counter easy hit

پریم رتن دھن پایو میں تیرہ منٹ طویل گانا ریکارڈ کیا جائے گا

Salman And Sonam

Salman And Sonam

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی نئی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ میں بالی ووڈ کی تاریخ کا طویل دورانیے کا گانا ریکارڈ کیا جائے گا۔

تیرہ منٹ کے گانے میں سونم اور سلمان پرفارم کرتے نظر آئیں گے۔ سلمان خان کی نئی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ بالی ووڈ میں ایک نیا ریکارڈ بنائے گی۔ اداکار کی فلم کا ایک گانے کا دورانیہ تیرہ منٹ ہوگا۔

ہمیش ریشمیا کا کمپوز کردہ یہ گانا پریم رتن دھن پایو میں سلمان سونم کی فیملی پر فلمایا جائے گا۔ دونوں اداکار فلم میں فٹ بال کھیلتے بھی نظر آئیں گے۔ ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ میں سلمان خان ڈبل رول کر رہے ہیں۔