By Yesurdu on February 18, 2016 مہمند ایجنسی: یکہ غنڈ, میں فائرنگ مقامی خبریں

مہمند ایجنسی…….مہمند ایجنسی کی تحصیل یکہ غنڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو خاصہ دار اہلکار شہید ہوگئے ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل یکہ غنڈ کے علاقے دروازگئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے خاصہ دار فورس کے دو اہلکار تاج علی اور بلال جان شہید ہوگئے ۔دو نوں اہلکار سولرٹیوب […]
By Yesurdu on February 18, 2016 سلنڈر دھماکہ, لنڈی کوتل گیس مقامی خبریں

لنڈی کوتل…..خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں ایک گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ماں اور دوبچے زخمی ہوگئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل کےعلاقےخوگاخیل میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کمرے میں سوئی ماں اور اسکے دو بچے زخمی ہوگئے۔دھماکے سے کمرے […]
By Yesurdu on February 18, 2016 سی ٹی ڈی چترال, کی کاروائی مقامی خبریں

چترال…..سی ٹی ڈی نے چترال میں کاروائی کرتے ہوئے دہشتگرد کو گرفتارکرلیا۔ جس کے قبضہ سے ایک کلوبارودی موادبھی برآمد ہوا۔ سی ٹی ڈی سے جاری بیان کے مطابق کاروائی چترال میں دروش کے مقام پر کی گئی۔ جہاں سے غلام نامی دہشتگرد کو گرفتارکیاگیا۔ جس کے قبضہ سے ایک کلوگرام بارودی مواد، دستی بم، […]
By Yesurdu on February 17, 2016 شرپسندوں کا چیک پوسٹ, پر حملہ مقامی خبریں

کوئٹہ….بلوچستان کے ضلع کوہلو میں نامعلوم شرپسندوں نے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کر کے 3اہلکاروں کو شہید کر دیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے آج صبح ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں لیویز چیک پوسٹ پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں 3 لیویز اہلکار موقع پر شہید ہو […]
By Yesurdu on February 17, 2016 سے ملانے والاپل, گلگت بلتستان کو ملک مقامی خبریں

اسلام آباد….گلگت بلتستان کوملک کےدیگرحصوں سے ملانے والا کچوڑہ ایوب پل 3دن کے لیے بندکر دیا گیا۔ فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن پل کی مرمت کا کام کرےگی۔ 1980 ءمیں ابتدائی طور پر دفاعی ضروریات کے لیے بنایا گیا کچوڑہ ایوب پل اسکردو، گانچھے، شگر اور کھرمنگ اضلاع کو گلگت بلتستان اور ملک کے دیگر حصوں سے ملاتا […]
By Yesurdu on February 16, 2016 رکشہ ڈرائیورز کا احتجاج ،روڈبلاک مقامی خبریں

فیصل آباد…….فیصل آباد میں موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیورز نے ٹریفک پولیس کے چالانوں اور وارڈنز کے رویہ کے خلاف احتجاج کیا اور سڑک بلاک کر کے ٹریفک معطل کردی۔ سرگودھا روڈ پر ٹریفک وارڈن نے ایک رکشہ ڈرائیور کا چالان کیا تو رکشہ ڈرائیورز نے لاری اڈہ کے قریب سڑک بلاک کر کے احتجاج شروع کردیا۔ […]
By Yesurdu on February 16, 2016 خان, رحیم, یار مقامی خبریں

رحیم یار خان……..رحیم یار خان میں عدالت کے حکم پر ایک بھٹے پر چھاپا مار کر جبری مشقت کے لیے یرغمال بنائے گئے چھ مزدوروں کو بازیاب کرالیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق صدر پولیس صادق آباد نے عدالت کے حکم پر کارروائی کرتے ہوئے محمد پور لمہ روڈ پر واقع ایک بھٹے پر […]
By Yesurdu on February 16, 2016 بدستور شدید سردی کی, لپیٹ میں مقامی خبریں

