counter easy hit

پی ٹی آئی کے ناراض رہنماؤں کا اجلاس، ٹکٹوں کی تقسیم غیرمنصفانہ قرار

اسلام آباد: تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں نے ٹکٹوں کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ کے فیصلوں کو غیر منصفانہ قراردیا ہے۔ تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں حامد خان سمیت پنجاب اور خیبر پختون خوا کے ناراض رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹکٹوں کے معاملے پر تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں نے Meeting of angry leaders of PTI, distribution of tickets is inaccessibleچارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا اور پارلیمانی بورڈ کے ٹکٹوں کے حوالے سے بعض فیصلوں کو غیر منصفانہ قراردیا۔ اجلاس کے اختتام پر اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس کے مطابق پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ میں ایسے ممبران تھے جو سپریم کورٹ سے نااہل اور نیب کیسز بھگت رہے ہیں لہذا شفاف پارلیمانی بورڈ تشکیل دیکر ٹکٹوں کے فیصلوں پر نظرثانی کی جائے۔ اس کے علاوہ خواتین کی اسپیشل سیٹوں پر مرتب کردہ لسٹ بھی من پسند افراد پر مبنی ہے جب کہ پنجاب میں اقلیتی نشستوں پر ترجیحی لسٹ جمع نہ کرانا قابل مذمت ہے لہذا لسٹ جمع نہ کرانے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اعلامیہ کے مطابق ایسے امیدوار جنہوں نے 2013 کا الیکشن پارٹی ٹکٹ پر لڑا، انہیں دوبارہ ٹکٹ دیا جائے جب کہ پارٹی چیئر مین اور وائس چیئر مین کے علاوہ کسی کو بھی ایک سے زائد حلقوں سے الیکشن ٹکٹ نہ دیا جائے۔