counter easy hit

خبریں

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا فیصلہ ہو گیا: فرحت اللہ بابر

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا فیصلہ ہو گیا: فرحت اللہ بابر

اسلام آباد (یس ڈیسک) زرداری ہاوس میں ہونے والی میٹنگ کے اختتام پر پیپلز پارٹی رہنما فرحت اللہ بابر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تاہم ابھی اعلان کرنا باقی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ آج صبح […]

کراچی میں تمام سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز ختم ہونے چاہیں: لارڈ نذیر احمد

کراچی میں تمام سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز ختم ہونے چاہیں: لارڈ نذیر احمد

کراچی (یس ڈیسک) لارڈ نذیر نے پاکستان میں عسکریت پسندی کی مذمت کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج پاکستان رینجرز اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے والے ادارے سیاسی طالبان کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کے خلاف […]

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ افسوسناک ہے: زرداری

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ افسوسناک ہے: زرداری

کراچی (یس ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے اور کارکنوں کی گرفتاریوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا […]

معروف گلوکار عاطف اسلم 32 سال کے ہوگئے

معروف گلوکار عاطف اسلم 32 سال کے ہوگئے

کراچی (یس ڈیسک) اپنے پہلے ہی البم سے شہرت کی بلندیوں کو چھو جانے والے نامور گلوکار عاطف اسلم بارہ مارچ کو اپنی 32 سالگرہ منا رہے ہیں۔ 12مارچ 1983ء کو پنجاب کے شہر وزیر آباد میں پیدا ہونے والے عاطف اسلم نے اپنے کیریئرکا آغاز 2004 ء میں کیا۔ بچپن سے ہی کرکٹر بننے […]

نائن زیرو پر چھاپے کے دوران 24 کارکن گرفتار کیے، ترجمان رینجرز

نائن زیرو پر چھاپے کے دوران 24 کارکن گرفتار کیے، ترجمان رینجرز

کراچی (یس ڈیسک) سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نائن زیرو پر چھاپے کے دوران 24 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ جرائم میں ملوث افراد کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ نائن زیرو پر چھاپے کے دوران 24 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، زیر حراست […]

ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے

ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے

کوئنز لینڈ (یس ڈیسک) پائریٹس آف دی کیرئیبین Pirates of the Caribbean کے اسٹار جانی ڈیپ سیریز کی پانچویں فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں آسٹریلیا میں موجود تھے جہاں جونی ڈیپ کا ہاتھ زخمی ہو گیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جونی ڈیپ ہاتھ کی سرجری کے لیے واپس امریکا چلے گئے ہیں۔ آسٹریلوی حکومت […]

کرینہ کپور سے متاثر ہو کر بالی وڈ میں انٹری ماری: انوشکا شرما

کرینہ کپور سے متاثر ہو کر بالی وڈ میں انٹری ماری: انوشکا شرما

ممبئی (یس ڈیسک) ”پی کے “ سے بالی وڈ کی کوئین کا ٹائٹل حاصل کرنے والی انوشکا شرما نے انکشاف کیا ہے کہ ”انہیں اداکاری سے کوئی خاص دلچسپی نہیں تھی لیکن جب انہوں نے کرینہ کی فلم جب وی میٹ ”JAB WE MET“ دیکھی تو وہ بے بو سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ […]

پشاور : آرمی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 2 حملہ آور ہلاک، 7 زخمی

پشاور : آرمی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 2 حملہ آور ہلاک، 7 زخمی

پشاور (یس ڈیسک) پشاور کے علاقے گورا قبرستان میں امن چوک میں واقع آرمی چیک پوسٹ کے قریب گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں 2 حملہ آور ہلاک، جبکہ 7 زخمی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مسلح افراد پر جوابی فائرنگ سے 2 حملہ ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ فائرنگ […]

