counter easy hit

سری لنکا نے سکاٹ لینڈ کو 148 رنز سے شکست دے دی

Sri Lanka

Sri Lanka

ہوبارٹ (یس ڈیسک) سری لنکا نے سکاٹ لینڈ کو 148 رنز سے شکست دے دی ہے، سری لنکا نے ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے 363 رنز سکور کئے۔

سنگا کارا اور دلشان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے سنچریاں سکور کیں، سنگاکارا نے 124 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے ورلڈ کپ میں مسلسل چار سنچریاں سکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

دلشان نے بھی 104 رنز کی شاندار باری کھیلی۔ سکاٹ لینڈ کی جانب سے ڈیوی نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، ایونز اور بیرنگٹن نے دو دو اور ٹیلر اور میچن نے ایک ایک وکٹ لی، ہدف کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم 215 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔

کولمین 70 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، مومسین نے 60 رنز کی اننگز کھیلی، سری لنکا کی جانب سے کولاسیکرا نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، ملنگا اور چیمارا نے دو دو وکٹیں لیں، پریرا اور دلشان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