counter easy hit

لاہور ہائی کورٹ ہنگامہ آرائی؛ وکلا کا کل پنجاب اور سندھ میں ہڑتال کا اعلان

لاہور: ہائی کورٹ کے باہر وکلا پر شیلنگ کے خلاف کل پنجاب اور سندھ کے وکلا نے کل عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ 

Lahore High Court Strife; Lawyers announces strike in Punjab and Sindh tomorrow

Lahore High Court Strife; Lawyers announces strike in Punjab and Sindh tomorrow

لاہور ہائی کورٹ نے عدالت عالیہ کے باہر وکلا کے احتجاج کے دوران پولیس کی شیلنگ کے خلاف منگل کو ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر چوہدری ذوالفقار کا کہنا ہے کہ ہم نے بینچ سے درخواست کی تھی کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرلیتے ہیں لیکن انہیں ہماری کوششیں اور تجویز پسند نہیں آئی ، بینچ کے سخت رویے کے خلاف کل پورے پنجاب میں ہڑتال ہوگی اور کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہوگا، کل وکلا بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے اور سیاہ پرچم لہرائیں گے۔

دوسری جانب سندھ بار کونسل  نے بھی لاہور واقعے کے خلاف کل صوبے بھر میں عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ سندھ بار کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وکلا کے ساتھ اختیار کیا جانے والا رویہ افسوسناک ہے۔ واضح رہے کہ ملتان ہائی کورٹ بار کے صدر شیر زمان قریشی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے خلاف وکلا نے  ججوں کے لیے مختص گیٹ سے لاہور ہائی کورٹ میں گھسنے کی کوشش کی تھی، پولیس کی جانب سے انہیں روکنے پر وکلا نے احتجاج شروع کردیا تھا جس کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کے علاوہ  واٹر کینن کا استعمال بھی کیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website