے بعد چینی اداکارہ ژو ژو نے بھارت آنے سے انکار کردیا۔ سلمان خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ 105 کروڑ سے زائد کے بجٹ سے بنی جس میں چینی اداکارہ ژو ژو نے بھی کردار ادا […]

قومی کرکٹ ٹیم کو انعامی رقم دینے کا وزیراعظم کا اعلان عدالت میں چیلنج

قومی کرکٹ ٹیم کو انعامی رقم دینے کا وزیراعظم کا اعلان عدالت میں چیلنج

 اسلام آباد: چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم کو وزیراعظم کی جانب سے انعامی رقم دینے کا اعلان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم کو انعامی رقم دینے کا اعلان اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب […]

رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی آخری مقدمے میں بھی ضمانت منظور

رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی آخری مقدمے میں بھی ضمانت منظور

 سرگودھا: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے جس کے بعد کچھ دیر میں انہیں رہا کردیا جائے گا۔ رکن قومی اسمبلی انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا میں پیش ہوئے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جب کہ عدالت کے باہر جمشید دستی […]

محلوں میں جے آئی ٹی ہونے پر بھی مسلم لیگ (ن) والے شور کررہے ہیں، ڈاکٹر عاصم

محلوں میں جے آئی ٹی ہونے پر بھی مسلم لیگ (ن) والے شور کررہے ہیں، ڈاکٹر عاصم

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ ہماری جے آئی ٹی تو جیل میں ہوئی جب کہ ان کی محلوں میں ہورہی ہے پھر معلوم نہیں مسلم لیگ (ن) والے اتنا شور کیوں کررہے ہیں۔ کراچی میں عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ معلوم نہیں […]

کنفیڈریشن کپ جرمنی نے جیت لیا

کنفیڈریشن کپ جرمنی نے جیت لیا

جرمنی نے چلی کو ایک صفر سے شکست دے کر کنفیڈریشن کپ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ روس میں ہونے والے 2017 کے کنفیڈریشن کپ کا ٹائٹل میچ آغاز سے ہی دلچسپ رہا، دونوں جانب سے ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ پہلے ہاف میں جرمنی کی جانب سے اسٹرائیکر […]

بہاولپور: نہر میں شگاف، پانی بستیوں میں داخل

بہاولپور: نہر میں شگاف، پانی بستیوں میں داخل

بہاولپور کی نہر سکس ایل میں پچا س فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے آس پاس کی بستیوں میں پانی داخل ہوگیا جبکہ گنے اور کپاس کی فصل زیر آب آگئی۔ محکمہ انہار کے مطابق نواحی علاقے بستی سپرا کے قریب نہر میں پڑنے والے شگاف کے باعث گھر وں میں پانی داخل ہوگیا ، جس […]

طارق شفیع دوسری بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش

طارق شفیع دوسری بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش

وزیراعظم نوازشریف کےکزن طارق شفیع پاناما پیپرز کی تحقیقات سے متعلق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہوگئے، طارق شفیع کو دوسری بارطلب کیا گیا ہے وہ اس سے قبل 15مئی کواپنا بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں۔جےآئی ٹی کےپاس اپنی رپورٹ مکمل کرنے8دن باقی رہ گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ طارق شفیع سے حدیبیہ […]

قیدیوں کا فرار، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ نے گنتی پوری ظاہر کی

قیدیوں کا فرار، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ نے گنتی پوری ظاہر کی

کراچی کی سینٹرل جیل سے دو خطرناک قیدیوں کے فرار کے مقدمے میں جیل کے ایک اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ایاز سالک کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم نے قیدیوں کے فرار کے بعد سرٹیفیکٹ جاری کیا کہ جیل میں قیدیوں کی گنتی پوری ہے، گرفتار جیل افسران کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی […]

ڈونلڈ ٹرمپ اسلام اور میڈیا کیخلاف پھر بول پڑے

ڈونلڈ ٹرمپ اسلام اور میڈیا کیخلاف پھر بول پڑے

دنیا کو سب سے زیادہ خطرہ دہشتگردی سے ہے ، اسلامی انتہا پسندی سب سے بڑا خطرہ ہے :امریکی صدر کا فوجیوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر اسلام اور میڈیا کے خلاف بول پڑے ، کہتے ہیں مذہبی آزادی کو دہشتگردی خصوصاً اسلامی انتہا پسندی سے […]

ویمن ورلڈ کپ میں آج بڑا معرکہ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی

ویمن ورلڈ کپ میں آج بڑا معرکہ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی

انگلینڈ میں ویمن ورلڈ کپ کا بڑا میچ آج پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ لندن: ویمن ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور ہندوستان آمنے سامنے ہوں گے۔ ڈربی میں مقابلہ سہ پہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔ ثنا میر الیون اہم میچ […]