counter easy hit

‘ایک سیلفی کے بدلے 250 ووٹ’ فاروق ستار کی عبوری ضمانت منظور ہونے پر کارکنان سے دل لگی

کراچی: کراچی سٹی کورٹ نے ایم کیو ایم کے رہنماء فاروق ستار کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔ لوگوں کے اصرار پر سیلفیاں بھی بنوائیں اور کہا کہ ایک سیلفی کے بدلے اڑھائی سو ووٹ لوں گا۔ این اے 245 سے فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر ایم کیوایم رہنما نے سٹی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ مقامی عدالت نے بیس بیس ہزار روپے کے Workers' heartfelt passengers passed 'Acquisition Bail', Farooq Sattar got 250 votes instead of a celluliteمچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کر لی۔ ایک مقدمہ 1987 میں نیو ٹاون تھانے جبکہ دوسرا 2015 میں سولجر بازار تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ دونوں مقدمات میں ڈاکٹر فاروق ستار مفرور تھے۔ ایک مقدمے میں فاروق ستار کی گرفتاری کا حکم بھی عدالت نے دے رکھا ہے۔ این اے 245 کے ریٹرننگ افسر نے اس حلقے سے انکے کاغذات مستردکر دیئے تھے۔ تا ہم ضمانت حاصل کرنے کے بعد فاروق ستار جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو چیلنج کرینگے۔ دوسری طرف سٹی کورٹ میں عدالتی عملے اور سائلین نے سیلفی بنانے کی فرمائش کی جسے خوش دلی سے قبول کرتے ہوۓ انھوں نے لقمہ دیا کہ سیلفی مفت میں نہیں بنے گی بلکہ اس کی قیمت ڈھائی سو ووٹ ہوگی۔ کہنے لگے شاہ محمودقریشی کےبیٹے کے ولیمے کی سیلفی سے ڈیڑھ لاکھ ووٹ بنائے تھے۔