counter easy hit

جیکب آباد ؛سول اسپتال میں ادویات کی قلت ،مریضوں کو مشکلات کا سامنا

Jacobabad, medicine

Jacobabad, medicine

جیکب آباد……جیکب آباد کے سول اسپتال میں ادویات کی قلت کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اور وہ باہر میڈکل اسٹور سے مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور ہیں۔
سول اسپتال جیکب آباد سندھ بلوچستان کے سنگم پر واقع ہے اس اسپتال میں نہ صرف ضلع جیکب آباد بلکہ بلوچستان کے علاقے جعفر آباد ،نصیر آباد ،صحبت پور ،جھل مگسی سمیت دیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں غریب اور مستحق مریض علاج کیلئے آتے ہیں۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ کم بجٹ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو مکمل ادویات نہیں دے رہے ہیں ۔سول اسپتال میں پورے سال کی ادویات کا بجٹ80لاکھ روپے ہے اور روزانہ تین ہزار سے زائد مریض یہاں علاج کیلئے آتے ہیں۔سول اسپتال میں آنے والے مریضوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ کی کمی فوری طور پر ختم کر کے، غریب اور مستحق مریضوں کو ادویات فراہم کی جائیں ، تاکہ اُن کا بہتر علاج ہو سکے ۔

Back to Conversion Tool