کراچی : نجی اسکول آج بند، بازار معمول کے مطابق کھلیں گے

کراچی : نجی اسکول آج بند، بازار معمول کے مطابق کھلیں گے

کراچی (یس ڈیسک) کراچی میں آج نجی اسکول بند رہیں گے مگر بازار معمول کے مطابق کھلیں گے۔ ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کہتے ہیں کہ آج یوم سوگ ہے، لیکن کاروباری سرگرمیاں بند رکھنے کی اپیل نہیں کی۔ آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے آج نجی اسکولز بند رکھنے کا اعلان […]

سندھ پولیس کو 1.23 ارب کے ٹھیکے میں اشتہار نہ دینے کا جواب دینا پڑے گا، سپریم کورٹ

سندھ پولیس کو 1.23 ارب کے ٹھیکے میں اشتہار نہ دینے کا جواب دینا پڑے گا، سپریم کورٹ

اسلام آباد (یس ڈیسک) سپریم کورٹ نے سندھ پولیس کیلیے اسلحہ خریداری کے مقدمے میں معاہدے کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھائے ہیں اورکہا ہے کہ بکتر بند گاڑیوں کی خریداری کا ٹھیکہ ایک ارب 23 کروڑ میں دیا گیا اورکوئی اشتہار تک نہیں دیا گیا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں فل بینچ […]

نائن زیرو پر رینجرز کی کارروائی قانون کے مطابق ہے: چودھری نثار

نائن زیرو پر رینجرز کی کارروائی قانون کے مطابق ہے: چودھری نثار

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کی کارروائی کو قانون کے عین مطابق قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹ پر رینجرز نے نائن زیرو پر چھاپہ مارا تھا۔ قانون کے دائرے میں کارروائی […]

ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (یس ڈیسک) ڈسٹرکٹ جیل میں میں 3 افراد کے قتل کے مجرم محمد صدیق کو پھانسی دے دی گئی۔ 3 افراد کے قتل کے مجرم محمد صدیق کو علی الصبح تختہ دار پر لٹکایا گیا جب کہ اس موقع پر جیل کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ محمد […]

تینوں خانوں نے بالی ووڈ میں طوفان مچایا ہوا ہے، امیتابھ بچن

تینوں خانوں نے بالی ووڈ میں طوفان مچایا ہوا ہے، امیتابھ بچن

ممبئی (یس ڈیسک) بھارت میں فلمی دنیا پر حکمرانی کرنے والے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے تینوں خانز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فلم نگری میں اپنی اداکاری سے طوفان مچایا ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے بھارتی فلم نگری پرراج کرنے والے شارخ خان ، سلمان خان اورمسٹرپرفیکشنسٹ […]

لاہور کراچی موٹرویز کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سینٹرل ایشیا تک لے جائیں گے، وزیراعظم

لاہور کراچی موٹرویز کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سینٹرل ایشیا تک لے جائیں گے، وزیراعظم

کراچی (یس ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ جانفشانی سے جنگ لڑ رہے ہیں، ملک کو دہشتگردی سے مکمل طور پر پاک کریں گے، گوادر سے سینٹرل ایشیا تک موٹرویز بنانا چاہتے ہیں۔ حیدرآباد سے کراچی تک موٹروے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو او […]

سری لنکا نے سکاٹ لینڈ کو 148 رنز سے شکست دے دی

سری لنکا نے سکاٹ لینڈ کو 148 رنز سے شکست دے دی

ہوبارٹ (یس ڈیسک) سری لنکا نے سکاٹ لینڈ کو 148 رنز سے شکست دے دی ہے، سری لنکا نے ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے 363 رنز سکور کئے۔ سنگا کارا اور دلشان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے سنچریاں سکور کیں، سنگاکارا نے 124 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے ورلڈ کپ […]