اسلام آباد…….. ملک کے بالائی علاقے بدستور شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔پہاڑی علاقوں میں سردی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ،برف باری کے بعد میدانی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں ۔ سردی بڑھنے کے ساتھ ساتھ جلانے کی لکڑی کی قیمت بھی بڑھتی جارہی ہے۔سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن میں سخت سردی کا […]
By Yesurdu on February 15, 2016 باچا خان, یونیورسٹی مقامی خبریں

چارسدہ……باچا خان یونیورسٹی کے طلبا نے سانحہ چارسدہ کے شہداء کو حکومت کی طرف سے شہداء پیکیج نہ دینے کے خلاف احتجای مظاہرہ کیا۔ مظاہرین حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ باچا خان یونیورسٹی سے باہر احتجاج کرنے والے طلبا کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی پر حملہ کے بعد متاثر ین کی داد رسی […]
By Yesurdu on February 15, 2016 محاذآرائی نہیں چا ہتی، رانا تنویر مقامی خبریں

شیخوپوہ…… وفاقی وزیردفا عی پیداوار اور سا ئنس و ٹیکنا لوجی رانا تنویرحسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک امن، روشنیوں اور امید کے نئے سفر پر گا مزن ہو چکا ہے، ن لیگ کسی بھی سیاسی جماعت سے محاذآرائی نہیں چا ہتی۔ رانا تنویر حسین نے اپنی رہا ئشگاہ پر […]
By Yesurdu on February 15, 2016 سرگودھا میں پولیس کی, کارروائی مقامی خبریں

سرگودھا….سرگودھا میں دہشت گردی کے لئے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ،موٹر وے کے ذریعے چیکنگ کے دوران کار سے اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد کرلی گئی ، خیبر پختونخوا کے علاقے نوشہر ہ سے تعلق رکھنے والے 2اسلحہ کے اسمگلر گرفتار کر لئے گئے ۔ ڈی پی او سرگودھا سجاد حسن […]
By Yesurdu on February 15, 2016 4 سالہ بچی نامزد, چوری کے مقدمے میں مقامی خبریں

فیصل آباد…..پولیس نے چوری اور تشدد کے مقدمے میں 4سال کی بچی نامزد کردیا، گھروالے بچی کو عدالت لے آئے ، ایس ایچ او جھنگ بازار کوعدالت میں طلب کرلیاگیا۔ تھانہ جھنگ بازار میں چوری اور تشدد کے مقدمے میںپولیس نے 4 سالہ بچی بھی نامزد کردیا۔مدعی نعیم نے محلے دار اور اس کے اہل […]
By Yesurdu on February 15, 2016 آپریشن, چارسدہ : تجاوزات کیخلاف مقامی خبریں

چارسدہ….چارسدہ کے اتمانزئی بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں دکانداروں کی مزاحمت پر پولیس نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 دکاندار زخمی ہوگئے۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران دکانداروں اور انتظامیہ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو ہاتھا پائی تک پہنچ گئی جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر […]
By Yesurdu on February 14, 2016 کا شکار, گاڑی فنی خرابی مقامی خبریں

بہاولپور …….ہزاروں شائقین کی موجودگی میں دھول اڑاتی ،لہو گرماتی گاڑیوں کی سب سے بڑی ریس چولستان ریلی اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔ فائنل راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن اور ایونٹ فیورٹ نادر مگسی کی گاڑی فنی خرابی کا شکار ہوگئی جس کے باعث نادر مگسی فنشنگ لائن پر نہیں پہنچ سکے۔ صبح سے […]
By Yesurdu on February 14, 2016 زیرتعمیر, عمارت مقامی خبریں

