counter easy hit

خبریں

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 35 طالبان جنگجو ہلاک

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 35 طالبان جنگجو ہلاک

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں صدارتی محل کے قریب خودکش کار بم دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 35 عسکریت پسندوں کوہلاک اور25 کو زخمی کر دیا، جبکہ 3 سیکیورٹی اہلکاربھی ہلاک ہوگئے۔ افغان طالبان نے قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں […]

ملا قاسم خراسانی اور عمر خالد خراسانی کی ہلاکت کی اطلاع

ملا قاسم خراسانی اور عمر خالد خراسانی کی ہلاکت کی اطلاع

پشاور (جیوڈیسک) افغان سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان جماعت الاحرار کے امیر ملا قاسم خراسانی اور نائب امیر عمر خالد خراسانی کے ہلاکت کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے علاقے نازیان میں زخمی حالت میں موجود […]

عامر خان سمیت نائن زیرو سے گرفتار دیگر افراد سے تفتیش کیلیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل

عامر خان سمیت نائن زیرو سے گرفتار دیگر افراد سے تفتیش کیلیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان سمیت نائن زیرو سے گرفتار دیگر افراد سے تفتیش کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان سمیت نائن زیرو سے گرفتار کیے جانے والے 29 دیگر افراد سے تفتیش کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے مشترکہ تحقیقاتی […]

کراچی کی جیلوں میں قید مجرموں کی ردوبدل کا انکشاف

کراچی کی جیلوں میں قید مجرموں کی ردوبدل کا انکشاف

کراچی (جیوڈیسک) سندھ رینجرز نے کراچی کی مختلف جیلوں میں قید مجرموں میں ردوبدل کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ ادھر نادرا نے بھی چار قیدیوں کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔ نادرا حکام کا کہنا ہے کہ چار مشتبہ قیدیوں کے کوائف جیل ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتے۔ نادرا ذرائع کے مطابق […]

بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں 5 ساتھیوں کی مدد سے آگ لگائی، گرفتار ملزم جاوید کا انکشاف

بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں 5 ساتھیوں کی مدد سے آگ لگائی، گرفتار ملزم جاوید کا انکشاف

کراچی (جیوڈیسک) پولیس کی زیرحراست ملزم جاوید شکیل نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے اپنے 5 ساتھیوں کی مدد سے بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں آگ لگائی۔ پریڈی پولیس نے 23 مارچ کو ریمبو سینٹر کے قریب مقابلے کے بعد 4 ملزمان کو حراست میں لیا تھا جس میں سے ملزم جاوید شکیل […]

امید ہے جوڈیشل کمشن سے دھرنا سیاست ختم ہو جائے گی: زرداری

امید ہے جوڈیشل کمشن سے دھرنا سیاست ختم ہو جائے گی: زرداری

کراچی(جیوڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمشن کے قیام سے پی ٹی آئی کے ارکان کو سڑکوں کے بجائے پارلیمنٹ میں کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔ اُمید ہے کہ جوڈیشل کمشن کے قیام سے دھرنا سیاست ختم ہو جائے گی۔ آصف […]

آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا: صدر

آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا: صدر

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت کی جانب سے ظہرانے کا اہتمام اسلام آباد کے شکر پڑیاں گراؤنڈ میں کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممنون حسین نے پریڈ کے کامیاب انعقاد اور معیار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ پریڈ دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کی عکاس ہے۔ ملک کا مثبت تشخص […]

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھیوں سے کراچی پر قبضے کا خواب دیکھ رہے ہیں، رابطہ کمیٹی

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھیوں سے کراچی پر قبضے کا خواب دیکھ رہے ہیں، رابطہ کمیٹی

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کےبیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھیوں سے کراچی پر قبضے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین کے لیے عمران خان […]

عمران خان کو خواب میں بھی اگلا الیکشن نظر آتا ہے: پرویز رشید

عمران خان کو خواب میں بھی اگلا الیکشن نظر آتا ہے: پرویز رشید

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہےکہ عمران خان کو خواب میں بھی اگلا الیکشن نظر آرہا ہے تاہم وہ یاد رکھیں کہ وہ اپنی اننگز کھیل چکے ہیں۔ وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان پہلے اپنی جماعت کے انتخابات میں بد ترین دھاندلی کا جواب دیں […]

الطاف کو شکست دینے اگلا جلسہ کراچی میں کرنے جارہا ہوں، عمران

الطاف کو شکست دینے اگلا جلسہ کراچی میں کرنے جارہا ہوں، عمران

مظفر آباد (جیوڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ الطاف حسین کو شکست دینے اگلا جلسہ کراچی میں کرنے جارہا ہوں۔ میرپورآزادکشمیرمیں پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج کے جلسے کے شرکاء کو دیکھ کر الطاف حسین کا جلسہ یاد آگیا، […]

پاکستانی چینی صدر کے دورے کے منتظر ہیں، شہباز شریف

پاکستانی چینی صدر کے دورے کے منتظر ہیں، شہباز شریف

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام چین کے صدر کے دورے کا بے تابی سےانتظار کر رہے ہیں۔ چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی کہتے ہیں کہ ان کا ملک پاکستان کے ہر مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھتاہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےبیجنگ میں چین کےوزیر خارجہ وانگ ژی […]

پاکستان کی ترقی کے سفر میں چین شانہ بشانہ کھڑا ہے، چینی وزیر خارجہ

پاکستان کی ترقی کے سفر میں چین شانہ بشانہ کھڑا ہے، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ پاکستان اورچین کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں اور پاکستان کی ترقی کے سفر میں چین اس کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وانگ ژی کی ملاقات ہوئی جس دوران چینی وزارت […]

دھاندلی ثابت ہوگئی تو نواز شریف اسمبلی توڑنے کے پابند ہونگے :خورشید شاہ

دھاندلی ثابت ہوگئی تو نواز شریف اسمبلی توڑنے کے پابند ہونگے :خورشید شاہ

کراچی (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے دھاندلی ثابت کر دی تو نواز شریف اسمبلی توڑنے کے پابند ہوں گے۔ کراچی میں ایم کیو ایم کو دیوار سے نہیں لگانا چاہیے ، اگر کوئی عسکری ونگ ہے تو ایم کیو ایم اس سے اظہارلاتعلقی کرے۔ اسلام آباد میں قومی […]

عذیر بلوچ کو پاکستان لا کر مقدمہ چلایا جائے :شرجیل میمن

عذیر بلوچ کو پاکستان لا کر مقدمہ چلایا جائے :شرجیل میمن

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے وزیر بلدیات و اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ نے پیپلز پارٹی پر جو الزامات لگائے ہیں وہ غلط ہیں، عذیر بلوچ کو پاکستان لا کر مقدمہ چلایا جائے۔ کراچی کےعلاقے بہادر آباد میں شجر کاری اور صفائی مہم کے موقع پر وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن نے […]

پریم رتن دھن پایو میں تیرہ منٹ طویل گانا ریکارڈ کیا جائے گا

پریم رتن دھن پایو میں تیرہ منٹ طویل گانا ریکارڈ کیا جائے گا

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی نئی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ میں بالی ووڈ کی تاریخ کا طویل دورانیے کا گانا ریکارڈ کیا جائے گا۔ تیرہ منٹ کے گانے میں سونم اور سلمان پرفارم کرتے نظر آئیں گے۔ سلمان خان کی نئی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ بالی ووڈ میں ایک نیا […]

بھارت میں عوام کو پاکستان کے خلاف اکسایا جاتا ہے، نصیر الدین شاہ

بھارت میں عوام کو پاکستان کے خلاف اکسایا جاتا ہے، نصیر الدین شاہ

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اور سرسٹائل اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی فنکاروں کو بہت عزت اور پیار دیا جاتا ہے لیکن بھارت میں پاکستانیوں کو دشمن سمجھنے کے لئے عوام کو اکسایا جاتا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو کے دوران نصیر الدین شاہ نے کہا کہ […]

بل گیٹس کی عمران خان کو صحت کے منصوبوں کی نگرانی کیلئے سیٹلائٹ سسٹم کی پیشکش

بل گیٹس کی عمران خان کو صحت کے منصوبوں کی نگرانی کیلئے سیٹلائٹ سسٹم کی پیشکش

پشاور (جیوڈیسک) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو صوبہ خیبر پختونخوا میں صحت کے منصوبوں کی نگرانی کے لئے جدید سیٹلائٹ سسٹم فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ بل گیٹس کی جانب سے عمران خان کو لکھے گئے خط میں صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیو سمیت دیگر […]

نواز شریف کی قیادت میں ملک نے 3 سال کا سفر ڈیڑھ سال میں طے کیا، اسحاق ڈار

نواز شریف کی قیادت میں ملک نے 3 سال کا سفر ڈیڑھ سال میں طے کیا، اسحاق ڈار

کراچی (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں کسی سیاسی جماعت کے خلاف آپریشن نہیں ہورہا اور وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک نے 3 سال کا سفر ڈیڑھ سال میں طے کیا۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے […]

دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا، تین سالوں میں قوم کو نیا پاکستان دینگے: نواز شریف

دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا، تین سالوں میں قوم کو نیا پاکستان دینگے: نواز شریف

کراچی (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ کراچی کو دوبارہ روشنیوں کو شہر بنانا ہے تو یہاں آپریشن بہت ضروری ہے۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنیوں کو ایوارڈز دینے کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کراچی میں تمام سیاسی جماعتوں کو […]

خیبر ایجنسی میں پاک فضائیہ کی بمباری سے 30 دہشت گرد ہلاک

خیبر ایجنسی میں پاک فضائیہ کی بمباری سے 30 دہشت گرد ہلاک

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 30 دہشت گرد ہلاک جب کہ اسلحے کے 2 ذخیرے بھی تباہ ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں […]

کنٹونمنٹس بورڈ میں غیر جماعتی بلدیاتی الیکشن، پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

کنٹونمنٹس بورڈ میں غیر جماعتی بلدیاتی الیکشن، پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے کنٹونمنٹ علاقوں میں غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ دوسری طرف لاہور ہائی کورٹ نے کنٹونمنٹ علاقوں میں انتخاب غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کے خلاف مزید دو درخواستیں سماعت کے لیے منظور کر لی ہیں۔ سابق وزیر اعظم راجا […]

ایم کیو ایم وفد کو وزیراعظم سے ملاقات کا وقت نہ مل سکا

ایم کیو ایم وفد کو وزیراعظم سے ملاقات کا وقت نہ مل سکا

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے وفد کو وزیراعظم نوازشریف کی کراچی آمد پر ان سے ملاقات کا وقت نہ مل سکا۔ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما فاروق ستار نے کراچی آپریشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگا تھا جو تاحال نہ مل سکا۔ متحدہ وفد […]