counter easy hit

سندھ ہائیکورٹ کے بنچ کی دہشت گردوں کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت سے معذرت

کراچی: جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹوکی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے بنچ نے فوجی عدالتوں سے سزائے پانے والے دہشت گردوں کی اپیلوں کی سماعت سے معذرت کرلی ہے۔

Sindh High Court bench apologizes for hearing of appeal against terrorists

Sindh High Court bench apologizes for hearing of appeal against terrorists

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹوکی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے بنچ نے سانحہ صفورا اوردیگرالزامات میں فوجی عدالتوں کی سزائے موت پانے والے دہشت گردوں کی اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ درخواست گزاروں کوفوجی عدالت نے مختلف الزامات میں موت کی سزا سنائی ہے، مجرمان کے اہلِ خانہ کومقدمات کی تفصیلات نہیں بتائی جارہی، اہلِ خانہ کی ملاقات کرائی جائے اورسزا پرعمل درآمد روکا جائے جب کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں مجرمان کی اپیل دائر کرنے کا موقع دیا جائے۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹوکی سربراہی میں بنچ نے دہشت گردوں کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے نئے بینچ کی تشکیل کے لیے کیس دوبارہ چیف جسٹس کو بھجوادیا۔ واضح رہے کہ فوجی عدالت نے دہشت گرد سعد عزیز، طاہرمنہاس، اظہرعشرت، حافظ ناصراوراسد الرحمان کو سزائے موت سنائی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website