counter easy hit

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب، ایل او سی پر اشتعال انگیزی کیخلاف احتجاج

 مطفر آباد: پاکستان نے بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر رگھورام کو دفتر خارجہ طلب کرکے  ایل او سی پر اشتعال انگیزی کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔دریں اثناء عالمی ادارے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مودی جب سے وزیر اعظم بنے ہیں تب سے پاکستان اور انڈیا کی سرحدی صورتحال میں کشیدگی بڑھتی جارہی ہے ، اور کوءی مہینہ ایسا نہیں گزرا جب پاکستان اور ہندوستان کے درمیان بارڈر پر فاءرنگ کا تبادلہ نہ ہوا ہو

Indian Deputy High Commissioner seek Foreign Office, Protest against provocations on LOC

Indian Deputy High Commissioner seek Foreign Office, Protest against provocations on LOC

پاکستان میں بھارت کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر رگھو رام کو دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا گیا۔ جس میں کہا گیا کہ 28 جون کو لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے بے گناہ شہری عبدالوہاب شہید جب کہ 4 زخمی ہوئے، بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔  شہری آبادیوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت اور انسانی وقار کے خلاف ہے۔ بھارتی حکام واقعہ کی تحقیقات کریں اور زمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔ واضح رہے کہ بھارت میں بی جے پی برسراقتدار آنے کے بعد سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی قابض فوج نے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ کررکھا ہے جس کے نتیجے میں اب تک پاک فوج کے درجنوں جوان اور شہری جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website