counter easy hit

سندھ نیب آرڈیننس کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اپوزیشن جماعتوں نے سندھ نیب آرڈیننس کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

Sindh High Court filed petition against Sindh NAB Ordinance

Sindh High Court filed petition against Sindh NAB Ordinance

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ می نیب آرڈیننس کے خلاف مشترکہ پٹیشن دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی میں اراکین کو سندھ نیب آرڈیننس پر بحث کا موقع نہیں دیا گیا اور اگر اس پر بحث کرائی جاتی تو یہ بل کبھی منظور نہیں ہوسکتا تھا۔ درخواست کے متن کے مطابق پیپلزپارٹی کے وزرا اور مشیر کرپشن میں ملوث ہیں اور سندھ نیب آرڈیننس پیپلزپارٹی کے وزرا و مشیروں کو بچانے کے لئے منظور کرایا گیا ہے۔ درخواست میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ گورنر سندھ بھی سندھ نیب آرڈیننس کو اعتراضات لگا کر مسترد کرچکے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ متنازع سندہ نیب آرڈیننس کو فوری طور پر کالعدم قرار دیا جائے۔ خیال رہے کہ وزیر قانون سندھ ضیا لنجار نے 3 جولائی کو “نیب آرڈیننس 1999 سندھ” منسوخی کا بل اسمبلی میں پیش کیا تھا جسے حکومت نے اپوزیشن کے شدید احتجاج کے باوجود منظور کرلیا تھا۔ یاد رہے کہ نیب آرڈیننس منسوخی بل کی منظوری سے نیب کا سندھ میں صوبائی حکومت کے ماتحت اداروں اور افسران کے خلاف کارروائی کا اختیار ختم ہوجائے گا جب کہ قومی احتساب بیورو (نیب) سندھ میں صرف وفاقی اداروں کے حکام کے خلاف کارروائی کا مجاز ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website