counter easy hit

وزارت دفاع نے ساڑھے تین لاکھ فوجی اہلکار دینے کی حامی بھرلی

اسلام آباد: وزارت دفاع نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر عام انتخابات کےلئے پاک فوج کے ساڑھے 3 لاکھ اہلکار دینے کی حامی بھرلیاور اس کےلئے 2 برسوں کے دوران ریٹائرڈ ہونے والے اہلکاروں کو بھی بلایا گیا ہے۔

The Ministry of Defense filled the proposals to give up to three million soldiersتفصیلات کے مطابق ملک میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں اور الیکشن میں سکیورٹی کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے وزارت دفاع کو خط لکھ کر پاک فوج کے ساڑھے تین لاکھ اہلکاروں کی خدمات طلب کی تھیں۔ میڈیا کے مطابق وزارت دفاع نے الیکشن کمیشن کی درخواست کا غیر رسمی جواب دے دیا ہے جس میں عام انتخابات کےلئے ساڑھے تین لاکھ فوجی اہلکار دینے کی حامی بھرلی ہے اور اس کےلئے 2 برسوں کے دوران ریٹائرڈ ہونے والے اہلکاروں کو بھی بلایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت دفاع نے تینوں مسلح افواج کے ریٹائرڈ فوجیوں کو الیکشن ڈیوٹیوں کےلئے طلب کرلیا ہے اور ریٹائرڈ جوانوں کے پاس بھی مکمل اختیارات ہوں گے۔