کوشش ہو گی جمہوری ادارے مضبوط ہوں اور قانون کی بالادستی برقرار رہے، رضا ربانی

کوشش ہو گی جمہوری ادارے مضبوط ہوں اور قانون کی بالادستی برقرار رہے، رضا ربانی

اسلام آباد (یس ڈیسک) حکومتی حمایت ملنے کے بعد سینیٹر رضاربانی نے تمام جماعتوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ وہ تمام جماعتوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ میڈیاسے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ یہ بہت بڑااعزاز ہے کہ کوئی سینیٹر بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو۔ حلف اٹھانے کے بعدمیری کوشش ہوگی کہ […]

نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کا الزام (ن) لیگ پر لگانا قابل افسوس ہے، راجہ ظفر الحق

نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کا الزام (ن) لیگ پر لگانا قابل افسوس ہے، راجہ ظفر الحق

اسلام آباد (یس ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کا الزام مسلم لیگ (ن) پر لگانا قابل افسوس ہے۔ رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے پر ردعمل کا اظہار […]

تین سو چونسٹھ رنز ہدف کے تعاقب میں‌ سکاٹ لینڈ کی چوتھی وکٹ 162 رنز پر گر گئی

تین سو چونسٹھ رنز ہدف کے تعاقب میں‌ سکاٹ لینڈ کی چوتھی وکٹ 162 رنز پر گر گئی

ہوبارٹ (یس ڈیسک) سری لنکا کے خلاف ہدف کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کو چوتھا نقصان برداشت کرنا پڑا، مومسین 60 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد تھشارا پریرا کی گیند پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، اس سے قبل سری لنکا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 363 رنز بنائے، کمارا سنگاکارا نے ورلڈ […]

بیوہ بہن کو کچھ ہوا تو ذمہ دار رینجرز ہو گی، کارکن جذبات قابو میں رکھیں، الطاف حسین

بیوہ بہن کو کچھ ہوا تو ذمہ دار رینجرز ہو گی، کارکن جذبات قابو میں رکھیں، الطاف حسین

لندن (یس ڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے نائن زیرو اور بیوہ بہن سائرہ اسلم کے گھر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کی بیمار بہن کو کچھ ہوا تو تمام تر ذمہ داری رینجرز پر عائد ہو گی، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے […]

ارباز خان نے دبنگ تھری بنانے کا اعلان کر دیا

ارباز خان نے دبنگ تھری بنانے کا اعلان کر دیا

ممبئی (یس ڈیسک) سلمان خان کے مداحوں کے لیے خوشخبری اداکار ایک بار پھر دبنگ ہیرو بننے جا رہے ہیں۔ اداکار، پروڈیوسر اور ہدایتکار ارباز خان نے دبنگ تھری بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ دو ہزار دس میں دبنگ اور دو ہزار بارہ میں دبنگ ٹو میں سلمان خان کے مقابل سوناکشی سنہا جلوہ […]

نائن زیرو پر چھاپہ: وزیراعلیٰ سندھ نے رپورٹ طلب کر لی

نائن زیرو پر چھاپہ: وزیراعلیٰ سندھ نے رپورٹ طلب کر لی

کراچی (یس ڈیسک) وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کا نوٹس لیتے ہو ئے رپورٹ طلب کر لی ہے، ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نےڈی جی رینجرزاورآئی جی سندھ سے نائن زیروپرچھاپےکی رپورٹ طلب کی۔ یہ چھاپہ آج صبح رینجرز نے ایم کیو ایم […]

نائن زیرو پر چھاپہ، ایم کیو ایم کا آج ملک بھر میں پر امن یوم احتجاج کا اعلان

نائن زیرو پر چھاپہ، ایم کیو ایم کا آج ملک بھر میں پر امن یوم احتجاج کا اعلان

کراچی (یس ڈیسک) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے مرکز پر چھاپے، توڑ پھوڑ اور گرفتاریوں کے خلاف رابطہ کمیٹی کا آج ملک بھر میں پر امن یوم احتجاج کا اعلان کر دیا۔ تاجر اور ٹرانسپورٹ برادری آج بطور احتجاج اپنا کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھیں۔ ایم کیو ایم کی […]