counter easy hit

اشتر اوصاف کا استعفیٰ منظور، خالد جاوید نئے اٹارنی جنرل تعینات

اسلام آباد: حکومت نے اشتر اوصاف کی جگہ پیپلزپارٹی کے سابق رہنماء این ڈی خان کے صاحبزادے بیرسٹر خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل پاکستان مقرر کردیا۔ بیرسٹر خالد جاوید خان Approval of Admiral Haq accepted resignation, Khalid Javaid, the new attorney General Deanatاٹارنی جنرل آف پاکستان مقرر، قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سمری پر دستخط کردیے۔ 2 عشروں سے زائد وکالت کا تجربہ رکھنے والے نئے اٹارنی جنرل سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قانونی مشیر بھی رہ چکے ہیں۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے بیرسٹر خالد جاوید خان نے لندن سے ایل ایل بی کیا اور بی سی ایل کی ڈگری اوکسفورڈ یونیورسٹی سے حاصل کی۔ ہاورڈ یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کرنے کے بعد لنکن ان سے بار ایٹ لا کیا۔ خالد جاوید نے 1991 میں ہائی کورٹ سے وکالت شروع کی اور 2004 میں سپریم کورٹ کے وکیل بن گئے۔ خالد جاوید نے 2013 میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی خدمات بھی انجام دیں، وہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے دوسرے دور میں قانونی مشیر کی خدمات بھی انجام دیتے رہے ہیں۔ خالد جاوید سابق آمر پرویز مشرف کے پی سی او کے خلاف تحریک کے سرگرم رکن بھی رہے۔