counter easy hit

شہباز شریف کی 2 بیویوں کے اثاثے بھی سامنے آگئے، نصرت شہباز شوہر سے زیادہ امیر نکلیں

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی 2 بیویوں کے اثاثے بھی سامنے آگئے،شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہبازشوہرسے زیادہ امیرنکلیں۔

Shahbaz Sharif's assets of two wives also came in front, Nusrat Shahbaz was more rich than husbandدستاویزات کے مطابق نصرت شہباز کے کل اثاثوں کی مالیت 22 کروڑ روپے ہے،نصرت شہبازکاماڈل ٹاو¿ن میں 10 کنال کا گھر ہے جس کی مالیت 12 کروڑ 87 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے اس کے علاوہ ان کا مری میں بھی 5 کروڑ 78 لاکھ روپے مالیت کا سوا 9 کنال کا گھر ہے۔ نصرت شہباز رمضان شوگر ملز، حمزہ سپننگ ملز سمیت 12 کاروبار میں شیئرہولڈرز ہیں اور ان کے پاس موجود زیورات کی مالیت 17 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے۔ جبکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی دوسری اہلیہ تہمینہ درانی صرف 57 لاکھ کے اثاثوں کی مالک ہیں،ان کے گوادر میں 4 کنال کے پلاٹ، 5 لاکھ مالیت کی گاڑی، 5 لاکھ روپے کا بینک بیلنس اور 15 لاکھ کے زیورات ہیں۔