counter easy hit

پشاور : آرمی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 2 حملہ آور ہلاک، 7 زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور (یس ڈیسک) پشاور کے علاقے گورا قبرستان میں امن چوک میں واقع آرمی چیک پوسٹ کے قریب گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں 2 حملہ آور ہلاک، جبکہ 7 زخمی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مسلح افراد پر جوابی فائرنگ سے 2 حملہ ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ فائرنگ کے باعث 7افراد زخمی بھی ہوئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزمان ایک گاڑی میں سوار تھے، گاڑی کی تلاشی کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