سپریم کورٹ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

Justice Asif Saeed took oath as Chief Justice of the Supreme Court
حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی جس میں جسٹس دوست محمد خان نے جسٹس آصف سعید کھوسہ سے حلف لیا۔ تقریب میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان اٹارنی جنرل اور رجسٹرار نے بھی شرکت کی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی عدم موجودگی میں قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سےفرائض سر انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار عمرہ کی ادائیگی کےلئے ان دنوں سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔








