counter easy hit

of

نوازشریف کے تینوں ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

نوازشریف کے تینوں ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: ایون فیلڈ ریفرنس کا آخری مرحلہ، جے آئی ٹی کی رائے قابل قبول شہادت نہیں، خواجہ حارث کےدلائل، نوازشریف کے تینوں ریفرنسز کا ایک ساتھ فیصلہ کرنے کی استدعا پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ نواز شریف کے تینوں ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ سنانے سے متعلق نواز شریف کی […]

اشتر اوصاف کا استعفیٰ منظور، خالد جاوید نئے اٹارنی جنرل تعینات

اشتر اوصاف کا استعفیٰ منظور، خالد جاوید نئے اٹارنی جنرل تعینات

اسلام آباد: حکومت نے اشتر اوصاف کی جگہ پیپلزپارٹی کے سابق رہنماء این ڈی خان کے صاحبزادے بیرسٹر خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل پاکستان مقرر کردیا۔ بیرسٹر خالد جاوید خان اٹارنی جنرل آف پاکستان مقرر، قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سمری پر دستخط کردیے۔ 2 عشروں سے زائد وکالت کا تجربہ رکھنے والے […]

بھارت: اے ٹی ایم میں چوہوں نے گھس کر لاکھوں روپے کُتر ڈالے

بھارت: اے ٹی ایم میں چوہوں نے گھس کر لاکھوں روپے کُتر ڈالے

آسام: بھارتی ریاست آسام کے بینک کی اے ٹی ایم میں گھس کر چوہوں نے 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے نوٹ کُتر ڈالے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں جب بینک کی ایک خراب اے ٹی ایم مشین کو ٹھیک کرنے کے لیے کھولا گیا تو ٹیکنیشنز یہ دیکھ کر حیران رہ گئے […]

بھارت صحافی شجاعت بخاری کے قتل کی تحقیقات کرے: پاکستان کا مطالبہ

بھارت صحافی شجاعت بخاری کے قتل کی تحقیقات کرے: پاکستان کا مطالبہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں صحافی شجاعت بخاری کے قتل کی تحقیقات کرے، بھارتی افواج نے ایک ہفتے میں 16 کشمیریوں کو شہید کیا، عید کے دنوں میں بھی کشمیریوں پر مظالم جاری رہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ اچھے اور […]

فلم کی کہانی اورڈائیلاگ پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے: حمائمہ ملک

فلم کی کہانی اورڈائیلاگ پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے: حمائمہ ملک

لاہور: عالمی شہرت یافتہ اداکارہ وماڈل حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ فلم کی کہانی اور میوزک کے ساتھ ساتھ ڈائیلاگز پر بھی توجہ دی جانی چاہیے۔ اداکارہ نے کہا کہ ایک اچھی کہانی کی ڈیمانڈ کیلئے اگرسرمایہ لگایا جائے توبری بات نہیں، وگرنہ کم بجٹ میں بھی اچھی فلم بن سکتی ہے۔ ہالی وڈ […]

پسند کی شادی: لڑکی لیجانے کی کوشش پر ملتان کچہری میدان جنگ میں تبدیل

پسند کی شادی: لڑکی لیجانے کی کوشش پر ملتان کچہری میدان جنگ میں تبدیل

ملتان ملتان کچہری میں احاطہ عدالت میدان جنگ بن گیا جب پسند کی شادی پر لڑکی کو شوہر کےساتھ جانے کا فیصلہ سنایا گیا تو لڑکی کے گھر والوں نے لڑکی کو ساتھ لے جانے کی کوشش کی جس پر پولیس اور اہل خانہ میں ہاتھا پائی ہوئی۔ لڑکی عدالت میں پیش ہوئی اور شوہر […]

پاکستانی عوام غریب ، سیاستدان اربوں کے مالک

پاکستانی عوام غریب ، سیاستدان اربوں کے مالک

لاہور ; سیاستدانوں کی جانب سے اثاثہ جات کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی تفصیلات میں شامل دلچسپ حقائق، کروڑوں روپے مالیت رکھنے والے مقروض ، لاکھوں کی بکریاں اور کروڑوں کے گھوڑے، پراپرٹی نہ ہونے کا دعویٰ کرنے والوں کی ہزاروں ایکڑ اراضی،سمیت کئی دیگر نقاط شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے […]

‘ایک سیلفی کے بدلے 250 ووٹ’ فاروق ستار کی عبوری ضمانت منظور ہونے پر کارکنان سے دل لگی

‘ایک سیلفی کے بدلے 250 ووٹ’ فاروق ستار کی عبوری ضمانت منظور ہونے پر کارکنان سے دل لگی

کراچی: کراچی سٹی کورٹ نے ایم کیو ایم کے رہنماء فاروق ستار کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔ لوگوں کے اصرار پر سیلفیاں بھی بنوائیں اور کہا کہ ایک سیلفی کے بدلے اڑھائی سو ووٹ لوں گا۔ این اے 245 سے فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر ایم کیوایم رہنما نے […]

شہباز شریف کی 2 بیویوں کے اثاثے بھی سامنے آگئے، نصرت شہباز شوہر سے زیادہ امیر نکلیں

شہباز شریف کی 2 بیویوں کے اثاثے بھی سامنے آگئے، نصرت شہباز شوہر سے زیادہ امیر نکلیں

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی 2 بیویوں کے اثاثے بھی سامنے آگئے،شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہبازشوہرسے زیادہ امیرنکلیں۔ دستاویزات کے مطابق نصرت شہباز کے کل اثاثوں کی مالیت 22 کروڑ روپے ہے،نصرت شہبازکاماڈل ٹاو¿ن میں 10 کنال کا گھر ہے جس کی مالیت 12 کروڑ 87 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے اس […]

انتحابی فارم کو بیان حلفی کا تڑکا کیوں؟

انتحابی فارم کو بیان حلفی کا تڑکا کیوں؟

2018 کے انتخابات کے لیے اب تک 21,482 سے زائد امیدواروں میں سے %99 سکروٹنی کے راڈار سے کسی جدید مزائل کی طرح سلامتی سے نکل گئے ہیں. گویا، ان میں سے کوئی دوہری شہریت نہیں رکھتا، کسی نے کرپشن نہیں کی، قرضے معاف نہیں کروائے، اثاثے نہیں چھپائے، کوئی جرم نہیں کیا اور تمام […]

آرمی چیف بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو

آرمی چیف بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیگم کلثوم نواز اوران کے اہل خانہ کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان […]

پی ٹی آئی کے ناراض رہنماؤں کا اجلاس، ٹکٹوں کی تقسیم غیرمنصفانہ قرار

پی ٹی آئی کے ناراض رہنماؤں کا اجلاس، ٹکٹوں کی تقسیم غیرمنصفانہ قرار

اسلام آباد: تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں نے ٹکٹوں کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ کے فیصلوں کو غیر منصفانہ قراردیا ہے۔ تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں حامد خان سمیت پنجاب اور خیبر پختون خوا کے ناراض رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹکٹوں کے معاملے پر تحریک انصاف […]

دو ماہ غائب رہنے کے بعد کپل شرما ایک مرتبہ پھر منظر عام پر

دو ماہ غائب رہنے کے بعد کپل شرما ایک مرتبہ پھر منظر عام پر

ممبئی: کامیڈین کپل شرما 2 ماہ بعد منظر عام پر آگئے لیکن انہیں بڑھے ہوئے وزن کی وجہ سے پہچاننا مشکل ہو گیا۔کپل شرما کا کیریئر عروج سے زوال کی طرف گامزن ہے جس کی وجہ سے پچھلے کچھ عرصے میں ان کے 2 کامیڈی شو بند ہوچکے ہیں۔ دوسرے شو ’فیملی ٹائم ود کپل‘ کی […]

پنجاب کے 8 تعلیمی بورڈز کے چیئرمین ہٹا دیئے گئے

پنجاب کے 8 تعلیمی بورڈز کے چیئرمین ہٹا دیئے گئے

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے 8 تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کو ہٹا دیا۔  پنجاب حکومت نے صوبے کے 8 تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ سبکدوش کئے گئے چیئرمینز میں علی بہادر قاضی، ندیم اسلم چوہدری، مومن آغا، […]

ملزموں کی گرفتاری پر بھنگڑا ڈالنے والی خاتون سرعام قتل

ملزموں کی گرفتاری پر بھنگڑا ڈالنے والی خاتون سرعام قتل

میلسی: 2 بھائیوں اور شوہر کے قتل کے ملزموں کی گرفتاری پر بھنگڑا ڈالنے والی خاتون کو سرعام قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹبہ سلطان پور چک 110 ڈبلیو بی میں سمیرا خان پٹھانی زوجہ لشکر علی مرحوم گاڑی میں اپنے دو کم سن بچوں سبحان علی اور سبحانہ علی کو مدرسہ میں چھوڑنے […]

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی آمدن کی مکمل تفصیلات ریٹرننگ افسر کو جمع

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی آمدن کی مکمل تفصیلات ریٹرننگ افسر کو جمع

لاہور: پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی آمدن کی مکمل تفصیلات ریٹرننگ افسرکو جمع کروادی گئیں۔ عمران خان کو 3سال میں5 کروڑ 34 لاکھ 11ہزار 54روپے آمدن ہوئی، ان کے کل اثاثے ایک ارب 40کروڑ 42لاکھ 32ہزار 500روپے مالیت کے ہیں ، عمران نے پاکستان میں موجود اثاثوں میں بھکر، میاں چنوں، […]

وزارت دفاع نے ساڑھے تین لاکھ فوجی اہلکار دینے کی حامی بھرلی

وزارت دفاع نے ساڑھے تین لاکھ فوجی اہلکار دینے کی حامی بھرلی

اسلام آباد: وزارت دفاع نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر عام انتخابات کےلئے پاک فوج کے ساڑھے 3 لاکھ اہلکار دینے کی حامی بھرلیاور اس کےلئے 2 برسوں کے دوران ریٹائرڈ ہونے والے اہلکاروں کو بھی بلایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کی تیاریاں حتمی مراحل […]

امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو جیل حکام ڈرانے دھمکانے اور جسمانی طور پر ہراساں کرنے کی دھمکیاں دینے اور جیل میں نیم بے ہوشی کی دوا استعمال کرانے کا بھی انکشاف

امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو جیل حکام ڈرانے دھمکانے اور جسمانی طور پر ہراساں کرنے کی دھمکیاں دینے اور جیل میں نیم بے ہوشی کی دوا استعمال کرانے کا بھی انکشاف

ہوسٹن: امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو جیل حکام ڈرانے دھمکانے اور جسمانی طور پر ہراساں کرنے کی دھمکیاں دینے اور جیل میں نیم بے ہوشی کی دوا استعمال کرانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ اہم دستاویز کے مطابق امریکا میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے 23 مئی کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی […]

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کو نیب میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کو نیب میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کو نیب میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے بلیک لسٹ سے نام نکالنے سے متعلق زلفی بخاری کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران زلفی بخاری، ان کے […]

پاناما لیکس کے بعد موزیک فونیسکا کے موکلین پر خوف اور گھبراہٹ طاری

پاناما لیکس کے بعد موزیک فونیسکا کے موکلین پر خوف اور گھبراہٹ طاری

لاہور: پاناما میں آف شور کمپنیاں بنانے میں مدد دینے والی لاء فرم موزیک فونسیکا کی نئی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ پاناما لیکس کے بعد موزیک فونسیکا کے موکلین پر خوف اور گھبراہٹ طاری ہوگئی تھی۔ ان میں سے کئی ایک پاکستانی ہیں، جنھوں نے بیرون ممالک دولت چھپانے کے راز فاش ہونے […]

پاکستان جمہوریت میں کرپشن، منی لانڈرنگ، ریپ، قتل اور مجرمانہ الزامات کی بڑی قیمت چکانی پڑتی ہے

پاکستان جمہوریت میں کرپشن، منی لانڈرنگ، ریپ، قتل اور مجرمانہ الزامات کی بڑی قیمت چکانی پڑتی ہے

اسلام آباد: پاکستان جمہوریت میں کرپشن، منی لانڈرنگ، ریپ، قتل اور مجرمانہ الزامات کی بڑی قیمت چکانی پڑتی ہے اس کی واضح مثال ملک میں ہونے والے قومی وصوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے والے کل 1070 سیٹوں کیلئے 21482 میں سے 2715 امیدواروں کو کرپشن، جرائم، ریپ، دوہری شہریت منی لانڈرنگ، بھتہ خوری، بینکوں […]

پی ٹی آئی کو خفیہ طاقتوں کی گود میں بیٹھ کر عوام کو دھوکہ دیتے شرم بھی نہیں آتی،ملک انعام

پی ٹی آئی کو خفیہ طاقتوں کی گود میں بیٹھ کر عوام کو دھوکہ دیتے شرم بھی نہیں آتی،ملک انعام

لوگ منتیں مان رہے ہیں اس بار کیسی ہی مشکل کیوں نہ آجائے، لیکن یہودی لابی کی حکومت نہ آئے، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس پیرس (نامہ نگارخصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس(یوتھ ونگ) کے  جنرل سیکرٹری ملک انعام  نے کہا ہے کہ طالبان خان پچا س سال بھی اتنی ہی طاقت سے لگا رہے […]

عوام کی طاقت سے اقتدار میں آکر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے،چوہدری محمد رزاق ڈھل

عوام کی طاقت سے اقتدار میں آکر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے،چوہدری محمد رزاق ڈھل

ملک میں بڑھتی بیروزگاری پر تشویش ضرور ہے مگر گھبرانے کی ضرورت نہیں ،عوام کی طاقت سے اقتدار میں آکر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے، پیپلزپارٹی عوام کی پارٹی ،سیاست کا محور بھی عوام ہیں پیپلزپارٹی فرانس کے صدر جناب چوہدری محمد رزاق کا یس اردو نیوز کو خصوصی انٹرویو پیرس (حافظ حسن سے) […]

عوام با شعور ہو چکے ہیں اب کسی جھا نسے میں ہر گز نہیں آئیں گے ،بڑی پارٹیوں نے دس سال عوام کو بجلی پانی جیسی نعمتوں کیلئے ترسایا ہے، ابرار کیانی

عوام با شعور ہو چکے ہیں اب کسی جھا نسے میں ہر گز نہیں آئیں گے ،بڑی پارٹیوں نے دس سال عوام کو بجلی پانی جیسی نعمتوں کیلئے ترسایا ہے، ابرار کیانی

پیرس(نامہ نگارخصوصی) پا کستا ن تحریک انصا ف فرانس کے سینیر راہنما ابرارا کیانی نے یس اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں گذشتہ 33سال سے حکمرانی کر نے والو ں سے عوام ما یو س ہو چکی ہے ، 25جو لا ئی کا سورج نئے پا کستا ن کی نو ید […]