counter easy hit

گگو منڈی کے قریب بس اور مسافروین میں تصادم، 2 افرادجاں بحق

Gagu passenger

Gagu passenger

بورے والا……. لاہور رورڈ پر گگو منڈی حاجی آباد موڑ کے قریب بس اور مسافروین میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔حادثہ میں زخمی خواتین اور بچوں سمیت دیگر 21 زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق بورے والا سے لا ہو ر جا نے والی بس نمبر MNS-2186 حاجی آباد موڑ کے قریب ایک دوسری بس کو اوورٹیک کرتے ہو ئے عارف والا سے آنے والی مسافروین نمبر BK-2513سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 21دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔حادثے کی اطلا ع ملتے ہی ریسیکو1122 اور فلاح انسانیت فائونڈیشن کے کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔حادثے کے پیش نظر ہسپتال میں ایمر جنسی نافذکردی گئی ,4 زخمیوں کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان بھجوادیاگیا ہے