ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے خلاف بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔

Unprovoked firing on LOC, Indian Deputy High Commissioner ask to Foreign Affairs
ذرائع کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔ بھارت کی جانب سے آج صبح ایل او سی پرچڑی کوٹ اورستوال سیکٹر پر بھاری،چھوٹے ہتھیاروں اورمارٹرگولوں کا استعمال کیا گیا۔ بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2شہری شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے تھے ،بھار ت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر پاکستان نے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔








