counter easy hit

تینوں خانوں نے بالی ووڈ میں طوفان مچایا ہوا ہے، امیتابھ بچن

khans And Amitabh Bachchan

khans And Amitabh Bachchan

ممبئی (یس ڈیسک) بھارت میں فلمی دنیا پر حکمرانی کرنے والے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے تینوں خانز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فلم نگری میں اپنی اداکاری سے طوفان مچایا ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے بھارتی فلم نگری پرراج کرنے والے شارخ خان ، سلمان خان اورمسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شارخ خان کا عزم قابل رشک ہے جب کہ عامرخان بہترین صلاحیتوں سے مداحوں کوخوب محظوظ کرتے ہیں تاہم دبنگ خان کے بارے میں بگ بی نے کہا کہ فلموں میں ان کا شاندار کیریر ان کی صلاحیتوں کے باعث ہے۔

امیتابھ بچن کے مطابق تینوں اداکاروں نے بالی وڈ انڈسٹری میں اس وقت قدم رکھا جب عوام سینیما سے اکتائے ہوئے تھے اور ان خانز نے اپنی اداکاری کے ذریعے نہ صرف سینما گھروں کی رونقیں بحال کی بلکہ بہترین اداکاری کے باعث اپنے مداحوں کے دلوں میں بھی گھر کر لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کی لیڈر نے تینوں خانز کی فلموں پرپابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا تھا کہ تمام ہندو اپنے گھروں کی دیواروں پر سے ان کے اشتہار بھی ہٹائیں کیوں کہ ان کی وجہ سے “لو جہاد” یعنی مسلمان لڑکوں کی ہندو لڑکیوں شادی کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے۔