counter easy hit

high

لاہور ہائیکورٹ: میڈیکل انٹری ٹیسٹ نتائج پر عملدرآمد روکنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ: میڈیکل انٹری ٹیسٹ نتائج پر عملدرآمد روکنے کا حکم

میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے پیپرز لیک ہوچکے ہیں لہذا انٹری ٹیسٹ کے نتائج کو کالعدم قراردیا جائے: درخواست گزار کا موقف لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ نتائج روکنے کا حکم جاری کر دیا، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے پیپرز لیک ہوچکے ہیں لہذا […]

عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہائیکورٹ میں چیلنج

عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے 16 اگست کا آرڈر چیلنج کیا گیا ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو عمران خان […]

لاہور ہائی کورٹ ہنگامہ آرائی؛ وکلا کا کل پنجاب اور سندھ میں ہڑتال کا اعلان

لاہور ہائی کورٹ ہنگامہ آرائی؛ وکلا کا کل پنجاب اور سندھ میں ہڑتال کا اعلان

لاہور: ہائی کورٹ کے باہر وکلا پر شیلنگ کے خلاف کل پنجاب اور سندھ کے وکلا نے کل عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔  لاہور ہائی کورٹ نے عدالت عالیہ کے باہر وکلا کے احتجاج کے دوران پولیس کی شیلنگ کے خلاف منگل کو ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ بار […]

لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کا احتجاج، پولیس کی شیلنگ

لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کا احتجاج، پولیس کی شیلنگ

لاہور ہائی کورٹ میں وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے عدالت کا دروازہ توڑ دیا جب کہ وکلا کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے ملتان بار کے صدر شیر زمان قریشی کو توہین عدالت کیس میں عدم پیشی پر گرفتار […]

سندھ ہائیکورٹ کے بنچ کی دہشت گردوں کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت سے معذرت

سندھ ہائیکورٹ کے بنچ کی دہشت گردوں کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت سے معذرت

کراچی: جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹوکی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے بنچ نے فوجی عدالتوں سے سزائے پانے والے دہشت گردوں کی اپیلوں کی سماعت سے معذرت کرلی ہے۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹوکی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے بنچ نے سانحہ صفورا اوردیگرالزامات میں فوجی عدالتوں کی سزائے موت پانے والے دہشت گردوں کی اپیلوں کی سماعت […]

لاہور ہائی کورٹ کا نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض

لاہور ہائی کورٹ کا نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض

لاہور: لاہورہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے بر اعتراض کردیا۔ لاہورہائی کورٹ کے فاضل جج مسٹر جسٹس ماموں الرشید نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے کسی وفاقی کابینہ افسرکے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار […]

سندھ نیب آرڈیننس کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

سندھ نیب آرڈیننس کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اپوزیشن جماعتوں نے سندھ نیب آرڈیننس کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ می نیب آرڈیننس کے خلاف مشترکہ پٹیشن دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی میں اراکین کو سندھ نیب آرڈیننس پر بحث […]

نواب شاہ: ہائی اوکٹین سے بھر آئل ٹینکر الٹ گیا

نواب شاہ: ہائی اوکٹین سے بھر آئل ٹینکر الٹ گیا

نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد قومی شاہراہ سکرنڈ شوگرمل اسٹاپ کے قریب کراچی سے لاہورجانے والا آئل ٹینکر الٹ گیا ہے۔ آئل ٹینکر میں 60 ہزار لیٹر ہائی اوکٹین آئل موجود ہے جو بہہ رہا ہے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے کے مقام والے علاقے کو سیل کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی […]

نواز شریف کی نااہلی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

نواز شریف کی نااہلی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

 اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کا نوٹی فکیشن ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ شہری شاہد اورکزئی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق 28جولائی کو جاری کئے گئے الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کو چیلنج کیا ہے اور اس درخواست میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ […]

آپریشن خیبر4؛ پاک فوج نے 12 ہزارفٹ اونچی چوٹی کا کنٹرول سنبھال لیا

آپریشن خیبر4؛ پاک فوج نے 12 ہزارفٹ اونچی چوٹی کا کنٹرول سنبھال لیا

راولپنڈی: پاک فوج نے آپریشن خیبر 4 کے دوران 12 ہزارفٹ اونچی چوٹی کا کنٹرول سنبھال کر چیک پوسٹ قائم کرلی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے خیبر ایجنسی کے مشکل ترین علاقے میں سب سے اونچی پہاڑی چوٹی برخ محمد کنڈاؤ کو دہشت گردوں سے خالی […]

چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کیخلاف سرکاری دستاویزات میں رد و بدل کے الزام میں لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ ظفرحجازی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں شہری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین ایس ای سی پی نے شریف خاندان کو بچانے کے لئے سرکاری […]

ہائی پرفارمنس کیمپ، بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس شروع

ہائی پرفارمنس کیمپ، بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس شروع

لاہور: پی سی بی ہائی پرفارمنس کیمپ میں بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کا بھی آغاز ہوگیا، کرکٹرز کی مہارت بہتر بنانے کیلیے انڈور سیشنز کرائے جا رہے ہیں، کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر مضبوط بنانے کیلیے خصوصی لیکچر بھی دیا گیا۔ مستقبل کے چیلنجز کو پیش نظر رکھتے ہوئے پی سی بی ہائی پرفارمنس کیمپ کا […]

وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں سماعت

وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں سماعت

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کے لئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت جاری ہے۔ سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف عوامی عہدہ رکھنے کے ساتھ ذاتی کاروبار سے بھی منسلک رہے جب کہ […]

تھانے ٹھیک ہوں تو مسجدوں میں رش لگ جائے، سندھ ہائی کورٹ

تھانے ٹھیک ہوں تو مسجدوں میں رش لگ جائے، سندھ ہائی کورٹ

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں پولیس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھانے ٹھیک ہوجائیں تو ملک کی مسجدوں میں رش لگ جائے۔ سندھ ہائیکورٹ میں دوسال سے لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت عالیہ نے لاپتہ شہریوں کو بازیاب نہ کرانے پر شدید […]

ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنردفترخارجہ طلب

ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنردفترخارجہ طلب

ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے خلاف بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔ بھارت کی جانب […]

بھکر: تیز رفتار بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر، دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

بھکر: تیز رفتار بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر، دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

مشتعل افراد کی طرف سے بس کی توڑ پھوڑکی گئی، لیہ روڈ بھی بلاک کر دی، بس ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ بھکر میں نوتک کے قریب کوٹ ادو جانے والی تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار تین افراد جس میں دو بچے شامل تھے […]

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب، ایل او سی پر اشتعال انگیزی کیخلاف احتجاج

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب، ایل او سی پر اشتعال انگیزی کیخلاف احتجاج

 مطفر آباد: پاکستان نے بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر رگھورام کو دفتر خارجہ طلب کرکے  ایل او سی پر اشتعال انگیزی کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔دریں اثناء عالمی ادارے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مودی جب سے وزیر اعظم بنے ہیں تب سے پاکستان اور انڈیا کی سرحدی صورتحال میں کشیدگی […]

لاہور ہائیکورٹ کے افسروں کے اثاثوں کی تفصیلات طلب

لاہور ہائیکورٹ کے افسروں کے اثاثوں کی تفصیلات طلب

تمام افسر اپنے اور خاندان کے نام منقولہ، غیر منقولہ تمام اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے افسروں کے اثاثوں کی سالانہ تفصیلات طلب کرلی گئیں ۔ اثاثوں کی سالانہ تفصیلات فراہم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن چیف جسٹس […]

ڈان لیکس معاملہ، رائو تحسین اسلام آباد ہائیکورٹ پیش

ڈان لیکس معاملہ، رائو تحسین اسلام آباد ہائیکورٹ پیش

درخواست سابق پی آئی او رائو تحسین نے دائر کی ، عدالت کی جانب سے متعلقہ ایکٹ جمع کرانے کی ہدایت اسلام آباد: ڈان لیکس معاملے پر سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر رائو تحسین اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوگئے ۔ رائو تحسین نے معاملے کی انکوائری رپورٹ کے حصول کی درخواست کی جس پر عدالت […]

لاہور ہائیکورٹ بار میں وزیراعظم کے حق میں نعرے لگانے والے پر تھپڑوں کی بارش

لاہور ہائیکورٹ بار میں وزیراعظم کے حق میں نعرے لگانے والے پر تھپڑوں کی بارش

 لاہور: ہائیکورٹ بارکے اجلاس کے دوران وکلا نے وزیر اعظم کے حق میں نعرے بازی کرنے والے نامعلوم شخص پر تھپٹروں کی بارش کردی۔ لاہورہائیکورٹ بارمیں وکلاء کا ہفتہ وار احتجاج اور اجلاس جاری تھا کہ اچانک اجلاس کے دوران نامعلوم شخص نے وزیراعظم کے حق میں نعرے بازی شروع کردی۔ دوران اجلاس نعرہ بازی کرنے والے […]

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کا فل کورٹ اجلاس طلب

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کا فل کورٹ اجلاس طلب

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے ہائیکورٹ کے ججز کا فل کورٹ اجلاس یکم جولائی کو طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کےفل کورٹ اجلاس میں ماتحت عدلیہ میں سول مقدمات کیلئے نئے رولز پر غور کیا جائے گا اور ان کی منظوری بھی دی جائے گی۔ماتحت عدلیہ کے نئے رولز کے تحت سول […]

لاہور ہائیکورٹ میں خالد لطیف کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت

لاہور ہائیکورٹ میں خالد لطیف کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت

لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر خالد لطیف کی اپنے خلاف پی سی بی انٹی کرپشن یونٹ اور ٹریبونل کی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرتےہوئےمزید کارروائی 10 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیزشیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کرکٹر […]

آصف زرداری کے ساتھی کا اغوا؛ سیکریٹری داخلہ اور دفاع اسلام آباد ہائی کورٹ طلب

آصف زرداری کے ساتھی کا اغوا؛ سیکریٹری داخلہ اور دفاع اسلام آباد ہائی کورٹ طلب

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کے سابق مشیر اور آصف زرداری کے قریبی ساتھی نواب لغاری کے مبینہ اغوا کے معاملے پر سیکریٹری داخلہ اور دفاع کو ہر صورت طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اخترکیانی نے نواب لغاری کی بازیابی کے لیے دائردرخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران تفتیشی […]

لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق کیس کی سماعت

لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق کیس کی سماعت

لاہور ہائیکورٹ نے ججز کی تعداد بڑھانے کیلئے درخواست پر حکومتی موقف کے بعد جواب الجواب مانگ لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے ایم ایچ مجاہد کی درخواست پر سماعت کی جس میں ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد کے بارے میں نشاندہی کی گئی۔سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے جواب داخل کرا […]