counter easy hit

مٹیاری میں نامعلوم افرادکی فائرنگ، دو افراد قتل

Matiari unknown

Matiari unknown

مٹیاری…..مٹیاری میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگیٹ کلنگ ہے ۔
مٹیاری کےعلاقےاڈیرو لعل کے قریب گوٹھ شیرعلی تھوڑا میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے خاصخیلی برادری کے دو افراد پر اندھادھند فائرنگ کی۔ گولیاں لگنے سے دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ایس ایس پی امجد شیخ نے کہا ہے کہ واقعہ ٹارگیٹ ہے جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