counter easy hit

’’جانان‘‘ ہمیشہ دل کے قریب رہے گی، عزت، شہرت اس فلم کی بدولت ملی ہے، ہانیہ

 کراچی:  فلم جانان سے شہرت کی بلندی چھو جانے والی ہانیہ عامر رواں سال ریلیز ہونے والی دو بڑے بینرز کی فلموں فلم’’نامعلوم افرادٹو‘‘ اور ’’پرواز ہے جنون‘‘ کا حصہ ہیں، انھوں نے بتایا کہ فلم ’’جانان‘‘ زندگی میں ہمیشہ دل کے قریب رہے گی، میں آج جو بھی اس فلم کی بدولت ہوں، کبھی نہیں سوچا تھا کہ اتنی شہرت اور مقبولیت ملے گی۔

"Jannan" will always be close to the heart, respect, reputation has been received to this movie, Haniya

“Jannan” will always be close to the heart, respect, reputation has been received to this movie, Haniya

مجھے نہیں لگتا کہ میں اداکاری کے شعبہ میں آنے کے بعد تبدیل ہوئی ہوں، میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ جس طرح میں پہلے زندگی گزار رہی تھی اس طرح گزاروں تاہم شوبزنس کی مصروف زندگی میں مشکل ہوتا ہے لیکن مین خاندان اور دوستوں کے لیے پہلے کی طرح وقت نکالتی ہوں۔انھوں نے بتایا کہ عید اسلام آباد میں فیملی کے ساتھ گزاری، میرا پسندیدہ تہوار ہے، اس بار موسم نے عید کا مزا دوبالا کردیا، یہ بریک بہت ضروری تھا کیونکہ اس سال میری دو فلمیں ریلیز ہورہی ہیں، جس میں سے ایک مکمل تیار ہے جب کہ پرواز ہے جنون کی کچھ عکسبندی باقی ہے۔ نامعلوم افراد ٹو کی ہدایات نبیل قریشی نے دی ہیں جو کہ ہانیہ کے مطابق ان کے پسندیدہ ڈائریکٹر ہیں اور وہ ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند تھیں۔

دوسری جانب پرواز ہے جنون ، ایک اور بڑا پروجیکٹ ہے، جس میں پاکستان ائیر فورس پر فلم بنائی جارہی ہے، ان فلموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہانیہ نے کہا کہ یہ دونوں فلمیں میرے کیرئیر کے لیے اہم ثابت ہوں گی، نامعلوم افراد ٹو میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا، بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کیا جائے تو ناقدین اور شائقین کی توقعات بڑھ جاتی ہیں لیکن میں ہمیشہ اداکاری کرنے پر توجہ دیتی ہوں ان باتوں کو ذہن پر حاوی نہیں کرتی۔ انھوں نے کہا پرواز ہے جنون میں تمام ہی نئے اور نوجوان لوگ ہیں جن کے ساتھ کام کرنے میں ایک الگ مزا آیا، سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ میں پاکستان کے ان مقامات پر بھی گئی جو میں خود سے کبھی بھی نہ جاسکتی تھی، قدرت سے قریب تر جگہیں انسان کے ذہن کو وسیع کرتی ہیں، اور مجھے یہ موقع ملا۔ امید کرتی ہوں میری دونوں فلمیں شائقین کو پسند آئے اور مجھے پہلے سے بھی زیادہ محبت سے نوازیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website