فیصل آباد…..فیصل آباد میں عمارت کی تعمیر کے دوران لفٹ سے گرکر دو مزدور جاں بحق ہو گئے پولیس نے لاشیں ورثا کے سپرد کر دیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ سول لائینز کے علاقہ میں پیش آیا جہاں ایک عمارت کی تعمیر کے دوران مزدور لفٹ کےذریعے تعمیراتی سامان چھت پر منتقل کر […]
By Yesurdu on February 14, 2016 ؛سول اسپتال میں, جیکب آباد مقامی خبریں

جیکب آباد……جیکب آباد کے سول اسپتال میں ادویات کی قلت کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اور وہ باہر میڈکل اسٹور سے مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور ہیں۔ سول اسپتال جیکب آباد سندھ بلوچستان کے سنگم پر واقع ہے اس اسپتال میں نہ صرف ضلع جیکب آباد بلکہ بلوچستان […]
By Yesurdu on February 14, 2016 شاہ مائنر, مظفرگڑھ کی مقامی خبریں

مظفرگڑھ ……مظفرگڑھ میں سلطان کالونی کی شاہ مائنر میں پڑنے والے 20فٹ چوڑا شگاف کو پر کرلیا گیا ،محکمہ انہار کےمطابق شگاف پر کرنے کے بعد نہر میں دوبارہ پانی چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔ آج صبح نہروں میں پانی آنے کے بعدمظفرگڑھ کے علاقے سلطان کالونی کی شاہ مائنر میں30 فٹ […]
By Yesurdu on February 14, 2016 لگی آگ, چمن ؛بازار میں مقامی خبریں

چمن ……چمن کے مال روڈ پر بازار میں لگی آگ نے درجنوں تاجروں کا روز گار چھین لیا۔ سو کے قریب دکانیں جھگیاں اور سامان جل کر راکھ ہوگیا، آگ پراسرار طور پر لگی ، گزشتہ سال بھی ایسا ہی ہوا تھا ، معاوضہ دیا جائے ، تاجروں کا احتجاج ۔چمن کے مال روڈ پر […]
By Yesurdu on February 14, 2016 کے قریب, گگو منڈی مقامی خبریں

بورے والا……. لاہور رورڈ پر گگو منڈی حاجی آباد موڑ کے قریب بس اور مسافروین میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔حادثہ میں زخمی خواتین اور بچوں سمیت دیگر 21 زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق بورے والا سے لا ہو ر جا نے […]
By Yesurdu on February 14, 2016 مائنر, مظفرگڑھ میں شاہ مقامی خبریں

مظفرگڑھ…….مظفرگڑھ میں شاہ مائنر میں شگاف پڑنے سے قریبی کھیتوں اور محکمہ انہار کے ریسٹ ہاؤس میں پانی داخل ہوگیا۔محکمہ انہار کے مطابق نہر کو بند کرکے شگاف پر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ نہروں میں پانی آنے کے بعدمظفرگڑھ کے علاقے سلطان کالونی کی شاہ مائنر میں30 فٹ گہرا شگاف پڑ گیاتھا۔شگاف پڑنے […]
By Yesurdu on February 13, 2016 دعوے بے بنیاد نکلے،امیر مقام مقامی خبریں

نوشہرہ……… وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان کے آزاد صوبائی احتساب کمیشن کے دعوے بے بنیاد نکلے، ان کےوزیراعلیٰ اور وزراء کے ریفرنسوں کی باری آئی تو قانون ہی تبدیل کردیا گیا۔ نوشہرہ چھاؤنی ضلعی پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے بعد جلسے سے خطاب میں انجینئر امیر مقام نے کہا کہ […]
By Yesurdu on February 12, 2016 دو افراد، قتل مقامی خبریں

مٹیاری…..مٹیاری میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگیٹ کلنگ ہے ۔ مٹیاری کےعلاقےاڈیرو لعل کے قریب گوٹھ شیرعلی تھوڑا میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے خاصخیلی برادری کے دو افراد پر اندھادھند فائرنگ کی۔ گولیاں لگنے سے دونوں افراد موقع پر ہی […]