counter easy hit

کوئٹہ: مستونگ روڈ پر گاڑی الٹنے سے دو سگے بھائی جاں بحق

گاڑی شہر کی جانب آ رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہیں پاسکا ، زخمی ہونے والے تین افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا

Quetta: Two brothers were killed on the Mastung road by overwhelmingly car

Quetta: Two brothers were killed on the Mastung road by overwhelmingly car

کوئٹہ: کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر گاڑی الٹنے سے سگے بھائی جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق مستونگ روڈ پر ایک گاڑی شہر کی جانب آرہی تھی کہ اچانک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے باعث 2افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں جاں بحق افراد کی پہچان لیاقت اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے جو سگے بھائی ہیں ۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔ ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website